سٹی 42 : ایبٹ آباد میں بھارتی جاریت کے خلاف اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے وکلاء نے ریلی نکالی ۔
ریلی میں وکلاء نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی، ریلی بار کلب سے پریس کلب تک نکالی گئی ۔
ریلی میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج دلیری کے ساتھ دشمن کا منہ توڑ مقابلا کر رہی ہے ۔
پاک فوج سے یکجہتی کے لیے خواتین وکلاء بھی ریلی میں شریک ہوئیں ۔