" بھارت نے شہری آبادی پر حملہ کیا، جس طرح حملہ کیا اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا"

" بھارت نے شہری آبادی پر حملہ کیا، جس طرح حملہ کیا اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے تینوں جگہوں پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر وار کرے، بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے بلکہ انہوں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ 

وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا ہے اس سے بڑھ کر اسے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ  بزدلوں نے اپنے گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں کی، میدان میں آئیں دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -