ایران کا اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

سینئر فوجی کمانڈروں کے بیانات کی روشنی میں ایران آئندہ دنوں میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا


ویب ڈیسک June 14, 2025

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے فارس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے جمعے کی رات والے حملوں پر ختم نہیں ہوں گے بلکہ یہ جاری رہیں گے۔

ادارے نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینئر فوجی کمانڈروں کے بیانات کی روشنی میں ایران آئندہ دنوں میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں