ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی  کابھارت کی مذمت میں اہم بیان

مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی  کابھارت کی مذمت میں اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمان کے مفتیِ اعظم  ممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے دوران مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

 شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے سے بھارتی حملوں کا بھرپور دفاع کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں، نمازیوں اور بے گناہوں پرحملے ناقابل برداشت ہیں اورہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کومزید استقامت عطا فرمائے اورظالموں کومغلوب کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ سے اپیل  ہے کہ وہ باہمی اتحاد برقراررکھتے ہوئے ہردشمنی کا مقابلہ مشترکہ طور پر کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سورۂ روم کی آیت 47 کا حوالہ دیا: “اور مومنوں کی مدد ہم پرلازم ہے”۔

History

Close |

Clear History