کیا واقعی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ کو جیل سے محفوظ مقام پر منتقل کرکے رہا کردیا گیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تاہم سرکاری طور پر اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منتقلی و رہائی کی خبروں میں صداقت نہیں۔
یادرہے کہ پاک بھارت جنگی حالات کے تناظر میں قومی اتحاد کے لیے عمران خان کو رہا کرنے کی باتیں ہورہی تھیں ۔سینئر صحافی زاہد فاروق ملک نے لکھا کہ " پاک بھارت کشیدگی میں سب سے بڑی خبر آگئی، ملک کی موجودہ صورتحال اور قوم کے بہترین مفاد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو اڈیالہ سے محفوظ مقام پر منتقل اور رہا کردیا گیا ہے ۔
پاک بھارت کشیدگی کی سب سے بڑی خبر
— Zahid Farooq Malik (@zfmalik) May 10, 2025
بڑی خبر ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور قوم۔کے بہترین مفاد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تھوڑی دیر میں اڈیالہ سے منتقل کر دیا گیا ہے
عمران خان اڈیالہ جیل سے
محفوظ مقام پر منتقل اور رہا
اس سے قبل گزشتہ روز ہی سینئر صحافی اقرارالحسن نے لکھا تھا کہ نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم پیچھے ہٹ کر بھارت کے خلاف ایک قدم آگے بڑھائے۔
علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی…
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 9, 2025
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کچھ میڈیا حلقوں میں بھی عمران خان کی ممکنہ رہائی کی خبریں زیرگردش تھیں تاہم نوجوان صحافی محمد عمیر کے جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران کی رہائی کسی جگہ منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔