Monday, May 26, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادوفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیاگیا۔

پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے چھ ناکے ڈیجیٹلائزڈ کر دیے گئے ہیں۔ ناکوں پر تعینات تمام پولیس اہلکارباڈی کیم کٹ لازمی استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہری اب ویڈیو لنک کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کر سکیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ناکوں کا سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔تمام ناکوں سے روایتی بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم نافذ کیا جائے گا۔سترہ ناکوں پر تعینات ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اب ناکوں پر پینتیس سال یا کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔