اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی تا اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 31.2 ارب ڈالر آئے جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 2024 کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیے: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ
اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 725.4 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 657.6 ملین ڈالر، برطانیہ 535.3ملین ڈالر اور امریکا سے 302.4 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔