ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان: ’’یہ ایک افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘‘

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں


ویب ڈیسک June 15, 2025

ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں اسے ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا، ’’ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے۔‘‘

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں