پیرس ائیر شو: چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

یہ ائیرٹیکسی 2 مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے، چینی ائیرٹیکسی ائیرشو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے


عمران اصغر June 17, 2025

فرانس کے شہر پیرس میں جاری عالمی ایئر شو 2025 میں چین  نے بغیر پائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی۔

رپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ یہ ائیرٹیکسی 2 مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے، چینی ائیرٹیکسی ائیرشو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

چینی ائیرٹیکسی رن وے کے بغیر ورٹیکل جگہ سے اڑان بھرتی ہے، ائیرٹیکسی مختلف موسمی حالات میں بھی پرواز کرسکتی ہے، یہ چارجنگ پر بغیر فیول اڑتی ہے۔

ائیرٹیکسی جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، ائیرٹیکسی میں 600 کلوگرام وزن لفٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

چینی کمپنی کو یقین ہے کہ پیرس ائیرشو میں زیادہ سے زیادہ ائیرٹیکسی فروخت ہوگی۔

مقبول خبریں