خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبۂ جہاد کو فروغ دیں: مفتی تقی عثمانی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ مساجد کے آئمہ اور خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبۂ جہاد کو فروغ دیں۔
ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مساجد پر حملہ اس کی اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کے آئمہ اور خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں، آئمہ مساجد اور خطیب فتح کی دعائیں اورآیت کریمہ کو خطبات کا موضوع بنائیں۔