190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر  

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے


ویب ڈیسک May 29, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،  گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مقبول خبریں