• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آج موسم شدید گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں مغرب سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کو شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے اور بدھ اور جمعرات کو تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات  کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج تھر پارکر، عمرکوٹ، ٹھٹہ، سجاول کے اضلاع میں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید
News