فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کیلیے لاکھوں عاصم بھی قربان، آرمی چیف

اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، جنرل عاصم منیر


ویب ڈیسک May 20, 2025

اسلام آباد:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، قوم کا شکریہ۔

مقبول خبریں