2025-12-13@16:32:03 GMT
تلاش کی گنتی: 855

«بچے کے»:

    سپریم کورٹ نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کردی۔ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بچے سے زیادتی کا الزام، ایس پی رپورٹ میں نور محد دمڑ کو بری الذمہ قرار جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس  اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے۔شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ نے 8 سال کے بچے سے زیادتی کے کیس میں ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج کردی۔ملزم عاصم گُل کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی، طبی اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں تھیں اور بچہ پریشان تھا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا۔فیصلے...
    کراچی: لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    امریکی سفارتخانہ نے بھارت میں سیاحتی ویزہ کے درخواست گزاروں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پر یہ شبہ ہو کہ وہ امریکا میں بچے کی پیدائش کے لیے سفر کر رہے ہیں تاکہ بچے کو امریکی شہریت دلائی جا سکے تو اس کا ویزہ فوری طور پر مسترد کر دیا جائے گا۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی قونصلر افسران سیاحتی ویزہ کی درخواستیں اس صورت میں مسترد کر دیں گے جب انہیں یقین ہو کہ سفر کا بنیادی مقصد امریکہ میں پیدائش کروا کر بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا ہے۔ U.S. consular officers will deny tourist visa applications if they believe the primary purpose of travel is to give birth in the United States...
    بھارت سے جوڑے سیاحتی ویزے پر امریکا جاکر اپنے بچے پیدا کرواتے ہیں تاکہ شہریت اور دیگر مراعات حاصل کرسکیں۔ عالمی خبر رساں امریکا نے بھارت سے سیاحتی ویزا کے لیے آنے والے درخواست گزاروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے سفر کا اصل مقصد امریکا میں بچے کی پیدائش کروا کر اسے امریکی شہریت دلوانا ہوا تو اس کی ویزا درخواست براہ راست مسترد کر دی جائے گی۔ امریکی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سیاحتی ویزے کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سفارتخانے کے مطابق اگر قونصلر افسر کو شواہد یا اندازوں سے یہ یقین ہو جائے کہ...
    شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک) عیسوٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچے مدرسے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک خوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ، وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے...
    پشاور:شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے 2بچے جاں بحق اور5بچیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ میر علی کے قریب عیسوڑی دیہات میں اس وقت دھماکاہوا ہے جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔ میر علی سے ایک انتظامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عیسوڑی کے مقام پر بچے کھیل رہے تھے جہاں انھیں بارودی مواد کا گولہ ملا جس سے دھماکا ہوا ہے۔  میر علی کے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 16 زخمی تھے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں کم عمر بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ واٹرٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے سبب  پیش آیا جسکے دوران 4 سالہ سفیان ولد ذاکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او مومن آباد نے...
    گوجرانوالہ میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس عملے کو معطل کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ دراجکے کے قریب پولیس وین کی ٹکر سے بچہ احمد زخمی ہوا تو مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے...
    ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    —’جیو نیوز‘ ویڈیو گریب دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے ہونے لگے۔طاہر امین نے دبئی کی برق رفتار ہائی وے شیخ محمد بن زاید روڈ پر گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا تو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پرچم اُٹھایا اور اس کو عزت اور حترام سے چوما۔دبئی کے شیخ محمد بن زاید روڈ پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔اماراتی سوشل میڈیا صارفین سراہ رہے ہیں کہ کوئی پاکستانی ہی یہ کر سکتا ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر امین نے کہا کہ 18 سال پہلے دبئی آیا تھا، بطور کلینر کام کرتا تھا اور اب بطور منیجر ذمے...
    پاکستان میں بچوں میں پیدائشی دل کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور بچوں کی دل کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر عالیہ کمال احسن کے مطابق ملک میں ہر سال 40 سے 60 ہزار بچے دل کے مختلف نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جن میں سب سے عام بیماری ٹیٹرالوجی آف فالوت (TOF) ہے۔ اس مرض میں دل کی ساخت کے چار اہم حصے متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عالیہ کے مطابق سالانہ 10 سے 12 فیصد یعنی 4 سے 7 ہزار بچے ٹوف میں مبتلا ہوتے ہیں، اور اگر بروقت تشخیص یا سرجری نہ ہو تو بچے کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں...
    کراچی: پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عالیہ کمال احسن نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 40 سے 60 ہزار بچے دل کے امراض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ عام بیماری ٹیٹرالوجی آف فالوت (ٹوف) ہے جس میں دل کی بناوٹ چار جگہوں سے خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 فیصد یعنی تقریباً 4,000 سے 7,000 بچے ٹوف کے مریض ہوتے ہیں۔ اگر اس مرض کی بروقت تشخیص اور سرجری نہ ہو تو بچے کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ کزن میرج اس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے بچے کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، اور ذمہ داروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیپا میں 3 سالہ ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف عوامی مہم شروع ہوگئی۔مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کھلے گٹروں اور کچرے کے ڈھیر پر چیئرمین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔تصاویر پر عوامی نعرے جیسے “منجانب اہل علاقہ”، “تلاش گمشدہ” اور “عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو” درج ہیں۔گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمہ داری سے بری الذم قرار دیا ہے، جس پر اہل علاقہ نے سخت تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ ابراہیم گزشتہ ہفتے شاہ فیصل کے علاقے میں نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گدھا گاڑی پر سوار خاتون اور دو لڑکے گٹر کے پاس آکر رکتے ہیں اور ڈھکن چوری کر لیتے ہیں۔ اگر ان لوگوں کا وڈیو ریکارڈ بنا ھوا ھے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں۔ یہ معصوم بچوں کے قاتل ھیں۔ اگر اسکے باوجود کوئ ایکشن نہیں تو سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ھے۔ https://t.co/eTqWg8yNax — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025 اسی طرح ایک چنگچی رکشے والا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی خسرہ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ متعدد کم عمر بچے اس وبائی مرض کی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔ بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی لالی اور جسم پر سرخ دانے—یہ تمام علامات اس انفیکشن کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں جس کی منتقلی نہایت تیزی سے بچوں کے درمیان ہوتی ہے۔ماہرینِ اطفال نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ خسرہ کوئی معمولی مرض نہیں بلکہ ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ نمونیا، دماغی سوزش، شدید دوروں (SSPE) اور بعض صورتوں میں جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے، سردی بڑھتے ہی وائرس...
    کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں بچے خسرہ کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں جن میں بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی سرخی اور جسم پر دانے شامل ہیں۔ ماہرین اطفال نے والدین کو خبر دار کردیا کہ خسرہ متاثرہ بچے سے دوسرے بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے،ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ بیماری نہ صرف نمونیا، دماغی سوزش اور دوروں (SSPE) کا سبب بن سکتی ہے بلکہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ماہر اطفال ڈاکٹر لیاقت علی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز...
    کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسپتالوں میں روزانہ درجنوں بچے خسرہ کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں جن میں بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی سرخی اور جسم پر دانے شامل ہیں۔ ماہرین اطفال نے والدین کو خبر دار کردیا کہ خسرہ متاثرہ بچے سے دوسرے بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے.ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ بیماری نہ صرف نمونیا، دماغی سوزش اور دوروں (SSPE) کا سبب بن سکتی ہے بلکہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔اس حوالے سے ماہر اطفال ڈاکٹر لیاقت علی نے نجی نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: تین سالہ بچہ سروگیا سنگھ کُشواہا شطرنج کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر گیا ہے اور تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا ہے جسے انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کی جانب سے آفیشل ریٹنگ دی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کی ریٹنگ منظور کی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار کے پاس تھا، جس نے نومبر 2024 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔FIDE کی ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑی کو منظور شدہ مقابلوں میں کم از کم پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم...
    کراچی میں نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودے گئے گڑھے بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی غلط نکلا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھودے گئے تمام گڑھے بھر دیئے گئے ہیں جبکہ نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ کھلے ہوئے گڑھوں کی وجہ سے مزید جان لیوا حادثات کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ سے بچے کی لاش ملی وہ نالا بھی اب تک بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب کے ایم سی نے بچے کی تلاش کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں، ترجمان میئر کراچی کے...
    سٹی42: کراچی کے مئیر نے انسانیت پرستی اور گرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔ مرتضی وہاب نے کراچی کے ایک گٹر کے کھلے مین ہول مین والدین کی موجودگی میں بچے کے گر جانے کی ذمہ داری خود قبول کر لی اور مرنے والے بچے کے والدیں، شہر کے لوگوں سے معافی مانگ لی۔    مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا، نیپا چورنگی کے  واقعے پر بچے کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں،  میں مانتا ہوں کہ میئر  کی حیثیت سے میں کامیاب نہیں ہوسکا:  نوجوان  میئر  مرتضیٰ وہاب نے نیپا  چورنگی پر ایک سٹور کے سامنے گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر کہا ہے کہ کراچی کی...
    معطل کرنا شروعات ہے، ابھی انکوائری شروع ہوئی ہے: میئر کراچی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ننھے ابراہیم کے ساتھ پیش آیا، ابراہیم کی والدہ کی چیخوں پر میرے پاس الفاظ نہیں، میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب نے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل کالونی ابراہیم کے گھر پر گیا والد، دادا اور خاندان سے ملاقات کی، ابراہیم کے دادا نے خواہش کی ایسے اقدامات کیے جائیں کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، خاندان تکلیف اور درد سے گزر رہا ہے اس لیے وہاں گفتگو...
    کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے معافی مانگ لی۔ پریس کانفرنس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ کے گھر جا کر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے بغیر کسی بلیم گیم کے معافی مانگی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی بلیم گیم کے بغیر بچے کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے۔ کس کس کو معطل کیا گیا؟...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راجن پور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں ایک نومولود بچے پر آوارہ کتے کے حملے کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا،  انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور بچے کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت بھی کی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ راجن پور ایکسچینج روڈ کے قریب قبرستان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کسی شخص نے نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہو گیا تھا اور آوارہ کتے نے بچے پر حملہ کر دیا تھا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ ایسے المناک واقعات دوبارہ...
    میئر کراچی مرتضی وہاب نے نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کے دادا اور والد سے ملاقات کر کے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی ، پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں متوفی ابراہیم کے گھر پہنچے اور والد و دادا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی جس کے بعد میئر کراچی میڈیا سے گفتگو کے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ مرتضیٰ وہاب کی روانگی کے بعد دادا محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ہمیں متعلقہ افسران کیخلاف لیے گئے...
    —فائل فوٹو/ اسکرین گریب کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے پل کے قریب گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کے دادا محمودالحسن کا کہنا ہے کہ اللّٰہ ہمیں توفیق دے گا تو پورے کراچی میں ڈھکن لگا دیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم بچے کی لاش نکالنے والے کون لوگ تھے، ہمیں نہیں پتہ لاش نکالنے والا محکمہ یا ادارہ کونسا ہے۔ محمود الحسن نے کہا کہ اس واقعے کی ذمے داری ان لوگوں کی ہے جن کو انتخاب کے ذریعے آگے پہنچایا، تمام متعلقہ ادارے اس حادثے کے ذمے دار ہیں۔ بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، بی آر ٹی کا موقف آگیانیپا چورنگی...
    گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے معاملے میں بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے موقف جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے کی جگہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں سے خاصے فاصلے پر ہے، واقعے کے مقام یا آس پاس بی آر ٹی ریڈ لائن کی کوئی کھدائی یا تعمیراتی سرگرمی نہیں ہے۔ کراچی: بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات قرار دی گئیسینئر ڈائریکٹر میونسل سروسز عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن...
    فائل فوٹو کراچی میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی ٹیم بچے کے گھر پہنچ گئی۔نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے میں کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی میں ڈی آئی جی ایڈمن احمد نواز چیمہ، ایس ایس پی ایسٹ کمیٹی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم تجمل شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے ذمے داروں کا تعین کرے گی اور رپورٹ مکمل کرکے کراچی پولیس چیف کو ارسال کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی کی ممبر انعم تجمل بچے کے گھر پہنچی ہیں، وفد کی صورت میں پہنچنے والی پولیس ٹیم نے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع...
    کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
    ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا، محکمہ بلدیات سندھ نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو معطل کیا گیا ہے۔ کراچی: نیپا چورنگی پر نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئیلنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر...
    گلشن اقبال کے علاقے میں گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ نیپا چورنگی کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر کے میں گرنے کے واقعے پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی رپورٹ کے متن کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ معائنے میں ثابت ہوا کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کھدائی نے...
    کراچی؛ گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) گلشن اقبال کے علاقے میں گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔نیپا چورنگی کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر کے میں گرنے کے واقعے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی رپورٹ کے متن کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔...
    لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے ایک اہم کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایسے معاملات میں بچے کی خواہش اور ذہنی کیفیت کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے۔ جسٹس فیصل زمان خان نے سید ارشد علی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا وہ فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جس میں بچے کو لے پالک والدین سے واپس حقیقی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: یونیسیف نے صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کا سفیر مقرر کردیا عدالت نے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر دوبارہ لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا...
    3 سالہ ابراہیم بھاگتے ہوئے اپنے والد کے پاس جانے لگا اور اچانک مین ہول میں گرگیا۔ ننھے ابراہیم کی والدہ کے چیخنے چلانے پر رش لگ گیا اور قریب کھڑے افراد نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی، جائے حادثہ پر موجود لوگ گٹر کے گرد جمع ہوکر بچے کی تلاش میں مصروف ہوگئے، تاہم ابراہیم کو نہ بچایا جاسکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ننھے ابراہیم کی کھلے مین ہول گرنے کی دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب پیش آئے اس سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم اپنی والدہ کے ساتھ ڈپارٹمنٹل اسٹور سے باہر نکلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آنے والے لرزہ خیز سانحے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ  باضابطہ طور پر سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد میئر کراچی کے احکامات پر میونسپل سروسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ یہ سانحہ براہ راست ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی غیرمعیاری اور غیرمحتاط کھدائی کے باعث پیش آیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کے ایم سی نے سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بھجوا دی ہے۔سینئر ڈائریکٹر میونسل سروسز عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، معائنے میں ثابت ہوا حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں، بی آر ٹی کھدائی نے نالے کا پورا نکاسی نظام شدید نقصان پہنچایا۔عارضی دو فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ریڈ لائن...
    کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں گٹر میں گر کر بچے کے  جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ نیپا چورنگی کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر کے میں گرنے  کے واقعے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت  کی  رپورٹ کے متن کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ معائنے میں ثابت ہوا  کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے متن میں  مزید کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بھیج دی ہے۔ سینیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، اور معائنے سے ثابت ہوا کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔ Video of the unfortunate incident, little Ibrahim Falls into an Open Manhole at NIPA Chowrangi pic.twitter.com/tqrQ0jzaau — Mohsin (@imsmohsin) December 3, 2025 بی آر...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا، کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا، نجی اسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ وجہ سے بچہ گٹر میں گرا، افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بھر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دیدیا۔ کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور...
    واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں بچے کو مین ہول میں گرتے دیکھا جاسکتا...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین کے بجائے لے پالک ماں باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لے پالک والدین سے بچے کی حوالگی حقیقی والدین کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسٹس فیصل زمان خان نے سید ارشد علی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں انکی خواہش اور ذہنی کیفیت کو مقدم رکھا جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے،  موجودہ کیس میں بچے نے لے پالک والدین کے ساتھ جانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچے کا والد موٹرسائیکل کے قریب موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور بچہ ماں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اچانک تیزی سے باپ کی طرف بڑھتے ہوئے مین ہول میں جا گرا۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/AQMdk2_ZforutYCFQq-x6Ayw7YyFtYy511R2b6Edcraux-RmXCPwWqEfUdU2R5fZyZGr982eYeAzi-jlyKVbOA9J8rYKT3qS-hN2-x-GRNHzXQ.mp4ویڈیو کے مطابق بچے کے گرتے ہی ماں دوڑتی ہوئی آئی اور باپ بھی فوری مین ہول کی جانب پہنچا، لیکن بچہ نہ ملا۔ ان کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے۔واضح رہے کہ ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد برآمد ہوئی تھی۔
    لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے ارشد علی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے لے پالک والدین سے بچے کی حوالگی حقیقی والدین کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں ان کی خواہش اور ذہنی کیفیت کو مقدم رکھا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی طاقتوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کی تو ماسکو لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس صورت میں یورپی ملکوں کی شکست اس قدر مکمل ہو گی کہ وہاں امن مذاکرات کے لیے کوئی باقی بھی نہیں رہے گا۔ گزشتہ 4 سال سے جاری یوکرین جنگ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے ہولناک تنازع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جس میں روس اب تک اپنے چھوٹے ہمسائے پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ یوکرین کو یورپی طاقتوں اور امریکا کی بھرپور...
    بچے فوری طور پر اسپتال منتقل، راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیامقامی آبادی شدید تشویش کا شکار پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے ابراہیم  کی موت  کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے، جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست شہری کے وکیل شیخ ثاقب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلے مین ہولز کا ذمہ دار بلدیاتی نظام ہے اور میئر کراچی بحیثیت انتظامی سربراہ اس المناک واقعے کے بنیادی ذمہ دار ہیں،  درخواست میں گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ایکسین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کسی کو گالیاں دینے کے لیے نہیں بنائی۔ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔ عبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین تھا جس انداز میں موجودہ حکومت بنائی گئی یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ آور ہوگی۔ مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان انہوں نے کہاکہ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہاکہ کسی جماعت کے...
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش گزشتہ روز 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے نکالی گئی۔ بچے کی تلاش کے دوران استعمال کی جانے والی مشینری سرکاری سطح پر فراہم نہیں کی گئی بلکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے منگوائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد بچے کی تلاش کے لیے ضروری مشینری منگوانے کی غرض سے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ صارفین کی جانب سے سندھ حکومت اور میئر کراچی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ واقعے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلیے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں۔ معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میںگرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر کراچی کے عوام میں گہری تشویش اور دکھ پایا جارہا ہے۔ میئر کراچی اور حکومت سندھ بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔ کھلے مین ہول کی وجہ سے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں۔ گٹروں کے مین ہول نہ ہونا نااہلی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلیے مؤثر اقدامات کیے...
    وزیراعظم اسلام آباد کے بجائے لاہور پہنچے اور ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے   وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد کی گئی۔ واقعے کے بعد ایک لڑکے نے دعویٰ کیا کہ بچے کی لاش سرکاری اداروں کے عملے نے نہیں بلکہ اس نے نکالی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کی لاش اٹھا کر انکل کو دی تھی ۔ پولیس والے نے مجھے کہا کہ تم کون ہو تو میں نے کہا بچے کو میں نے ڈھونڈا ہے تو انہوں نے مجھے تھپڑ مار کر گاڑی سے اتار دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں...
    کراچی: شہر قائد میں کمسن بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی جب کہ امدادی کام بھی چندہ جمع کرکے کیا گیا۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا جب کہ انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔   چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی۔ اس موقع پر موجود مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائرجلا کر ٹریفک کو معطل کردیا۔...
    شہرِ قائد میں گٹروں کے ڈھکن اکثر غائب ہوتے ہیں، تقریباً ہر سڑک پر کھلے مین ہول نظر آتے ہیں۔ یہی کھلے گٹر آئے روز جان لیوا حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار متعدد بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ کراچی کے کسی نہ کسی محلے میں بچوں کے گٹر میں گرنے کا واقعہ مسلسل رپورٹ ہوتا رہتا ہے، اور اب تک کئی قیمتی جانیں ان کھلے گٹروں کی نذر ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہوگیا جس کا تاحال...
    کراچی میں  گٹر میں گرنے والا بچہ 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری سراپا احتجاج بن گئے، سڑک بلاک کر دی۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ ان کے پاس کھدائی کے لیے مشینری نہیں، کسی ادارے کی طرف سے مشینری نہیں ملی، کسی بھی سرکاری ادارے کا افسر اس وقت موجود نہیں ہے، شروع میں کام کرنے والی مشینری بھی چلی گئی۔ ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب کھلے گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کا تاحال پتا نہیں چل سکا، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے واقعے کی جگہ پہنچنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور انہیں گاڑی سے اترنے نہیں دیا۔ مظاہرین نے میڈیا کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔ شہریوں کے سخت احتجاج پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار گاڑی سے ہی نہیں اترے، انہوں نے کہا کہ بچے کے مین ہول میں گرنے پر گہرا دُکھ ہے، ٹوٹی سڑکیں، کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئر کراچی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولز کا نشانہ بن چکے ہیں مگر حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکسلا پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو کمسن بچوں ارحم اور حیدر علی کو بازیاب کرا کے ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں بچے اور ان کے والدین امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تقریباً چھ ماہ قبل والد گھریلو رنجش کے باعث بچوں کو امریکا سے پاکستان لے آیا تھا، جس کے بعد والدہ نے بچوں کی تلاش شروع کی۔ بچوں کی پاکستان موجودگی کا سراغ ملتے ہی والدہ غوثیہ پاکستان پہنچیں اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کی بازیابی اور والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔...
      صوابی:(نیوزڈیسک)باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    پاکستان کے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی اور کرکٹر عمران خان کے انتقال کے حوالے سے حالیہ رپورٹس نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کے پرانے واقعات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ انہی میں سے ایک ان کا بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1985 کے ایک اسٹار میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کو اُس دور میں مختلف سماجی تقریبات، ساحلِ سمندر اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان قربت اس حد تک تھی کہ متعدد لوگوں کو یہ گمان تھا کہ دونوں ’گہری محبت‘ میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان، اداکارہ ریکھا اور...
    اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ یا وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، عوام کے علاج، صفائی، صحت اور سڑکوں کی فکر ہے، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے اس کی فکر ہے، مجھے پنجاب کے ہر بچے بڑے کی فکر ہے۔مریم نواز نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا جو وزرائے اعلیٰ یا حکومتی عہدیداران کہتے ہیں جلسہ کرو، گھیراؤ کرو، دنگا فساد کرو، نہ جانے ان کے پاس اتنا ٹائم کہا سے آتا ہے، ان کی تھوڑی سی توجہ سے کتنے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے...
    لاہور: سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد اڈیکس کی مجموعی تعداد چودہ اور اوریکس کی نو ہو گئی۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں جبکہ اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اورلمبے سینگوں والا ہرن ہے جو  یواے ای کا قومی جانور بھی ہے جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پائے جاتے ہیں۔  دونوں جانور نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ دونوں اقسام سخت موسمی...
    انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔حکام کے مطابق...
    میاں بیوی کا جگھڑا کے بعد شوہر بہانہ بناکر بچے کو ایران لے گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو باپ بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں بیٹے کو بہانے سے ایران لیجانے کیخلاف درخواست کی ہوئی۔ درخواستگزار فرح ظفر کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے 8 ستمبر کو مرزا ظفر الحسن اور بچے کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میرا شوہر 10 سالہ بیٹے مرزا اظفر بیگ کو اغوا کر کے لے گیا ہے۔ عدالت نےبچے کو بیلف کے ذریعے والد سے ملانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت...
    رپورٹ: احسن کامرے اقوام متحدہ کی جانب سے 1954ء میں پہلی مرتبہ بچوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے ہر سال 20نومبر کو دنیا بھر میں ’’بچوں کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی تعلیم، صحت، ذہنی تربیت، تحفظ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق یقینی بنانے کیلئے شعور اجاگر کرنا، کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور اس کی روشنی میں آئندہ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہے تاکہ دنیا کا بہتر مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔رواں سال بچوں کے عالمی دن کے موقع پر’’ایکسپریس فورم‘‘میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین...
    رپورٹ: احسن کامرے اقوام متحدہ کی جانب سے 1954ء میں پہلی مرتبہ بچوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے ہر سال 20نومبر کو دنیا بھر میں ’’بچوں کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی تعلیم، صحت، ذہنی تربیت، تحفظ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق یقینی بنانے کیلئے شعور اجاگر کرنا، کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور اس کی روشنی میں آئندہ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہے تاکہ دنیا کا بہتر مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔رواں سال بچوں کے عالمی دن کے موقع پر’’ایکسپریس فورم‘‘میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔...
    سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔ نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔ دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر گھر...
    سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔ نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔ دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر...
    نائجیریا کے سینٹ میریز نامی کیتھولک اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کو اغوا کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ تقریباً 215 طالب علم اور 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔ بعدازاں کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے ان اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 303 طلبہ مع 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔  ان میں بچے 10 سال سے 18 سال کی عمر کے بتائے گئے ہیں۔ بعض طلبہ نے فرار کرنے کی کوشش کی جس میں سے تقریباً 88 طالب علم فرار کی کوشش کے دوران اغوا کاروں کے ہاتھ لگ گئے۔ حملہ صبح سویرے ہوا،  بین الاقوامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑیوں پر آئے تھے۔ عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ اغوا کار تقریباً 3 گھنٹے...
    ویٹی کن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ پوپ لیو نے اسپین کے کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا کا استعفیٰ قبول کر لیا. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے کیتھولک بشپ پر ایک مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں تفتیش چل رہی تھی۔ اس کیس کی تفتیش میڈرڈ میں ویٹی کن کے سفارت خانے میں قائم چرچ کے خصوصی ٹریبونل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اُن پر الزام تھا کہ انھوں نے 1990 کی دہائی میں ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی تاہم وہ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ رافیل زورنوزا 2011 سے اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ڈایوسِس آف کادیز و سَیوٹا کی سربراہی کر رہے تھے۔ وہ اسپین کے پہلے کیتھولک بشپ ہیں جن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیہ میں نومولود بچے کو رقم کے عوض فروخت کرنے کا سنسنی خیز معاملہ ایک سال بعد منظرعام پر آ گیا، جہاں پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد شوہر نے اسے بتایا کہ نومولود کو طبی مسئلہ ہے اور اسے لیہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔خاتون کے مطابق جب اُس نے بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کیا تو شوہر نے الٹا اسے گھر سے ہی نکال دیا۔ کئی ماہ کی کوششوں...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ عالمی یومِ اطفال کے حوالے سے بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی ویو گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر طارق علی تالپور اور سیکریٹری آغا سہیل نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ چلڈرنز ڈے آگاہی واک کی قیادت کی، واک میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے بارے میں آگاہی دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بچوں میں گھل مل گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہیں،...
    پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔ اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔ یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔  بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اسلام آباد کی ہدایات اور حکومت سندھ کی معاونت سے صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفا تر میں جدید ERP سسٹم SAP S/4HANA کامیابی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت سر کا ری مالیاتی لین دین، پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگیاں پہلے سے زیادہ شفاف، تیز رفتار اور موثر طریقے سے ممکن ہوسکے گی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق نئے نظام سے نہ صرف کام کی رفتار بہتر ہوگی بلکہ پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو بروقت ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا۔ یہ پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ آف FABSنے TMC کی شراکت سے CGA کی ہدایات کے...
    دبئی ایئر شو میں پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔ دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ جن میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکن سونم کپور نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے وِنٹیج ہاٹ پنک بلیزر اور میچنگ اسکرٹ میں تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ماں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor) آنند آہوجا نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر محبت بھرے کمنٹس کیے اور لکھا ’بیبی ماں اور اسٹائلش ماں بھی‘۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق...
    کئی ہفتوں سے جاری دوسرے بچے کی آمد کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بالآخر اپنے دوسرے حمل کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ گزشتہ دو ماہ سے سوشل میڈیا پر40 سالہ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اس دوران سونم یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔ چند دن قبل سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر میں ہونے والی ’کروا چوتھ‘ تقریب میں شرکت نے بھی چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی، جہاں سونم کپور فوٹوگرافرز کے سامنے آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھے رہیں۔ تاہم اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر...
    لاہور(شوبز ڈیسک) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔ صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں،...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب باپ نے اپنے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ کلی شابو کی ایک خاموش گلی میں واقع چھوٹی سی حجامت کی دکان میں وہ منظر کسی نے نہ دیکھا، مگر بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات ہر سننے والے کو لرزا گئیں۔ مزید پڑھیں: بیمہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا دکان کا مالک محمد ندیم جو چند ماہ قبل سیالکوٹ سے اپنے 11 سالہ بیٹے محمد سلطان کے ساتھ کوئٹہ منتقل ہوا تھا، اور اسی دکان میں رہائش پذیر تھا۔ یہی جگہ بچے کے لیے گھر بھی تھی اور بدقسمتی سے آخری پناہ...
    غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچوں میں خون کی کمی کی شرح 82 فیصد تک جا پہنچی ہے اسلام ٹائمز۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طبی آلات کی قلت 70 فیصد ہو گئی ہے جبکہ قابض صیہونی رژیم اب بھی اس علاقے میں ضروری ادویات و طبی سامان کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔ الجزیرہ مباشر کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر البرش نے بتایا کہ قابض صہیونی، معذوری سے دوچار فلسطینی نسل چاہتے ہیں درحالیکہ غزہ کے طبی شعبے نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں معذوری کے 156 سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منانے جا رہی ہے۔خوش رنگ غبارے، مسکراتے چہرے، اور نعرہ —“بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں!”لیکن غزہ کی دھرتی پر آج بھی بچےماں کی گود کے بجائے ملبے کے نیچے سو رہے ہیں۔جہاں دوسرے ملکوں کے بچے رنگوں سے کھیل رہے ہیں،وہاں غزہ کے بچے دھماکوں کے شور میں جاگتے ہیں۔یہ دن دنیا کے لیے “خوشی کا پیغام” ہے،مگر غزہ کے بچوں کے لیے —یہ دن ایک سوال ہے،ایک چبھتا ہوا سوال:کیا میرا بچپن کسی جرم کی سزا بھگت رہا ہے؟جب کسی اسکول کی دیوار گرائی جاتی ہے،تو صرف اینٹیں نہیں گرتیں —انسانیت کا ضمیر بھی ملبے میں دفن ہو جاتا ہے۔یہ بچے جو کبھی کتابوں کے سپنے دیکھتے تھے،آج آسمان...
    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں...
    بچے جب اسکول سے گھر لوٹے تو ان کے ہاتھوں میں کوری ماؤنٹ اسکول کا سہ ماہی رسالہ تھا۔ میں نے یونہی وقت گزاری کے لیے اس کے اوراق پلٹنے شروع کیے تو ایک اشتہار پر نگاہ ٹھہر گئی۔ اشتہار میں تحریر تھا: ’ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کے لیے فوسٹر کیریئرز کی فوری ضرورت۔ تین ماہ کا مفت کریش پروگرام، اسمارٹ تنخواہ، اور تربیت کے اختتام پر روزگار کے مواقع۔‘ نیچے ایک رابطہ نمبر اور ادارے کا پتا درج تھا۔ دل میں تجسس جاگا، فوراً نمبر ملایا۔ دوسری جانب سے نہایت عجلت بھری آواز سنائی دی، جیسے انہیں واقعی فوری طور پر لوگوں کی ضرورت ہو۔ چند رسمی سوالات کے بعد اگلے ہی روز کے لیے میرا انٹرویو طے...
    کراچی (نیوزڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے، 1 ماہ کے دوران 4 واقعات ہوچکے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے مہم چلائی جائے، کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔ جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چیک اپ کے لیے کلینک آئی، اسے صبح 10:15 پر کراچی یونیورسٹی کلینک...