سٹی 42 : لاہور اور کراچی کی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ۔
لاہور ائیرپورٹ پر ائیرلائینز انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں، پیشگی اطلاع اور کوآرڈینیشن کی بنا پر پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرلائینز کو بورڈنگ سےپہلے کنٹرول ٹاور سے مشاورت اور اجازت لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی آئی اے) کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا، ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ائرلائن سے رابط میں رہیں۔