ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا‘، اعجاز اسلم اور ریما  کا بھارتی جارحیت پر جواب

ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا‘، اعجاز اسلم اور ریما  کا بھارتی جارحیت پر جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر بول پڑے، شوبز ستاروں نے کہا ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے

ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔ہ بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے  بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔اعجاز اسلم نے کہا کہ جنگ جذبے سے لڑی جاتی ہے جو بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے، عام شہریوں پر بزدلانہ حملے کرنا یہ کوئی بہادری نہیں ہے، سفید جھنڈے لہرانے کا وقت نہیں،  بزدل بھارتی فوج کو بہادر افواج منہ توڑ کارروائی سے جواب دےگی۔

اداکار نے کہا کہ ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا، ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے

History

Close |

Clear History