اورنگی ٹاؤن میں سر پر وزنی چیز گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق

توفی کی شناخت 7 سالہ جہاندان کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر June 06, 2025
فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگر میں وزنی چیز گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 7 سالہ جہاندان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں سر پر وزنی چیز گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

متوفی کی ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقبول خبریں