کراچی، فور کے چورنگی پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ بھتہ خوری کی اسی کڑی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے


ویب ڈیسک May 30, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھیجی جا چکی ہیں، اور اس حوالے سے بھتہ خوری کے مقدمات اجمیر نگری تھانے میں درج ہیں۔

ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ بھتہ خوری کی اسی کڑی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔

مقبول خبریں