2025-12-13@16:27:06 GMT
تلاش کی گنتی: 31862
«انسداد تجاوزات»:
افغان طالبان حکام نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں اگلے ہفتے ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ طالبان وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ضیا احمد نے کہاکہ یہ فیصلہ کابل کے اس جائزے کی بنیاد پر کیا گیا کہ افغانستان پہلے ہی موجودہ تعاون کے فریم ورک کے تحت علاقائی ممالک کے ساتھ فعال تعلقات رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل اپنے علاقائی تعلقات میں اہم پیش رفت کر چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں نرمی؟ افغان علما کا بیان ’حوصلہ افزا مگر ناکافی‘ ایران 16 اور 17 دسمبر کو ’افغانستان سے متعلقہ پیش رفت‘ پر اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس کے مرکزی نکات میں سے ایک پاکستان...
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا 56واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یہ طے پایا کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکانزم بنایا جائے گا تاکہ انصاف کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے، جن میں شامل ہیں: کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا...
کانگریس لیڈر نے نشاندہی کی کہ 10 مئی 2025ء کے بعد سے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلقات میں واضح بگاڑ آیا ہے، جسکے اثرات اب کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والے ہائی ٹیک سپلائی چین اتحاد "پیکس سیلیکا" سے ہندوستان کو باہر رکھے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بدلتے عالمی اسٹریٹجک منظرنامے میں ہندوستان کی کمزور ہوتی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ امریکہ نے چین کے ہائی ٹیک غلبے...
لندن :عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہی،جمائمہ نے ایکس کے سربراہ ایلون مسک سے مدد مانگ لی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ ا سمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے میری پوسٹس کو محدود کیا جارہا اور چھپایا جا رہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کے بارے میں ان کی معلومات عوام...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں قومی ریگولیٹری اصلاحات کے جامع پیکج کا باقاعدہ اجرا کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیا ریگولیٹری فریم ورک ایک انقلابی پیش رفت (کوانٹم جمپ) ہے جو کاروباری برادری، صنعتکاروں، زرعی شعبے اور یورپ، مشرقِ بعید اور مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو نمایاں سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اصلاحات وقت اور وسائل کے ضیاع کا خاتمہ کریں گی، جس سے بدعنوانی اور اقربا پروری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات دہائیوں سے عوامِ پاکستان کا مطالبہ تھیں، جنہیں اب عملی شکل دی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا...
اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو...
پاکستان کے مختلف حصوں کی طرح پنجاب میں بھی انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر لاہور میں وائرل انفیکشن نے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ شہری بڑے پیمانے پر انفلوئنزا اور دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 12 دنوں کے دوران پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا رش معمول سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں...
پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں جیت کر سبقت حاصل کر لی ہے، جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر نصیر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب حسن بھی پاکستان بار کونسل کے...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر موثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کا 56 واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں دیگر...
پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )35ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا جس میں فیلڈ مارشل نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا، تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلی بھی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تیز پور:پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کا سابق افسر گرفتار۔ آسام میں سونیت پور پولیس نے ہندوستانی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ جونیئر وارنٹ آفیسر کو مبینہ طور پر پاکستانی جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک افراد کے ساتھ دفاع سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ملزم کی شناخت تیز پور کے رہنے والے کولندر شرما کے طور پر کی گئی ہے، اسے قابل اعتماد انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ سونیت پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریچرن بھومیج نے جمعہ کو یہ تفصیلات بتائی ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے حساس دستاویزات اور معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص واٹس...
وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیوزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں...
وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف islamabad police security WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر...
نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی جب کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔آج بھی ان کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل نا ہوسکا، ملزمان کی کم تعداد عدالت پیش ہوئی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے حاضری لگوائی اور چلے گئے ان...
نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد نئی نسل کے ذہنوں میں ایک منظم سازش کے تحت زہر بھرا گیا اور نواز شریف کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں میاں نواز شریف نے ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری قائم کی، اور آج بھی تصاویر موجود ہیں جن میں ایوب خان اس فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وزیر نے بھی اس فیکٹری کا دورہ کیا، لیکن نئی نسل کو اس کی اہمیت سے ناواقف رکھا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نیشنلائزیشن...
لاہور کے اچھرہ جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلوگرام سونے کے غبن کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے اور فراڈ سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نیا مقدمہ نورالعین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ شیخ وسیم 9 کروڑ روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے۔ ادھر میڈیا نے ملزم کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق شیخ وسیم نے ملائشیا، بنکاک، دبئی اور سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل...
افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں افغان ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق افغانستان پر نمائندگان خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے نمائندہ خصوصی محمد صادق کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو شریک ہونگے۔روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف، چینی نمائندہ خصوصی یو شیاوونگ، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان کے صدر کے نمائندے شامل ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اجلاس سے خطاب کرینگے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے...
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی نائب...
لاہور میں سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب “مردِ آہن محمد نواز شریف” کی تقریب رونمائی میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خطاب کیا۔ تقریب میں صحافت کے شعبے کے تجربہ کار سینئر صحافی بھی موجود تھے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی خدمت کی۔ وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں صحافت اور صحافیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ محمد نواز رضا کا صحافتی کیریئر بھی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے مرحوم صحافی عرفان صدیقی کے مثبت صحافت کے فروغ میں کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عناصر سازش کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا، اور سازش کے تحت نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر تباہی لائی، کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف خط نہیں لکھا، لیکن انہوں نے یہ بھی کیا۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ان کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں، 12 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا گیا، وہاں کوئی ایک بھی انقلابی منصوبہ نہیں لگایا...
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج...
وفاقی وزیر خزانہ: سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنا آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ سرکاری افسروں کے اثاثے عوام کے سامنے لانا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کوئی نئی شرط نہیں، بلکہ یہ ایک عملی قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ملکی معاشی پالیسیوں میں روزانہ تبدیلیاں ہو رہی ہیں، جو ایک المیہ ہے۔ لاہور میں آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام میں یہ تاثر ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں، حالانکہ بات اسٹرکچرل ریفارمز پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری تک این ایف سی کمیٹی کو بلا کر آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے۔ وزیر خزانہ نے تنخواہ...
حکومت کی جانب سے ڈان میڈیا گروپ کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی بغیر کسی باضابطہ اعلان کے بند کیے جانے پر ملک کی مختلف میڈیا تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ یہ اقدام اس سے قبل روزنامہ ڈان کو سرکاری اشتہارات کی محدود فراہمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا تنظیموں نے اس فیصلے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کی بندش فوری طور پر ختم کی جائے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈان میڈیا گروپ پاکستان کے معتبر اور قدیم ترین صحافتی اداروں میں شمار ہوتا ہے، اور سرکاری اشتہارات کی بندش کسی بھی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں اس افتتاحی تقریب میں موجود ہوں ،کاروباری طبقے اور...
افغان سرزمین سے لاحق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی ایک اہم کانفرنس کل ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندگان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اور تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف، چین کے خصوصی نمائندے یو شیاوونگ کے علاوہ ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ...
تصویر بشکریہ جیو نیوز چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 56ویں اجلاس میں 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیاگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ،...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔ لاہور میں آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوری تک قومی مالیاتی کمیشن سے متعلق کمیٹی کو دوبارہ بلا کر پیش رفت کی جائے گی، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری ماحول میں بات چیت ہوچکی ہے۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل ریفارمز پر بات جاری ہے اور سرکاری ملازمین و پارلیمنٹرینز کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کے لیے پہلے ہی قانون سازی مکمل کی جاچکی ہے۔...
وزیرِاعظم کے پیوٹن سے ملاقات کے انتظار کی خبر غلط نکلی، آر ٹی انڈیا نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آر ٹی انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے “انتظار کر رہے تھے”۔ آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ “واقعات کی غلط عکاسی” ہو سکتی تھی۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیرِاعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ جمعے کے روز وزیرِاعظم...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، حوصلہ، قوانین کا احترام اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار کی علامت ہیں۔ اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو نے رواں سال مئی میں پاکستان کی دفاعی جنگ میں قوم کی اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی دکھائی بلکہ ملک کی خودمختاری اور عزت بھی قائم رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف فوجی نہیں بلکہ قومی فتح تھی، جس نے عوام کے اتحاد، قومی نظم و...
چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ملاقات کی۔ہفتہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین طریقے سے ترقی کرتے رہے ہیں۔ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام اور کاروباری طبقہ گزشتہ کئی دہائیوں سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ صنعتکار تاجراورسرمایہ کاروں کو برسوں سے پاکستان میں پیچیدہ قواعد و ضوابط کے بوجھ کا سامنا رہا ہے۔ لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت نہایت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ براہ راست:- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ https://t.co/JWtnjlKOrt — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 13, 2025 وزیراعظم کے مطابق اس وقت مہنگائی بے قابو تھی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید گرم موسمی حالات میں پرورش پانے والے بچوں کی ذہنی نشو و نما متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث ان میں پڑھنے کی صلاحیت اور اعداد و شمار کو سمجھنے کی اہلیت مطلوبہ حد تک ترقی نہیں کر پاتی۔یہ تحقیق نیویارک یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں واضح کیا گیا کہ گلوبل وارمنگ ابتدائی عمر میں انسانی نشو و نما کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بنتی جا رہی ہے، بڑھتا ہوا درجۂ حرارت بچوں کی تعلیمی استعداد پر خاموش مگر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔محققین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات صرف جسمانی صحت تک محدود نہیں بلکہ بچوں کی ذہنی اور ادراکی صلاحیتوں کو...
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس ہوا ہے جس میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا، گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتی نظام میں اصلاحات، مقدمات کی جلد نمٹار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل اجلاس میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل دینے اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم...
پاکستان بار کونسل کی 23 نشستوں پر انتخابات کا عمل جاری ہے جس میں وکلا اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ وفاق اور چاروں صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کے دفاتر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پنجاب میں 11، سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کی ایک نشست کے لیے پانچ ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا انتخابی عمل کے بعد گنتی 17 دسمبر کو پاکستان بار کے دفتر میں ہوگی اور حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان بار کونسل...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے ذریعے مخالفین کو جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کے انچارج تھے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کے طور پر بھی بانی کو سہولتیں میسر کرنے کی کوشش کی گئی، وہ ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلتے رہے، بانی اور فیض ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے۔ مجرم فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزامانصار عباسیاسلام آباد :…باخبر ذریعے کے مطابق 14؍... وزیر دفاع کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے چار ڈومیسٹک کرکٹرز کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر معطل کر دیا ہے۔یہ معطلی سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران سامنے آنے والے الزامات کی بنیاد پر عمل میں آئی۔معطل کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کھلاڑی ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسانے اور اثرانداز ہونے کی کوشش میں ملوث تھے۔کرائم برانچ گوہاٹی میں معطل کرکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک یہ چاروں کھلاڑی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پنجاب کے شہر ہارون آباد میں شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی سوٹوں کی برسات کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ہارون آباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں پر نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ موبائل فونز اورسوٹ بھی لٹائے گئے، شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرہوگئی۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے، ایسی شادی پہلے کبھی نہیں دیکھی، شہریوں نے تقریب کو یادگار کہا جب کہ بعض نے اسے فضول خرچی قرار دیا۔
ویب ڈیسک:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض ذرائع ابلاغ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا واضح کرنا چاہتی ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کسی بھی قسم کا حساب کتاب صرف وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت اور مقررہ مدت کے اندر ہی کیا جاتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی اوگرا اس امر کی بھی وضاحت کرتی ہے کہ قیمتوں سے متعلق کوئی بھی کمپیوٹیشن یا ورکنگ، مقررہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہے کیونکہ ایسی اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے ایک نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک پیداواری روزگار کے مواقع پیدا کرنا، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا اور قومی...
پاکستان میں معاشی اصلاحات، پالیسی استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے نتیجے میں ملک کو اعلیٰ قدر کے منصوبوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی سرمایہ کاری، دفاع اور علاقائی سلامتی پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان اب ایک ایسے مستحکم پالیسی ماحول میں داخل ہو چکا ہے جہاں پیچیدہ اور بلند مالیت کے منصوبے ممکن ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر نایاب اور اہم معدنیات کے شعبے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک امریکا تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے انتہائی اہم ہیں، رضوان سعید...
آر ٹی انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے “انتظار کر رہے تھے”۔ آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ “واقعات کی غلط عکاسی” ہو سکتی تھی۔ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیرِاعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ جمعے کے روز وزیرِاعظم نے فورم کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان...
وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔ ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوات سے تعلق رکھنے والے تاجر راولپنڈی میں سونا بیچ کر واپس جارہے تھے۔ تاجر نے کہا کہ پولیس کے 2اے ایس آئیز نے ساتھیوں سمیت روکا اورزبردستی...
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر باتیں بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں منعقدہ 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے سعود اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر گفتگو کی۔ اداکارہ سنگینتا کے میرا اور سعود کے تعلقات سے متعلق بیان پر جویریہ نے کہا کہ ’میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی ہے، سسرال اور میکا ہے اور فیملی کے جو لوگ ہیں وہ بہت پریشان ہورہے تھے اور انہوں نے میسجز کیے۔‘ جویریہ سعود نے کہا کہ ’میں نے صرف یہ بتایا ہے کہ ہمارے میڈیا کے لوگ فیملی مین کے بارے...
انہوں نے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کی اپیل کی، تاکہ انصاف کے عمل کو زیادہ منصفانہ، تیز تر اور ہمدردانہ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی جب کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ آج بھی ان کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل نا ہوسکا، ملزمان کی کم تعداد عدالت پیش ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے حاضری لگوائی اور چلے گئے ان 11 مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلنے، میٹرو بس اسٹیشن...
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے بتایا ہے کہ امریکا میں مقیم تقریباً 18 ہزار افغان شہریوں میں سے 2 ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے ممکنہ یا براہِ راست روابط سامنے آئے ہیں۔تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ کے سست عمل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا آنے والے افغان شہریوں کی مکمل اور مؤثر جانچ نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے تحت ہر افغان شہری کی تفصیلی جانچ جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے سرگرم ہیں۔ گبارڈ نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکا...
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔ ادھر بہاولپور میں حاصل پور-چشتیاں روڈ پر ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال...
صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سرار سلیم کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس لاہور بلالیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور دیگر پارٹی رہنما صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں باخبر ذرائع کے مطابق 14 سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دستاویزات کون سی تھیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ انہیں رکھنے کے مجاز نہیں تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو چار الزامات پر ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی۔ ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور بعض افراد کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹس...
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون تاریخ میں نئے باب رقم کررہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔ اس اہم ملاقات میں ایوی ایشن، طیارہ سازی، ایرو اسپیس انجینئرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، دفاعی نظام، آٹوموٹیو انجینئرنگ اور ایڈوانسڈ میٹریلز کے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحراست کے دوران مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے سلوک کی اطلاعات اگر درست ہیں تو یہ صورتحال تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باخبر ذریعے کے مطابق 14؍ سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزام بھی عائد ہوا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بعض خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھے ہوئے تھے حالانکہ وہ اس کے مجاز نہ تھے۔ ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی دستاویزات تھیں جن کے حوالے سے فیض حمید پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو 4؍ الزامات پر ٹرائل کرکے سزا سنائی گئی۔ ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی ایسی خلاف ورزی کرنا جو ریاستی سلامتی کیلئے نقصان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد کابل میں افغان علما و مشائخ کے بڑے اجتماع سے جاری ہونے والا بیان دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ابھی زبانی یقین دہانی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ وی نیوز ایکسکلوسیومیں گفتگو کرتے ہوئے انڈیپنڈنٹ اردو کے منیجنگ ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں تعلقات میں جو تناؤ بڑھا تھا، اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مثبت بات سامنے آئی ہے۔ ’افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کابل میں ایک ہزار سے...
ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔ ہالینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے دو گول کیے۔ 55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف گول کرنے میں کامیاب رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔ پہلے میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔ ارجنٹائن نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ سال مارچ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات اٹھائے تھے جن کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا الیکشن کمیشن پارٹی کے آئینی ڈھانچے، انتخابی عمل اور تقرریوں کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے، آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے تقابلی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے...
فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی ماہر اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ سے ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت خود کو صرف چارج شیٹ تک محدود رکھتی ہے اور اس سے باہر بالکل بھی نہیں جاتی۔ یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے معاملے میں ہوا یہ کہ ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کنور معیز کا معاملہ براہ راست سپریم کورٹ سے فوجی اتھارٹیز کو بھجوایا گیا۔ فوجی عدالت نے اسی معاملے کو دیکھا، اسی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے اور پھر...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
اسلام آباد؍ برسلز (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے دورہ بیلجیئم کے دوران اپنے بیلجیئم اور عراق کے ہم منصوبوں کیساتھ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ بیجلیئم کے وزیر داخلہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ ٹریننگ سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے غیر...
کراچی: لیاقت آباد لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی محمد عمران کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزم زخمی ہوا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی محمد عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اور...
سرکاری اداروں کی اصلاحات کیلئے 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد والا قرضہ شامل سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کریگا،اے ڈی بی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے...
ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی غیر فعالی، غیر قانونی تعمیرات سے حادثات کا خدشہ پلاٹ نمبر 1051علی بستی ، 101/4 سو کوارٹر پر خلاف ضابطہ تعمیرات شروع ضلع وسطی کے رہائشی علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں حکومتی ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر کسی نقشہ یا منظوری کے مکانات اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف شہری قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے علاقے کی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد کے مطابق،گلیوں کی چوڑائی کم ہونے کے باوجود راتوں رات کمرشل پلازے اور رہائشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباو¿ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری...
اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تعاون اور سماجی شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور ترقیاتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200سے زائد ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 5.5بلین پاؤنڈ سے تجاوز کرگیا ہے، فریقین...
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے مسلح تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے عوام اور صدر زیلنسکی اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدے میں 4سے 5اہم حصے شامل ہیں، جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے ڈونباس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-8 ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں شامل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-8 محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سیپکو کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حرکت میں آگیا، راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کو بچانے کیلئے سیپکو افسران متحرک ،عارضی طور پر بدلی سیپکو محراب پور کے لائن سپرنٹنڈ نٹ فہیم موجائی کیخلاف صحافی کاشف کمبوہ اور عوامی شکایات پر وفاقی تحقیقات ادارہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) آفس نے لیٹر نمبر ایف آئی اے، ایس بی اے،وی آر ایف، 212 سال 2025 نمبر 11998-99 کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا، ایف آئی اے تحقیقات شروع ہونے پر سی ای او سیپکو سکھر اعجاز چنا، منیجر سیپکو دادو، ڈپٹی منیجر سیپکو نوشہرو فیروز اور اسسٹنٹ منیجرمحراب پور نواز شریف نے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-1 ایبٹ آباد(جسارت نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات عوامی سہولت مرکز (CFC) ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز منعقدہ آگاہی مہم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ایبٹ آباد افتخار خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی اور متعدد سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص...
صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
تمدن کا لفظ مدنیت سے نکلا ہے، مدینہ مدانی، مداین اس کا مفہوم ہے ’’شہریت‘‘ یا اجتماعی آبادی، یہ خانہ بدوشی کی ضد ہے۔تہذیب بھی عربی لفظ ہے۔ معنی ہیں سجانا آراستہ کرنا، صاف کرنا چمکانا۔ ’’کلچر‘‘ کا لفظ جو ہمارے پاس انگریزی سے آیا ہے لیکن اس کی بنیاد ایشیائی بلکہ ہندی ہے اس سلسلے میں ہند کے مشہور ماہر لسانیات سیتی کمار چیرٹی نے اپنی کتاب ’’ہماری آریائی زبان‘‘ میں لکھا ہے کہ یہ دراصل دراوڑوں سے بھی پہلے والے لوگوں جنھیں کول یا آسٹرک کہا جاتا ہے اور زراعت اور ساتھ ہی مدنیت کے پہلے آفریدہ گار تھے وہ کیل جیسا آلہ استعمال کرتے تھے جو پنسل جیسا ہوتا تھا اس سے زمین میں لکیر ڈال کر...
پی ٹی آئی کے ایک رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے تین سالوں میں کوئی سیاسی بیانیہ بنا سکی نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا توڑ کر سکی ہے۔ فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد الزامات کا جواب دینے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کچھ مواد نہیں، انھیں الزامات کا جواب دینا چاہیے تھا، بس انھیں جمہوریت یاد آگئی ہے کہ یہی رویہ رہا تو جمہوریت کی ایسی تیسی ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعظم کی آئینی برطرفی کو درست نہیں سمجھتی بلکہ سازش قرار دیتی آ رہی ہے۔ جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی اس وقت پی ٹی آئی کے پسندیدہ چیف جسٹس پاکستان موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد (خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے دبائو ڈالے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلیے تعاون پر ممنون ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادیستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت، خبر ایجنسیاں) پاکستان نے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی 23 شرائط تسلیم کرتے ہوئے کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے اور ترقیاتی اسکیموں میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آ گئی ہیں، حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر استثنا ختم کرکے سیلز ٹیکس شرح عائد کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈرز نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور عوام میں جو لاوا پک رہا ہے وہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ سندھ حکومت ڈمپرز اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے،اور ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے سے گریزاں ہے ،کراچی کی سڑکیں موئن جو ڈارو کا نقشہ پیش کررہی ہیں اور لوگوں سے ای چالان امریکا اور لندن والے لیے جارہے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی چیخوں پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-01-4 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تمام اہمنکات پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی، جبکہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر نمائندوں کی موجودگی میں ہوگا۔ مرکزی صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زاید ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-27 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کو روز صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ سوئی سدرن کے مطابق لاپروائی کی صورت میں زونل ہیڈ کے خلاف ایکشن ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ گیس انتظامیہ نے بھی کے الیکٹرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-23 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے 462 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف پیش کیا گیا مقدمہ خارج کرنے کا سی کلاس چالان جزوی طور پر منظور کرلیا جبکہ منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات کو متعلقہ فورم میں بھیجنے کا حکم دیا۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا سی کلاس چالان پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات کے دوران ایسے شواہد سامنے نہیں آئے جن سے اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں کرپشن، بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوسکیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت آتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-12 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تعلیمی تحقیق میں ڈچ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈ کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-10 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کیلیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے...