کوہاٹ: دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

ریسکیو1122 نے کہا کہ  کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک May 28, 2025

کوہاٹ میں دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے کہا کہ  کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی،  ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کوہاٹ: سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں۔

مقبول خبریں