پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ  کے بعد  امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک پاکستانیوں کا کس طرح استقبال ہوا؟ قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے

پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ  کے بعد  امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک ...
پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ  کے بعد  امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک پاکستانیوں کا کس طرح استقبال ہوا؟ قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے
سورس: fb/zafar.wattoo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف  شاندار تاریخ رقم کردی ہے اور اس کا اثر بیرون ملک بھی دیکھا گیا ، امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں بھی پاکستانیوں کا شاندار استقبال کیاگیا اور لوگ مبارکبادیں دیتے رہے کہ پہلی مرتبہ کسی مسلمان ملک نے غیرمسلموں کو دھول چٹائی ہے ۔
 واٹر ریسورسز کے ماہرظفر اقبال وٹو نے بتایاکہ "امریکی سمٹ میں شرکت کے وقت تک ہم ایک عام پاکستانی وفد کے طورپرتھے جن کاشاید کوئی خاص نوٹس نہ لیتا تاہم پاکستانی شاہینوں کے کارنامے کے بعد ہمیں کانفرنس میں بڑی خاص اہمیت مل رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں پوری دُنیا سے تقریباً 5,000 لوگ شریک ہیں اور امریکہ کی اپنی 50 ریاستوں کے حکام بھی  شریک ہیں ، جس ملنے والے کو بھی پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستان سے ہیں وہ ہمیں اس وِکٹری کی ضرور مبارک باد دیتا ہے چاہے وہ امریکہ سے ہو، یورپ سے ہو یا کسی اسلامی ملک سے، ترکی اور عرب وفود تو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں کہ کئی دہائیوں سے مسلم ممالک مار کھارہے تھے،  پاکستان پہلا مُلک ہے جس نےکسی غیرمسلم ریاست کو نیچادکھایا۔

اس سے پہلے انہوں نے بتایا کہ "واشنگٹن میں پہنچنے کے فوراَ بعد صبح سویرے ہی پہلی خوش خبری الحمدللہ پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں کے فاتحانہ سٹرائیک اور اس کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کی ملی۔
یہاں آج ایک خوب صورت دن تھا اور دھوپ خوب چمک رہی تھی۔ ہم کل شام واشنگٹن ایئرپورٹ پر اترے تھے لیکن پتہ چلا کہ یہاں قریب ہی سابق صدر ریگن کے نام پر ریگن ایئرپورٹ ہے۔واشنگٹن(Dulles) ایئرپورٹ پر اگرچہ دوتین پروازوں کے مسافر اکٹھے ہوگئے تھے لیکن امیگریشن پر اتنی دیر نہیں لگی۔
میرا امریکہ کا یہ پہلا سفر ہے اور پاکستان سے لوگوں نے ایئرپورٹ پر سخت قسم کے امیگریشن پراسیس سے ڈرایا ہوا تھا لیکن یہاں امیگریشن آفیسر نے مجھ سے ایک ہی سوال کیا کہ آپ کس مقصد کے لیے امریکہ آئے ہیں اور میرے دو لفظی جواب کے بعد اینٹری ڈال کر  پاکستانی پاسپورٹ میرے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیامِ امریکہ کا لُطف اُٹھائیں"۔

یادرہے کہ SA سرمایہ کاری سمٹ کا اہتمام امریکی محکمہ تجارت نے کیا اور اس کا  بنیادی مقصد امریکہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو فروغ دینا تھا۔

مزید :

قومی -