ایران پر اسرائیلی جارحیت؛ پاکستان کی اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے، ایڈوائزری


ویب ڈیسک June 14, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔

مقبول خبریں