2025-06-23@12:43:21 GMT
تلاش کی گنتی: 400
«اے ایس پیز»:
قیصر کھوکھر : پبلک سروس کمیشن کے اے سی اور سیکشن افسر کیلئے امتحانات جاری،دیگر اسامیوں کے تحریری امتحان کا بھی انعقاد کیا گیا،ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف اسامیوں کے تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا۔امتحانات کی نگرانی کیلئے مختلف ممبرز نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ شعیب طارق وڑائچ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ممبران پنجاب پبلک سروس...
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے...
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خبیرپختونخوا میں تیزہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ علاوہ ازیں تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 3 روز تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بھاری بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خبیرپختونخوا میں تیزہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ علاوہ ازیں تیز ہواؤں اور طوفان کے...
سٹی 42 : ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی . ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، جس کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے 121 مسافر آج سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر بحفاظت وطن پہنچے۔ اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے نے اس...

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائیاں: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون کا آغاز ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔ ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت...
پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت میں متعدد اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں ایئر بلیو لمیٹڈ اور معروف سفری و سیاحتی گروپ جیریز گروپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر بلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر اسلم چوہدری اور جیریز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص کی ممکنہ خریداری کے عمل میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات محمد علی ٹبہ اور عارف حبیب نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے علیحدہ علیحدہ کنسورشیم قائم کرلیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اور نمایاں کاروباری ادارے یونس برادرز...
علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء علی ہادی عرفانی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرم کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ساتھ ساتھ بدامنی سے متاثر ہونے کے باعث خصوصی فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے...
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں پری مون سون ایڈوائزری کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشنگوئی سے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان محکمہ موسمیات اسلام آباد اور ریجنل موسمیاتی مرکز کوئٹہ کی جانب سے پری مون سون ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جس میں 21 جون سے 23 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) پاکستان کے دو سرکردہ کاروباری گروپس اور طاقتور فوج کی حمایت یافتہ ایک کمپنی نے بھی ملک کی خستہ حال قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس پیشرفت سے پی آئی اے کی نجکاری کا آغاز ہو سکے گا۔ پاکستان کی قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی خریداری کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ دو مزید کاروباری گروپس نے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوں تقریباً دو دہائیوں بعد ملک میں کسی شعبے میں کسی بڑی نجکاری کے حوصلہ افزا اُمید پیدا ہو گئی ہے۔ خسارے کی شکار پی...
ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی آ ئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچے تھے۔اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئر لائن کی یہ...
سٹی 42: سابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی
ایران میں حالیہ کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور پی آئی اے نے فوری اقدامات کیے۔ نتیجتاً، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 منگل کی صبح تین بجے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے 107 پاکستانی مسافروں کو لے کر بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ پاکستانی شہری ایران میں جاری غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے تھے، اور چونکہ ایران کی فضائی حدود جزوی طور پر بند تھی، اس لیے انہیں زمینی راستے سے ترکمانستان منتقل کیا گیا۔ اشک آباد تک ان کے پہنچنے کے لیے پاکستان کے ایران اور ترکمانستان میں تعینات سفارتخانوں نے نہایت فعال کردار...
اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن واپس لائے گئے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ تمام مسافر زمینی راستے کے ذریعے ایران سے ترکمانستان منتقل کیے گئے جہاں سے ان کی فضائی واپسی ممکن بنائی گئی۔ اس اہم انسانی و سفارتی مشن میں تہران اور اشک آباد میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی مدد سے پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت نقل و حمل ممکن ہو سکی۔ پی آئی اے کی یہ...
کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ ایرانی فضائی حدود کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی...
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں لے کر خصوصی پرواز آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا ایران سے غیر ضروری سفارتی عملے کے انخلاء کا فیصلہ پاکستان کے ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچانے کےانتظامات کیے گئے تھے۔قومی ایئر لائن کے خصوصی طیارے نے آج پشاور سے اشک آباد کےلیے اڑان بھری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا. ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا.(جاری ہے) ترجمان پی آئی اے واضح...
پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو...
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن...
دونوں افسران کو غیر قانونی بھرتی قرار دیا جاچکا ہے ، سندھ ہائی کورٹ فیصلے کو تسلیم نہیں کیا گیا ، محکمہ جاتی ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اگرکوئی سہولت دی تو وہ فیصلہ اعلی عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا ، ملازمین نے آگاہ کردیا وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پی ایس کیو سی اے نے سندھ ہائی کورٹ کراچی کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا۔ 14 مئی کو ایک فیصلے میں خالد بابلانی اور علی بخش سومرو کو غیر قانونی بھرتی قرار دیا گیا تھا مگر ابھی تک اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔یاد رہے دونوں افسران نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے دونوں افسران میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، جبکہ ستمبر 2023 میں بھی...
پنجاب اسمبلی میں گھڑی گمشدگی معمہ بن گئی، بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگی رکن بلال یامین کی بیش قیمت گھڑی گم ہو گئی۔ بلال یامین نے گھڑی گمشدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ان کیخلاف تحریری درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کی اپیل کر دی۔ تفیصلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی جانب بڑھنے لگے تو حکومتی اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین اور اعجاز...
پی آئی اے ملازمین نے بھی قومی ائیرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی جبکہ ملک کے بڑے کاروباری گروپس نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے اپنی پیشکش جمع کرائی ہے۔ ذرائع پرائیویٹ آئزیشن کمیشن کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی سی بی اے پیپلز یونیٹی کے صدر ہدایت اللہ خان اورآفیسرزکی تنظیم پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا)کےصدرعقیل صدیقی نے مشترکہ طور پر پی آئی اے کی خریداری کیلیے اپنی درخواست اور پیش کش کمیشن میں جمع کرادی۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین کا مؤقف ہے کہ ایئرلائن کی خریداری کا پہلا حق ان کا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ایک بڑے گروپ نے بھی پی آئی اے کی خریداری کیلئے...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔ اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...

پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی سعودی فضائی حدود میں ویڈیو بنالی
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/pia.mp4اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...
کراچی: قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔ جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر تشکر‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ اب پی آئی اے کے ملازمین نے بھی قومی ایئرلائن کی خریداری میں باقاعدہ دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق پیپلز یونیٹی (سی بی اے) کے صدر ہدایت اللہ خان اور سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے صدر عقیل صدیقی نے مشترکہ طور پر پی آئی اے خریدنے کی پیشکش جمع کرائی ہے۔ملازمین کا مؤقف ہے کہ ایئرلائن کے اصل وارث وہ خود ہیں، اس لیے ادارے کی خریداری کا پہلا حق بھی انہی کو حاصل ہونا چاہیے۔ادھر کمیشن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ بھی پی آئی اے کے لیے پیشکش دے چکی ہے، جب کہ...
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاکپٹ سے ان میزائلوں کی ویڈیو بنالی، اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال کے آغاز میں، 29 جنوری کو صدرِ پاکستان نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترمیم پر دستخط کیے۔ حکومت نے اسے جعلی خبروں، ریاست مخالف بیانیے اور ڈیجیٹل انتشار سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم قرار دیا، مگر اس بل کی منظوری کے طریقہ کار، اس کے غیر واضح الفاظ، اور بے پناہ اختیارات نے ایک بنیادی سوال کو جنم دیا: کیا ہم جمہوریت میں جی رہے ہیں یا محض ریاستی کنٹرولڈ براڈکاسٹ کے سبسکرائبر بن چکے ہیں؟ اس قانون کا پس منظر چند خوفناک سوشل میڈیا سانحات سے جڑا ہے: مشہور انفلوئنسر ثنا یوسف کا پْراسرار قتل، ٹک ٹاک اسٹارز پر بڑھتے تشدد، اور حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔قومی ایئرلائنز کے مطابق خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانیوالی پروازیں عمان کی فضائی حدود جبکہ سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جا رہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے. اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پراسرائیلی حملے کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے)نے گلف ممالک سمیت دیگر پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا،ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی...
ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی...
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
تصویر سوشل میڈیا۔ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کیلئے جدہ سے قومی ایئر لائن کی بعد از حج پروازیں مختلف شہروں میں آنا شروع ہوگئیں۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی کے 836 سے 318 حجاج کرام کو لے کر آج دوپہر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پہنچی۔ ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے حکام سمیت دیگر نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق بعد از حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جدّہ سے 1000 سے زائد حجاج کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا 10جون سے شروع...
سٹی 42: پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اور پاکستان کے 16 ارب ڈالر مالیت کے کیمیکل سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے جامع ساختی اصلاحات اور مستقل پالیسی فریم ورک کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہاپاکستان کا کیمیکل سیکٹر ٹیکسٹائل، چمڑا، پلاسٹک، فارماسیوٹیکلز، زراعت اور پیکیجنگ سمیت تمام مینوفیکچرنگ سیکٹرز کا اہم ستون ہے۔ پی سی ایم اےکے چیئرمین ہارون علی خان نے اپنے بیان میں بجٹ میں بڑی صنعتوں کی بحالی ، فاٹا/پاٹا میں ٹیکس مراعات کے غلط استعمال کا نوٹس لینے اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیزکے خاتمے جیسے مثبت اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کیمیکل صنعت کے لیے مربوط پالیسی فریم ورک کی عدم...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ایئر کراچی جو کہ کراچی کی کاروباری برادری کی جانب سے قائم کی گئی ایک ایئرلائن ہے کے درمیان طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔معاہدے کے تحت، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی جانب سے انجینئرنگ سروسز یا ایم آر او (مینٹیننس، ریپئر اور اوور ہال) خدمات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیا۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے...

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 9 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان مالی سال 26- 2025ء ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی 15 ارب روپے اور اے ڈی پی 22 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ...
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ پی اے اے انتظامیہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےدوبارہ تعمیر ہونے والے رن وےمنصوبے کی پیش رفت مئی کے ہدف 51 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوچکا۔ درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ سائٹ پر پہنچا دی گئی۔ان آلات کے حوالے سے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کی۔ جولائی 2024 میں شروع ہونے والا منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کی قوی امید ہے۔ آٹھ اعشاریہ تین بلین روپے مالیت...

نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کو الجھن میں ڈال دیا، قواعد واضح کیے بغیرشرائط لاگو نہ کی جائیں، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...
نوٹس کے مطابق جہانزیب مینگل نے اسمبلی میں موثر آواز نہیں اٹھائی، پارٹی اجلاسوں سے غیر حاضر رہیں، جبکہ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے رکن جہانزیب مینگل کو پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جہانزیب مینگل نے بی این پی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز بلند نہیں کیا۔ پارٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر رہیں، جبکہ پارٹی سے مشاورت کے بغیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نوٹس کے مطابق 15...
کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے. 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ یاد رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درخواست اب 3...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں احکامات جاری کئے 9 مئی کیس سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی جب کہ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عبد الطیف سمیت 7 مجرمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ 11 مجرمان کو سزا سنائی 4 کمرہ عدالت سے گرفتار ہو گئے، 7 مجرمان کی عدم حاضری پر ان کی سزا کے وارنٹس ایس ایچ او تھانہ رمنا کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایس ایچ...
پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس، ملزمان پر فردِ جرم عائدراولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ عدالت نے سابق ایم پی اے عتیق...
انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملےکے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لےلیا جب کہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ...

تھانہ رمنا حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو 27 سال قید کی سزا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو 27سال قید کی سزا سنا دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان جن میں محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے،...
---فائل فوٹو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں 3 روز کے دوران آندھی اور بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 روز کے دوران آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، میانوالی اور اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان میں بوسیدہ عمارت گرنے کے باعث 1 شہری جاں بحق ہوا۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی، دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو...
ویب ڈیسک: نو مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں تمام ملزمان کو 5 سال قید،مجرمان کو انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت 10 سال سزا اور 50 ہزار جرمانہ عائد کیاگیا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ موٹرسائیکل جلانے کے جرم میں 4 سال قید کی سزاسنائی گئی جبکہ پولیس...
نو مئی تھانہ رمنا حملہ کیس : پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں 11 ملزمان کومجموعی طورپر 15 سال 4 ماہ قیدا ور جرمانے کی سزاسنادی اور عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج...
اسلام آباد: اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو اسلام آباد کے رمنا تھانے میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت مجموعی طور پر 11 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، جو تھانہ رمنا میں مبینہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے سے متعلق تھا۔ عدالت کے مطابق ملزمان پر نو مئی اسلام آباد میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی اور عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات...
کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
عامر باجوئی 21 مئی 2025 کو خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملے میں 8 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے، مگر واقعے کے بعد بھی بچوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ شہید بچوں کے ساتھی آج بھی اسکول آ رہے ہیں اور دشمن کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ تعلیم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 2 بہنیں، سحر اور عیشا، جن کا یہ اسکول میں آخری دن تھا، شہید ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد اسکول کے بچوں کے حوصلے مزید بلند کر ہوگئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اے...
— فائل فوٹو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن اطلاق سے کینسر کی تشخیص اور علاج میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔پی اے ای سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، تقریباً 80 فیصد پاکستانی کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ایک نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان کینسر کی تشخیص...
لیگی ایم پی اے امجد علی جاوید نے اپنے ہی صوبائی وزیر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ چند روز قبل اسٹینڈنگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے عہدیداروں سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک ماہ میں 25، 25 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بل پاس ہوتے ہیں۔ یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا اب تو صوبہ کے لوگ چوک چواہوں میں باتیں کر رہے ہیں کہ اسمبلی میں 2، 2 کروڑ روپے لے کر یونیورسٹیوں کے بل پاس کروائے جاتے ہیں۔ بل آنے سے قبل طے ہوتا ہے کہ بل آئے گا اور پاس ہو جائے...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جسکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جس...

آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر
آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایک سکیل سے لیکر سولہ سکیل تک کے ملازمین کے لئے عید الائونس کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد آفیسرز میں پریشانی بڑھ گئی ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ممبر ایڈمن سے ملاقات کرکے آفیسرز کے عید الاؤئنس کی بحالی کی درخواست کی جو کہ تاحال تسلیم نہیں کی گئی اس ضمن میں سی ڈی اے کی خاتون آفیسر کی جانب سے شاعرانہ انداز میں الاؤنس...

آفیسرز عید الاؤئنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر
آفیسرز عید الاؤئنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایک سکیل سے لیکر سولہ سکیل تک کے ملازمین کے لئے عید الائونس کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد آفیسرز میں پریشانی بڑھ گئی ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ممبر ایڈمن سے ملاقات کرکے آفیسرز کے عید الاؤئنس کی بحالی کی درخواست کی جو کہ تاحال تسلیم نہیں کی گئی اس ضمن میں سی ڈی اے کی خاتون آفیسر کی جانب سے شاعرانہ انداز میں الاؤنس کی...
رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے۔ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر چرس پینے کا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کے آرڈر پر این ایچ اے محض ایک اور لیٹر نکال دیتا ہے۔ میں بے معنی آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتی۔اقلیتوں کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ یہ معاملہ میرے دل کے قریب ہے، ہمارے ہاں غیر مسلموں کا تحفظ ضروری ہے۔ ان کے عدم تحفظ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا منفی تاثر جاتا ہے۔ ایک اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکیروزدیے...
آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینل یا اُس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان میں غیر معیاری طریقے سے نصب پینلز پولز گرے اور حادثات کی وجہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینل یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایسے حادثات سے بچنے کےلیے متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

آندھی و طوفان میں حادثات سے بچاؤ ، سولر پینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے؛ پی ڈی ایم اے
سٹی 42 : ہفتہ کے روز ملک بھر میں طوفان اور آندھی کے باعث پیش مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 70 فیصد حادثات غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں، غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و رہنما اصول مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری کردیا ۔ یہ مراسلہ انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو جاری کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد مراسلہ میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سولر پینلز کی تنصیب...
اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ جہاں فیصل کریم کنڈی نے اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔ پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیںگزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے... انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے۔ڈی...
سٹی 42:یادِ شہدائے خضدار پر سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوئی اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب ہوئی ، تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے ،اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے،شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،بلوچستان پولیس کے دستے کی خصوصی شرکت ، شہداء کو سلامی پیش کی،مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں،شرکاء...