2025-11-11@13:28:23 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ڈھوک سلطان»:
کراچی (کامرس رپورٹر) ضلع اٹک، پنجاب میں واقع کنویں ڈھوک سلطان–03 سے 4 ستمبر کو تیل اور گیس کی دریافت کے بعد، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ڈھوک سلطان–03 کنویں سے ایپریزل/ ای ڈبلیو ٹی انتظامات کے تحت تیل اور گیس کی پیداوار باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد مشترکہ کاروباری شراکت دار ہے۔ مشترکہ منصوبہ کے تحت کنویں سے حاصل ہونے والا تیل ڈھوک سلطان آئل ہینڈلنگ فیسلٹی پر اور گیس میال گیس پروسیسنگ فیسلٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اٹک:۔ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنر کے ساتھ مشترکہ طور پر کی ہے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان 3 کنویں سے یومیہ 1400 بیرل خام تیل، 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق پی پی ایل اس منصوبے میں 75 فیصد حصے دار ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈھوک سلطان کنویں سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فراہم کیا جائے گا، جب کہ خام تیل اٹک آئل...
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق رواں سال اب تک 12819 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل۔ رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق۔ 58 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویكٹر سرویلنس رپورٹ 2025 کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ ہوئی ہے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی جانچ کی گئی اور 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد ہوئے جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ...
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085 مقامات سے لاروا ملا جسے...
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل11897 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور 759 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 65 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 54 لاکھ 83 ہزار 466 گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 68 ہزار 783 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 88 ہزار ہے۔ جن میں سے 22 ہزار 731 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 91 ہزار 514 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کا خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 52 لاکھ 87 ہزار 353 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 54 ہزار879 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 15 ہزار، 120 سپاٹ چیک کیے گے اور 20 ہزار 585 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا...
اٹک: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اور انضمام کا نتیجہ ہے جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائی کی دشواریوں پر قابو پایا گیا۔ پی پی ایل نے ڈھوک...
