اوکاڑہ میں ٹریلر کی ٹکر سے باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق

حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری سے پیش آیا، والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے، باپ سمیت 10، 8 اور 6 سالہ تین بچے جاں بحق


ویب ڈیسک May 24, 2025

اوکاڑہ میں ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا نتیجے میں باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، یہ خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور کوتاہی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

مقبول خبریں