امبر ہیرڈ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان

امبر ہرڈ اداکار جانی ڈیپ سے طلاق کے بعد ایلون مسک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں


ویب ڈیسک May 12, 2025

ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ  اب ان ننھے مہمانوں کی آمد سے ان کی فیملی مکمل ہو گئی ہے۔

امبر نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار نہایت محبت بھرے انداز میں کیا، اور اس نئے آغاز کو اپنی زندگی کی مکمل تصویر قرار دیا۔ اداکارہ کی اس خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین اور مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اکوامین اسٹار امبر ہرڈ اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں جو ڈیپ سے طلاق کے بعد ایلون مسک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں