خلیل الرحمان نے اپنے 6 بیٹے وطن کے دفاع کے لیے پاک آرمی میں بھرتی کروائے، جن میں سے 2 شہید ہوگئے جبکہ 2 آج بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 2 بیٹے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنے بیٹوں کو فوج میں بھرتی کروایا اور انہیں فخر ہے کہ ان کے 2 بیٹے شہید ہوئے بلکہ اگر باقی بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے تو انہیں فخر ہوگا۔