
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔
ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔
ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔
رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔