2025-12-13@16:20:42 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«نیپا چورنگی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251206-8-27 جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپوزیشن لیڈر ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں سٹی کونسل کے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کمیٹی نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سانحے کے 4 دن گزرنے کے باوجود اصل ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا اور بعض افسران کو معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے معطل کیا گیا لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی، ٹرانس کراچی اور واٹر کارپوریشن ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ کمیٹی نے واٹر کارپوریشن اور ٹرانس کراچی کی جانب سے پیش کردہ وضاحتیں مسترد کر دی ہیں۔...
    اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس شہر پر نااہل اور جعلی میئر مسلط کر دیا گیا ہے، جس کو بچانے کی ناکام کوششیں کی جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کمسن ابراہیم کی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتےہوئے اسے متعلقہ اداروں کو بدترین غفلت اور بے حسی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مبشر حسن نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن اور نجی اسٹور کو ذمہ دار قرار دیئے جانا اپنی نااہلی کو چھپانے کی مذموم کوشش...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ باغ ابن قاسم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بچوں والا ہوں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سُن کر بہت تکلیف پہنچی، اب اس واقعے پر کوئی بلیم گیم نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور میئر اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اس واقعے کو روک نہیں سکے تاہم مستقبل میں روک تھام کیلیے اس حادثے کو مثال بناکر اقدامات کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں نے ابراہیم کے اہل خانہ سے معافی مانگی جبکہ اپنی اور انتظامیہ...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پروجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ...
    کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
    3 سالہ ابراہیم بھاگتے ہوئے اپنے والد کے پاس جانے لگا اور اچانک مین ہول میں گرگیا۔ ننھے ابراہیم کی والدہ کے چیخنے چلانے پر رش لگ گیا اور قریب کھڑے افراد نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی، جائے حادثہ پر موجود لوگ گٹر کے گرد جمع ہوکر بچے کی تلاش میں مصروف ہوگئے، تاہم ابراہیم کو نہ بچایا جاسکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ننھے ابراہیم کی کھلے مین ہول گرنے کی دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب پیش آئے اس سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم اپنی والدہ کے ساتھ ڈپارٹمنٹل اسٹور سے باہر نکلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچے کا والد موٹرسائیکل کے قریب موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور بچہ ماں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اچانک تیزی سے باپ کی طرف بڑھتے ہوئے مین ہول میں جا گرا۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/AQMdk2_ZforutYCFQq-x6Ayw7YyFtYy511R2b6Edcraux-RmXCPwWqEfUdU2R5fZyZGr982eYeAzi-jlyKVbOA9J8rYKT3qS-hN2-x-GRNHzXQ.mp4ویڈیو کے مطابق بچے کے گرتے ہی ماں دوڑتی ہوئی آئی اور باپ بھی فوری مین ہول کی جانب پہنچا، لیکن بچہ نہ ملا۔ ان کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے۔واضح رہے کہ ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد برآمد ہوئی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے ابراہیم  کی موت  کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے، جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست شہری کے وکیل شیخ ثاقب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلے مین ہولز کا ذمہ دار بلدیاتی نظام ہے اور میئر کراچی بحیثیت انتظامی سربراہ اس المناک واقعے کے بنیادی ذمہ دار ہیں،  درخواست میں گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ایکسین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو...
    کراچی(شوبز ڈیسک)نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گرنے والے تین سالہ ابراہیم کی موت نے شوبز انڈسٹری کو بھی سوگوار کر دیا۔ والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے جانے والا ننھا ابراہیم گٹر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش پندرہ گھنٹے کے بعد ملی اور اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین بھی کر دی گئی۔ تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اداکار احسن خان نے ننھے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو وہ حفاظت نہیں دے سکے جو ہر بچے کا بنیادی حق ہے تمہاری معصومیت،...
    نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم کی المناک موت نے پورے شوبز حلقے کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔معصوم ابراہیم والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے نکلا تھا لیکن کھلے گٹر میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، پندرہ گھنٹے کی تلاش کے بعد اس کی لاش ملی جس کے بعد نمازِ جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی،تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔اداکار احسن خان نے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اسے وہ بنیادی تحفظ نہ دے سکے جس کا ہر بچہ حق دار ہے، اس کی معصومیت اور بے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد گذشتہ شب علاقہ مکین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل شہریوں نے جائے حادثہ کے قریب بھرپور احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹائر نذرِ آتش کیے اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے۔ کئی رہائشی ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کھڑے تھے جن پر واقعے کے خلاف غم و غصے اور احتجاجی مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ان کا...
    کراچی آج پھر رو رہا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جسے کبھی روشنیوں کا تاج پہنایا جاتا تھا، مگر اب اندھیروں، غفلتوں اور نااہلیوں نے اسے اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں معصوم زندگیاں لمحوں میں مٹی ہو جاتی ہیں۔ ایک اور تین سالہ معصوم گٹر میں دم توڑ گیا۔ نیپا چورنگی پر ابراہیم کی موت کوئی حادثہ نہیں—یہ شہر پر برسوں سے مسلط بدانتظامی، مجرمانہ غفلت اور حکومتی بے حسی کا ایک اور خونچکاں ثبوت ہے۔ یہ خاندان شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا۔ اتوار کی رات معمول کی خریداری کے لیے گلشنِ اقبال آیا۔ خریداری کے بعد جیسے ہی وہ شاپنگ سینٹر سے باہر نکلے، تین سالہ بچے نے باپ کا ہاتھ چھوڑا اور بھاگنے لگا۔ سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے و الے بچے کی لاش نصف کلو میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔عینی شاہدین اور حکام کے مطابق بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران...
    کراچی: گلشن اقبال نیپا چورنگی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے واقعے کے خلاف پیر کی شب علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر سے جائے وقوعہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  اس موقع پر مشتعل افراد کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ یہ پڑھیں: کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی  احتجاج کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے، ہم علاقہ مکین ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ میئر کراچی استعفیٰ دیں، اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلشن اقبال نیپا چورنگی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے واقعے کے خلاف پیر کی شب علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر سے جائے وقوعہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔ اس موقع پر مشتعل افراد کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاج کے باعث...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے اندوہناک حادثے کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور اب اگلے ابراہیم کے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا ای چالان اور ربوٹ کی باتیں کرتے ہیں لیکن گٹر کا ڈھکن نہیں لگوا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت نہیں بلکہ تمام ٹاؤن چیئرمینز ہیں، ہم نے ابراہیم کی وجہ سے...
    کراچی (نیوزڈیسک) کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔ تین برس کے ابراہیم کی میت گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ، ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ مریم مسجد ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ۔ رکن سندھ اسمبلی شارق جمال سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ، ننھے ابراہیم کی تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔ یاد رہے کہ نیپا کے قریب کم سن بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے کے بعد ملی تھی ۔
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی لاش ایک کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ نیپا چورنگی کے قریب واقع نجی مارٹ میں خریداری کیلیے آیا۔ مارٹ سے باہر نکلتے ہی تین سالہ ابراہیم نے والدہ کا ہاتھ چھڑوایا اور والد کی موٹرسائیکل کی طرف بھاگا تو وہاں پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ حادثے کے فوری بعد بچے کی والدہ عائشہ کی دلخراش ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر اپنے بچے کو تلاش کرنے کی اپیلیں کررہی تھیں۔ واقعے...
    فائل فوٹو کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق  3 سال کا ابراہیم ولد نبیل ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے لیے آئی فیملی کے ساتھ آیا تھا۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بچہ ابھی تک نہیں ملا ہے، تلاش جاری ہے، ہیوی مشینری سے مین ہول کی لائنوں کی کھدائی کی جارہی ہے۔
    شہر قائد کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ کو ترقیاتی کام کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی (نیپا چورنگی پُل) تک یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند آج 10 نومبر سے 30 دسمبر یعنی 51 روز تک رہیں گے۔ ٹریک بند رکھنے کی وجہ بی آر ٹی لائن ریڈ لائن منصوبے کے نیچے کے فور سے آنے والی پانی کی لائن بچھانا ہے۔ واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق 7 کلومیٹر طویل پانی کی لائن کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے جسے مستقبل میں کے فور سے جوڑا...
    فوٹو: اسکرین گریب  کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) حکام کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کی وجہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائن بچھانا ہے۔کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2  اعشاریہ 7 کلو میٹر پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے، آگمینٹیشن پلان کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائن بچھانے کا کام ہوگا۔دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا،  کے فور فراہمی آب منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران 96 انچ اور72 انچ...
    ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔ واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے مطابق کےفور منصوبے کیلئے پانی کی لائنیں ڈالنے کے باعث روڈ بند رہے گا۔ حکام نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائنیں بچھائی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام ہو گا۔  کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ ٰدین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا واضح رہے کہ چند ماہ قبل ریڈ لائن منصوبے کے کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہرقائد میں نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔مسلسل تاخیر کا شکار ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے نے پہلے شہر کی اہم شاہراہوں کو تعمیراتی زون میں بدل دیا، تو اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کا نیا منصوبہ شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک یونیورسٹی روڈ بند کرکے کراچی کو مفلوج کیا جارہاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بندش 96 انچ اور 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ضروری ہے، جو کہ کے 4 منصوبے کے اضافی حصے میں...
    کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...
۱