شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ پریکٹس کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کر رہی ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی نے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کر رہی ہیں، جبکہ شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایات دے رہے ہیں بلکہ کامیاب نشانے پر داد بھی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں آفریدی ہنستے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ "یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے". انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا: "شادی زندگی بھر کا ایک سفر اور ایڈونچر ہے"۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے آفریدی کی پوسٹ پر بھرپور ردعمل بھی دیا ہے۔

صارفین نے ان کے اہلیہ کے ساتھ دوستانہ رویے اور طنز و مزاح کو سراہا۔ کئی صارفین نے فائرنگ کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دیا۔

 

مقبول خبریں