9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے ...
 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب میں اہم اور بڑے اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ نے اگلے سال فیصل آباد میں میٹروبس سروس شروع کرنے اور گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان  بھی کیا۔وزیراعلیٰ  نے فیصل آباد کیلئے لاہور کی طرز پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ پلان لانے اورفیصل آباد ڈیژن کے شہروں کیساتھ ساتھ گاؤں کو بھی ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اورطاقت بنانا چاہتے ہیں۔سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔اگر عوام تقسیم اورقیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح نہ حاصل کرسکتے۔تاریخی فتح پر قوم کو متحد اوریکجان بنا دیا۔کامیابی پر فخر نہیں،عا جزی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔آج میرا اورہم سب کا سر فخر سے بلند ہے۔ہر لحاظ سے بڑے دشمن سے سامنا تھا،مقابلہ کیا،افواج پاکستان نے جنگ لڑی،پوری قوم ساتھ کھڑی تھی۔ہم نے صرف جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ قوم کا روشن مستقبل یقینی بنایا۔میں باربار بچوں کو تفریق اورتقسیم کرنے والوں کے بارے میں بتاتی رہی۔میں بچوں سے پہلے بھی کہتی رہی، آج بھی کہتی ہوں کہ نفرت اورتقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔ہر نوجوان کا قدم ملک وقوم کی سلامتی کیلئے ہونا چا ہیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سارے ادارے ہمارے اپنے ہیں،لوگ ہمارے اپنے ہیں،اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا چا ہے۔وطن کا مستقبل طلبہ کے ہاتھ میں ہے۔وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا،آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کیلئے لڑ رہے ہیں۔  بچوں کا جذبہ دیکھ کر دل کو تسلی،اطمینا ن اورمسرت ہوتی ہے،اپنے طلبہ پر فخر ہے۔جنگ جیتنے سے بڑا خوشی کا لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا۔بچوں سے کہتی ہوں کہ کسی کے اقتدار کی ہوس کا شکار نہ بنیں۔پاکستان کے نوجوانوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ جب مشکل گھڑی آتی ہے،قوم کے بیٹے سینہ تان کرکھڑے ہوتے ہیں۔ملک کے مستقبل کے بارے میں شک و شبہات پیدا کرنے والے شرمندہ ہوئے۔لیپ ٹاپ اورسکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔میں عوام کی امانتوں کی امین ہوں،سب کچھ بیٹے اوربیٹیوں کا ہے۔بچوں کے ہاتھ میں لاٹھی اوراسلحہ اچھانہیں لگتا،لیپ ٹاپ اچھے لگتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراجیکٹس کا معائنہ کرنے کے دوران سبزی کے نرخ چیک کیے،اللہ کا شکر ہے اشیاء کے نرخ نیچے آرہے ہیں۔  میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو لیپ ٹاپ اورسکالر شپ دینا چاہتی ہوں۔ہمارے بچے لائق،ذہین اورمحنتی ہیں،ہمار ا مستقبل انہی سے روشن ہیں۔لیپ ٹاپ اورسکالرشپ لینے والے بچوں،ان کے والدین اوراہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جن جہازوں کو گرایا اورجلایا گیا،انہی  جہازوں اورلوگوں نے جنگ لڑی۔انڈیا کہتا تھا کہ رافیل طیارہ گرایا نہیں جا سکتا،ہم نے جے ایف تھنڈر سے گرا کر دیکھا دیا۔قوم کو یقینا یاد ہوگا جے ایف تھنڈرکس نے بنایا تھا۔محمد نوازشریف نے کہا تھا کہ ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں۔آج نوجوانوں کا جوش و خروش بتارہا ہے،ہم  9مئی والے نہیں 10اور28مئی والے لوگ ہیں۔1998میں لوگ محمد نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کا جواب نہ دینے کا کہہ رہے تھے۔لوگوں نے محمد نوازشریف کو ایٹمی دھماکے پر پابندیاں لگنے سے ڈرایا۔محمد نوازشریف نے کہا کہ دھماکے ضرور کروں گا،میرے وطن کی سلامتی اوردفاع کا معاملہ ہے۔28مئی کو ہم نے مقابلہ 5اور6سے جیتا تھا،10مئی کو مقابلہ 6 /زیرو سے جیتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے اوربیٹیاں 10مئی کے جانشین ہیں،سبز ہلالی پرچم نہیں گرنے دیں گے۔فضائیہ کے شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ فیصل آباد کے 12ہزار طلبہ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،ایئر چیف ظہیر بابر سندھو کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔جنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں اورجوانوں کی دیکھ بھال کرنے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین  پیش کرتی ہوں۔شہداء اورغازیوں کی بے مثال خدمت اوردیکھ بھال کرنے والو ں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات،سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید اوران کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ  نے تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

مزید :

قومی -