حسن علی: پنجاب اسمبلی کا25واں اجلاس آج دوپہر2بجےہوگا،اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول و قومی ترانہ سے ہوگا،لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ بارےسوالوں کےجوابات دیئےجائینگے،اجلاس میں توجہ دلاؤنوٹسز،تحریک التوائےکاراورتحریک استحقاق پیش کی جائیں گی،حکومتی بزنس میں دی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیاجائیگا۔
دی پنجاب فرٹیلائز کنٹرول بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا،بھارتی حملہ کیخلاف حکومت واپوزیشن کیجانب سےمتفقہ قرارداد پیش کی جائےگی۔