آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

 آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: ...
 آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسے انجام دےگی، ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطے کے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔