ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے؛ گورنر پنجاب

عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے؛ گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے گورنرپنجاب کو  پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

 گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچانے میں اہم کردار ہے، عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز حضرات اوورسپیڈنگ سے گریز کریں تاکہ سڑک پر مختلف حادثات سے بچا جاسکے۔ 

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری بری،بحری اور پاک فضائیہ نے بھارتی حکومت کی نیندیں اُڑا دیں، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، عالمی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ 

سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کروڑوں روپے کا ٹول ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

وفد نے اس موقع پر کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، غیر قانونی اور بلا جواز بھاری جرمانوں کے ساتھ روٹ پرمنٹ و لائسنس کی منسوخی سے ٹرانسپورٹرز کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، ٹرانسپورٹز کے لئے انتہائی مشکل اور تکلیف دہ بات موٹر وے پولیس اور ہائی وے پولیس کا ڈرائیوروں کے ناروا سلوک ہے، ہائی وے پر سست رفتار ٹریفک جس میں سائیکل،موٹر سائیکل،پیدل چلنے والے اورمویشیوں کی گزرگاہوں کے لئے مناسب انداز میں الگ گرین بیلٹ بنائیں جائیں۔

History

Close |

Clear History