
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیے جانے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا" کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔ عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔
دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی وہ خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "پاکستان پر قہر برسا دیا گیا"، اب جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو رہی ہیں۔
صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اب بھارتی عوام خود اپنی حکومت اور میڈیا پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر سبقت حاصل کی بلکہ سچائی کے میدان میں بھی بازی مار لی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔