2025-06-21@02:12:38 GMT
تلاش کی گنتی: 382

«پولیس وین»:

    علی ساہی:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے نئی جیمرز  گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سےامپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کےقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں. ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کےزیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسےزائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل...
    لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
    سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم چوہدری تنویر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کا ملزم کو20 جولائی کوتفیشی پیش رفت رپورٹ سمیت دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، پولیس نے چوہدری تنویر کو عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، پولیس نے ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سول جج احسن رضا نے کی
    عام انتخابات 2024 میں این اے57  راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ وکیل صفائی چوہدری یاسر  نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے  کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو...
    ---فائل فوٹو  ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتارچوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے...
    لاہور:سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا، جس کے بعد سول لائنز پولیس نے انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد لیگی رہنما کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں چوہدری تنویر کو نامزد ملزم قرار...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا۔ کراچی: رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتارکراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رائفل گن، 1ماؤزر...
    سٹی42:  پنجاب ٹریفک پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ نے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس میں تین نئی ذمہ داریاں متعارف کرائی جائیں گی جن میں انفورسمنٹ، فسیلیٹیٹر اور ریگولیٹر افسران شامل ہوں گے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ تجویز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک چالان کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ان علاقوں میں جہاں کیمرے موجود نہیں، وہاں انفورسمنٹ پولیس اہلکار چالان کریں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور عوامی سہولت...
    شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا کرکے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ مچھ، کوئٹہ سے تقریبا 65 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ Post Views: 5
    بلوچستان پولیس نے بتایا ہے کہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ  دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
    لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
    دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں، انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام اداروں کو باہمی ہم آہنگی کیساتھ کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ذیلی اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں، انفارمیشن اور...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور دیگر 13 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ہائی پروفائل کیس کا  فیصلہ ایک بار پھرمؤخر ہوگیا۔ عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی، وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس  شواہد نہیں ہیں، ملزم رئیس مما کو دوران سماعت کسی نے شناخت نہیں کیا، ملزمان  کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم رئیس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ذیلی اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں، انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں اس لیے تمام اداروں کی افرادی قوت...
    کراچی: شہر قائد میں بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے گھر سے 2 مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرایا،  جن میں ایک کو 3  سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق قائد آباد کے علاقے مجید کالونی سے 14 سالہ لائبہ بتول کے اغوا کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں مغویہ کے بھائی محمد منشی خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔ انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف مشتبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مویشی تاجر سے 16 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں بنیادی صحت مرکز کوٹری کبیر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کراچی میں مویشی فروخت کر کے آنے والے مویشی تاجر علی بخش رند سے 16 لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں عباسی سی این جی اسٹیشن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر فیصل سہتو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے سرہ میلہ کے مقام پر منی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کوہاٹ سے پکنک منانے لوئر اورکزئی جا رہے تھے۔
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر درج کرائیں۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر...
    ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔  ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
    گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے مغوی نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ اغواکار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو رہڑکی سے دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔
    کراچی: ملیرکینٹ پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکر مغوی شخص کو بازیاب کرکے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرخواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکرمغوی شخص کو بازیاب کرکے مغوی کے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق بلاول جوکھیو گوٹھ کا رہائشی مغوی مدد علی ولد محمد سومر گھر کے قریب سے لاپتا ہو گیا تھا، تلاش میں ناکامی کے بعد اہلِ خانہ...
    لاہور: لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزم کو بحرین سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق اشتہاری ملزم صابر کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی، پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے ذریعے ملزم صابر کو بحرین سے گرفتار کر کے لاہور پہنچی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ گرفتار ملزم صابر تھانہ مصطفیٰ آباد کے قتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم قانون کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
    لاہور: پنجاب پولیس نے مویشی منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہیئر پولیس نے ملزم صابر کو قربانی کے بکروں اور رکشہ سمیت گرفتار کیا، پولیس نے شہری فرخ کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ 7 روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 59 مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 168 چوری شدہ مویشی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق برآمد شدہ مویشیوں میں 23 گائے، 124 بکرے، 21 دیگر جانور شامل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی...
    سٹی 42 : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق عید کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے، چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ  کا استعمال حد رفتار کی پابندی،اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،  لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے...
    کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مویشی منڈی کے باہر موٹر سائیکل سوار ڈاکو بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران دو گاڑیاں اور قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔  واردات کے بعد متاثرہ افراد نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب مویشی منڈی سے واپس جانے والی دو گاڑیوں کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑیوں سمیت گائے کو بھی لے اڑے۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرین اور دیگر شہریوں نے احتجاجاً ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہناہے کہ ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی،ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی،300کالز کا ڈیٹا دیکھاگیا،ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سےزیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔(جاری ہے)...
    ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی عمر 18سے 22سال ہے۔یادرہے کہ ٹکر ٹاک ثنا یوسف کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ پولیس ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو 20گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا،وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ  ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ مزید :
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے بنوں اور باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو  خراج تحسین پیش کیا ہے ۔   وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے  کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا ،حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ،پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا  فتنہ الخوارج کے...
    راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بی آئی ایس پی کا 3 سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو...
    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے بکرا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر مامور پولیس وین بکرا منڈی کے قریب سے گزر رہی تھی۔ حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان...
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی حدود میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی    محسن نقوی نے کہا پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔   حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے ، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں  خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...
    —فائل فوٹو شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
    اسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مویشی منڈیوں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک کے مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 100 ٹریفک افسران کو مختلف مویشی منڈیوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے ضیا مسجد کے قریب قائم مویشی...
    سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوہر آباد ایس آئی شاہ میرزہ و عملہ پولیس گوہر آباد نے ڈرن MCH کی LHV کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر...
    —فائل فوٹو پولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
    کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے میں تمام ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں مویشی منڈی پر مامور نفری کو حاضری کا پابند بنائیں۔  آئندہ غیر حاضری کی صورت میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔  نوکری سے برطرف کیے جانے والوں میں 2 اہلکار پولیس ہیڈ کوراٹر ویسٹ زون جبکہ دیگر 9 اہلکار ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نیو کراچی، گلبرگ، شارع نور جہاں اور لیاقت...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
    لاہور: گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معما حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار...
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی مخالف کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت    ایک گھنٹہ 15 منٹس کی تاخیر شروع ہوا اجلاس کے ایجنڈے میں  3 قرار دادیں، توجہ دلاؤ نوٹسز اوروقفہ سوالات شامل تھے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کے لیے فاٹا کے ایک سابق  ایم این اے نے وزیراعظم کو لکھا تھا جس پر وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو لیویز ختم کرنے کا حکم دیا۔ یونس عزیز...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔  محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے  ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی   محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر سے آج ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے...
    شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے شہری محمد شکیل کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو سخی حسن چورنگی پر رقم لانے کو کہا ہے۔ پولیس نے فوری حکمت عملی بناتے ہوئے اہلکاروں کو سادہ لباس میں مذکورہ مقام پر تعینات کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار اغوا کاروں کے پہنچنے پر گرفتاری کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کے ڈی اے چورنگی پر دوبدو...
    لاہور: راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
    فوٹو بشکریہ پنجاب پولیس فیس بُک اکاؤنٹ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگادی جبکہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔  گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں  جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،  جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولاکوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے...
    شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق  ہونے  کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی  ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ  کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چوہدری انوارالحق نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت بھی کردی۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ۔  یاد رہے کہ...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ، آزاد کشمیر میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ۔   محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔   یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی یاد رہے کہ پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی...
    سٹی 42 : پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔  پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث وین میں سوار 5 پولیس جوان جاں بحق ہوگئے۔ کنٹرول روم مظفرآباد کے مطابق جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر  حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل ہیں۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
    بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بنوں کا دورہ کیا، وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔بنوں میں جرگہ مشران نے حکومتی وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔ بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ جرگہ مشران نے مزید کہا کہ امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا، ایک ماہ پہلے...
    لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغوا کر کے کچہ منتقل کیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
    ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپر مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مسعود چوک مویشی منڈی کے قریب تیزرفتار ڈمپررجسٹریشن نمبر ٹی اے این 591 نے مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔ حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ ایس ایچ او سرجان ٹاؤں محمد علی شاہ نے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار...
    فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے کھمبڑا سے ڈاکوؤں نے شہری کو اغواء کر لیا، ڈاکو مغوی کے گھر سے طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ 10 تھانوں کی نفری کا کچےمیں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، لٹھانی، ماچھی میرانی گینگ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ شدید فائرنگ جاری ہے، ڈاکوؤں کے 10 ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کا علاج جاری تھا، لڑکی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔ Post Views: 3
    بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی" دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی...
    ڈیرہ اسماعیل خان اور عارف والا میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹجائی یامین پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم واقعہ  سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے...
    لاہور: عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
    — فائل فوٹو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت...
    عرفان ملک :وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے شروع کیا گیا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ چار ماہ سے پولیس پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر ماہ تمام اضلاع، بشمول لاہور، کی کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) طے کیے گئے تھے تاکہ پولیس کی کارکردگی کو شفاف انداز میں پرکھا جا سکے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی پالیسی کے مطابق جن اضلاع میں تین ماہ تک پولیس کارکردگی بہتر نہ ہو، وہاں کے افسران کو تبدیل کیا جانا تھا۔اچھی کارکردگی...
    حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم  معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت...
    لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار...
    سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم  معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...
    اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے دو افراد کو بازیاب کرا لیا۔ مغویوں کو تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں کرپا کے علاقے میں واقع ایک ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ڈیرے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے پنجاب میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نویں منزل سے گر کر زندگی کی بازی ہار گئی، متوفیہ کی شناخت آکانکشا کے نام سے ہوئی ہے، جو کرناٹک کے منگلورو کے دھرمستھل کے بلیہار کی رہنے والی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے اس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ گذشتہ چھ ماہ سے دہلی میں ایرو اسپیس انجینئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ حال ہی میں اسے جاپان میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ جاپان جانے سے پہلے وہ اپنی پڑھائی سے متعلق کچھ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے اپنی سابقہ یونیورسٹی واپس آئی تھی۔ بدقسمتی سے طالبہ یونیورسٹی کی نویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے...
    —فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ جاتے ہوئے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا...
    فائل فوٹو۔ راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔  ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
    ---فائل فوٹو  راجن پور کے کچے میں مغوی کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا، اس دوران دو ماہ سے قید مغوی کو ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔
    سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
    — فائل فوٹو حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خیرپور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈکیتوں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم  ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
    پیرہاڑی سے بٹگرام آنے والی اسکول وین پر فائرنگ سے 5 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سوات: اسکول وین پر حملہ، اصل ہدف ڈرائیور تھا سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    —فائل فوٹو پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
    لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
    گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ڈاکو فیض...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر...
    راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ریافت خان نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البات میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نوشکی خاران روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، کمپنی نے البات کے علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا تھا، مسلح افراد کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تعمیراتی مشینری پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں نے اسلحے کے زور پر 4 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا، اور علاقے سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی کارکنوں کی بازیابی...
    مسقط:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا  خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم  ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ۔ انسداد دہشتگردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا  کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے...
     سٹی42:  سنگین مقدمات میں گرفتار 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے تمام  10 قیدیوں کے ساتھ  5 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔  پولیس ذرائع  کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچھر  کے علاقے مین سڑک سے  اغوا کرلیا گیا  ہے۔ مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی  لے گئے ہیں۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدی وین منگوچر کے علاقہ...
    پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔ زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن...
    ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلا کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں، راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے، سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے، پُر امن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے،...
    پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
    شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی  پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی  موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...