ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، تین رکنی چور گینگ گرفتار

گرفتار شمائلہ، جہانگیر، علی ریکارڈ یافتہ ہیں اور سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے: ترجمان ڈولفن


ویب ڈیسک June 01, 2025

ڈولفن اسکواڈ کی کرائم ہاٹ سپاٹس پر اسنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق نوانکوٹ واردات کی نیت سے گھروں کی ریکی کرنے والے خاتون سمیت تین  ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان خاتون سمیت گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور رکشہ پر فرار ہو جاتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار شمائلہ، جہانگیر، علی ریکارڈ یافتہ ہیں اور سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ ان کو کارروائی کے لئے تھانہ نوانکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم  کی روک تھام کے  لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

مقبول خبریں