سٹی 42 : موجودہ حالات کے پیشِ نظر لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 8بج کر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک بند کردی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، 8بجکر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ایٹ سپیس بند کر دی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دیں ۔
ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ نے فضائی آپریشن ہر قسم کی پروازوں کیلئے رات 8:30 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
موصول نوٹیم کے مطابق فضائی آپریشن کی عارضی معطلی کی گئی ہے، فضائی آپریشن آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر معطل کیا گیا۔