مظفرگڑھ: سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت، اچانک گولی چلنے سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا ، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے  بازار آئے تھے


ویب ڈیسک June 07, 2025

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے  بازار آئے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں