2025-12-13@16:03:29 GMT
تلاش کی گنتی: 964
«کا کہنا تھا»:
سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں پالیسی ساز بنائے گا، ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے، ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاسکو کو ہم بند کر رہے ہیں، یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ تھا، فاٹا پاٹا...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا سول سرونٹس اور تمام پارلیمنٹرینز کے اثاثے 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کر چکے ہیں، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے، اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد...
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فیص حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے ہیڈ تھے، جن پر اور بھی الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیالکوٹ میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے روپ میں 4 سال حکمرانی کرتے رہے، 9 مئی کو تباہی کا منصوبہ فیض حمید اوربنی پی ٹی آئی کا جوائنٹ وینچر تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف فیض حمید وزیر دفاع
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد...
کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عبد السمیع خان نے...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا، عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ عابد حسین اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔ عابد حسین کے گھر کی تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس تھا، کیس سیریل نمبر 8 پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا۔ کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا اور کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف
نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگرنام لائے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی...
پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم کہیں جنگ بندی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان کا ان کے اپنے شہری کی جانب سےکسی قسم کی دہشت گردی کو ماننا مثبت ہے، ہم اس قرارداد کے مسودے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجا جانے والا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ‘سیاسی دجال’ کا کام کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا...
الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس غزہ میں کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریگی، جس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہ ہو۔ خیال رہے کہ حماس رہنماء کا اشارہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے تھا، جسکی سربراہی کیلئے برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں نیب ڈے پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج ملک میں نیب کےافسران کی عزت ہے، آج لوگ نیب کے افسران سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے، گزشتہ دورِحکومت میں اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا، نیب کیسزکی وجہ سےعوام ہروقت خوف میں مبتلا رہتےتھے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے سب سے پہلے ادارے کے اندر احتساب کیا، ای سی ایل کمیٹی میں45 ہزارکیس تھے، اکثر کا کوئی تعلق نہیں...
ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت خطرناک دور سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپوٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہاکہ کسی کم کیلئے رشوت نہیں دی، ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، لیکن اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارم اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ہمارے ریفارم سٹرکچر کی تعریف کی ہے۔ ایف بی آر میں سفارش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل کرنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ اتوار کی رات گئے سے پیر کی دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہوگیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عصمت اللہ نیازی...
نواز شریف ہر معاملے میں رہنمائی کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں : بیرسٹر عقیل کا بیان
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہرکام میں نواز شریف سے مشاورت کی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے موٹروےکا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ملک کے وقار اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوا، ماضی میں جب بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں ہم نے بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہر کام میں نواز شریف...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے...
کوٹلی ستیاں(نوائے وقت رپورٹ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے سوا عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا،گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کےلیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسےبیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیردفاع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستانی ریاستی اداروں کے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے ستون ہیں جو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو واضح طور پر ثابت کیا، کسی بھی قسم کی پروپیگنڈا مہم...
پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔ پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قوموں کی تعمیر اور...
کراچی (سٹاف رپورٹر) رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 ء کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب 2025ء، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل...
قصورکے قریب خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا دی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022ء میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر محکمے نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پر...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا حل اِسی کے تحت ہوسکتا ہے، دنیا میں سلیبس بنتے ہیں تو یونیورس کے تحت بنتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو، کورونا کے اندر ہماری معیشت کو بہت جھٹکا لگا، چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو،آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا بہت کردار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ...
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-20 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی جبکہ شدید نعرے بازی کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے چلے گئے۔پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کر دی۔اپوزیشن جماعتوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’ناموس رسالت زندہ باد، نعرہ تکبیر، اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔اس موقع پر وزیر...
رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے...
رسالپور(ویب ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، ایوان نے اقلیتوں کے حقوق کا کمیشن قائم کرنے کا بل منظور کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ بل کے حق میں 160 اور مخالفت میں 79 ووٹ آئے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ ایوان سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایکٹ کہتا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں سے متعلق ہے، قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم نہیں کہلاتے۔ جو ایسا کرتے ہیں انہیں آئین کے آرٹیکل 25 کا تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی سکوٹی...
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، محسن نقوی نے مسافروں کے امیگریشن کےعمل کا جائزہ لیا، ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈ،پاسپورٹ سے منسلک کرنے نظام کا مشاہدہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ٹیم کو سراہا، وزیر داخلہ نےبیرون ملک جانیوالے مسافروں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے مسافروں سے امیگریشن پراسیس بارے پوچھا۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی وزیر داخلہ نےوطن واپس آنیوالے مسافروں کے امیگریشن کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا، مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، مسافروں نے امیگریشن پراسیس پر اطمینان کا اظہار،عملے کی تعریف کی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا، میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو پہلے ہی تحفظ حاصل ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کو نومبر 2027ء تک قانونی...
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ سب چہ مگوئیاں ہیں، صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مجھے گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا، کوشش کریں گے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ ایک سوال پر ان...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں...
مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جامعہ اسلامیہ بابوزئی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، قوم نے اسلامی نظام اور دینی آزادی...
پشاور:( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا۔پشاور میں بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں میری ذاتی زمین نہیں خاندانی زمین ہے، میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کارکردگی کے باعث ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی، قبائلی اضلاع کا شیئر اور صوبے کے دستیاب وسائل پر کارکردگی دکھائی تب ہی حکومت میں آئے، قبائلی اضلاع کو 2018 میں کے پی میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کا 2018 سے 2025تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں...
سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔ یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔ سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے...
گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس فیسٹیول میں معروف اسپورٹس شخصیات،کالج فیکلٹی اور طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ طالبات نے فٹبال،کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر سمیت کئی مقابلوں میں کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس فیسٹیول کے دوران گراؤنڈ میں طالبات کے جوش و ولولے نے ماحول کو مزید گرما دیا۔ گورنمنٹ گرلز کالج تربت کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ گرلز کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایونٹ میں شریک طالبات نے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس مزید بھی ہونے چاہئیں تاکہ طالبات میں موجود صلاحیت ابھر کر سامنے آئے۔ طالبات...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی–ف) کے رہنما فرخ کھوکھر نے خودکار اسلحے کے لائسنس نہ ہونے پر ایک روز قبل پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور بعد ازاں رہائی کے واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ رہائی کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو بیان میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ وہ اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں روکا گیا؟ اگر کوئی ذاتی اختلاف ہے یا کوئی قانونی غلطی مجھ سے سرزد ہوئی ہے تو واضح کیا جائے، ورنہ مجھے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے‘۔ TikTok star, JUI leader and...
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔ میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے، این ایف سی کے معاملے پر ہمارے جو تحفظات ہیں ہم ان پر وزیراعظم سے بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ لیں وہاں سےکام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونےدیں گے، لوگوں کو قائل کریں گے کہ سندھ کے وسائل کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ ضروری...
کراچی میں کلفٹن چائنہ ٹاؤن کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کا چہرہ مسخ کیا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2چائنہ ٹاون کے قریب گراؤنڈ سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنہ کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر 40 سے 45 کے درمیان ہے جسے نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی ہاتھ پاؤں بندھی چائنہ ٹاؤن کے قریب گراونڈ میں پھینک دی۔ مقتولہ...
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ نام نہاد رام مندر پر پرچم لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد صدیوں پرانی عبادت گاہ ہے، انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کو عدالت کے ذریعے بری کر دیا۔ برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مسمار کی گئی مسجد کی جگہ...
کراچی: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو عاجزی پسند اور اپنے کام سے محبت کرنے والا قرار دے دیا۔ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے حوالے سے معروف اینکر منصور علی خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکاروں میں ہمیشہ عاجزی، پروفیشنلزم اور اپنے کام سے بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، یہ چیز انہوں نے بالی ووڈ میں کام کے دوران شاہ رخ خان کے اندر دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے شاہ رخ خان ہوں یا ہمایوں سعید، فواد خان یا فہد مصطفیٰ ان سب میں مشترکہ خوبی ان کی انکساری اور پروفیشنل رویہ ہے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا...
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں،خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے؛حافظ نعیم کا اجتماع عام میں خطاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں، خواتین کو بہت سارے چیلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خواتین کو وراثت میں حق سے محروم کیا جاتا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے لاہورمیں جاری اجتماع عام بعنوان ’’بدل دو نظام‘‘ کے دوسرے روز خواتین سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ملک میں تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہيں، موجودہ فرسودہ نظام ہمارے بچوں کو تعلیم، بچیوں کو تحفظ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اس نظام کو فوری طور پر بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے،...
قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست مرتب کرلی ہے، جسے اب سرکاری سطح پر آگے بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ جن افراد کے نام بھنگ کی غیرقانونی کاشت میں سامنے آئے ہیں، ان کی تفصیلات باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ان افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے تاکہ ان پر سخت نگرانی اور مؤثر قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے...
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری کی جانب سے دیے گئے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، سہیل آفریدی دوسروں کو قانون پڑھانے کے بجائے...
میں نے ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، وہ شوشے چھوڑتے رہے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات ایم کیو ایم نے نئے صوبے کا شوشا چھوڑا تھا، اگر گرمی ہوتی تو ہم ان کو ٹھنڈا شربت پلاتے، میڈیا سے گفتگو صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جارہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسے بیانات...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیاوزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ان کا...
ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے17ہزار ایکڑزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاریفرنس ،سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ ملک ریاض، احمد علی ریاض، فیصل سرور قریشی سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اداروں کولکھے گئے خطوط کے جواب کا انتظار ہے، خطوط کے جواب ملنے پر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا جائیگا۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست مستردکی جائے، ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کی جائے، ملزم طفیل خاصخیلی، میر محمدگھارو اور دیگر نے ای سی...
اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا ہے کہ اگرچہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دینا اپوزیشن لیڈر کا صوابدیدی اختیار تھا، تاہم میں نے تمام اپوزیشن اراکین سے مکمل مشاورت کی اور ہر ممبر سے پینل کے لیے نام بھی طلب کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لیے نام دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کسی فرد واحد کا نہیں تھا بلکہ یہ متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین وزیر محمد سلیم، کلثوم فرمان، سید سہیل عباس اور کرنل عبید اللہ نے...
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام دینا اپوزیشن لیڈر کا صوابدیدی اختیار تھا، تاہم میں نے تمام اپوزیشن اراکین سے مکمل مشاورت کی اور ہر ممبر سے پینل کے لیے نام بھی طلب کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کا ظم میثم نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لیے نام دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کسی فرد واحد کا نہیں تھا بلکہ یہ متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین وزیر محمد سلیم، کلثوم فرمان، سید سہیل عباس اور کرنل عبید اللہ...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے۔ پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار کے عنوان پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارانسانی جانوں کی قربانی دیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا، جنگ کے دوران پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈمارشل کااہم کردارہے ۔ وزیراطلاعات و نشریات نے کہا...
کراچی (نیوزڈیسک)آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل...
آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جعلی نعرے نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ایک انٹرویو میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا، ملک کو عملیات سے نہیں میرٹ سے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جعلی نعرے نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا، ملک کو عملیات سے نہیں میرٹ سے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ میں درج نکات وہی ہیں جن کی نشاندہی حکومت اور اتحادی جماعتیں پہلے ہی کرتی رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی نے اقتدار میں رہنے کے لیے مختلف سازشیں کیں، جبکہ پارٹی نے بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ وصول کی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اس رپورٹ کو غور سے پڑھیں، کیونکہ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں وہ لوگ مسلسل جھٹلاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 1992 کے بعد عمران خان کی واحد کوشش یہی تھی کہ کسی بھی طرح اقتدار...
قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی سلامتی کے ڈھانچے کو ازسرِنو ترتیب دے دیا گیا ہے، ملک کی ہائر ڈیفنس آرگنائزیشن میں 1976 کے بعد سے کی جانے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ڈان اخبار میں شائع تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تجویز کردہ ازسرِ نو تشکیل آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم اور آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق قوانین میں بعد میں کی گئی تبدیلیوں کے ذریعے متعارف کرائی گئی، جن کے حامی اسے جدیدیت قرار دیتے ہیں، جب کہ ناقدین اسے مرکزیت کی طرف خطرناک جھکا کہتے ہیں۔اس نئے نقشے کے مرکز میں ایک...
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑ گیا، یہ سینیٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئينی ترمیم مزید نئی ترامیم کے ساتھ منظور ہو گئی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ہماری کوشش امن کے لیے ہے، بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، عوام، سیاستدان ، سیکورٹی فورسز سب نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا ہماری کوشش امن کے لیے ہے، دہشتگردی کے ناسور کے خلاف کے جرگے میں پائیدار حل نکلے گا، امن تب قائم ہوگا جب دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے اور دہشتگردی کے خلاف طویل المدتی پالیسی اپنانی...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پر کام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں اور اس سے منسلک سامان میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں تھا۔ یہ واقعہ 6 نومبر کو ہوا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں،...
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔ پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کو ایک ہال میں جمع کرنے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں ماضی کو بھلانا ہوگا، مستقبل کا سوچنا ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے، ہمارے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں نے شہادتیں پیش کیں، جب تک صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی ادارے ساتھ نہیں بیٹھتے امن اور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو درست سمت پر ڈالنا ہوگا، ہم...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ہماری کوشش امن کیلئے ہے، بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا ہماری کوشش امن کے لیے ہے، دہشتگردی کے ناسور کے خلاف آج کے جرگے میں پائیدار حل نکلے گا، امن تب قائم ہوگا جب دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا ہمیں بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے اور دہشتگردی کے خلاف طویل المدتی پالیسی اپنانی ہو گی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا سب نے قربانیاں دی ہیں، این ایف سی شئیر 400 ارب روپے بنتے...
ہمارے بندے کے ساتھ جو ہوا، اس کے بعد حکومت کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے رکن کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے، لیکن پارٹی کی حکمت عملی کے برعکس ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔ واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ...
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کیخلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم انکی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہونگے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے اسرائیل کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترکیہ کے فوجی دستوں کے شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں امریکا پر بھی واضح...
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کیخلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم انکی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہونگے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے اسرائیل کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترکیہ کے فوجی دستوں کے شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں امریکا پر بھی واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم آفس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا۔ترجمان شوش بیڈروسیئن نے اسرائیل کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے واضح کیا ہےکہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترکیے کے فوجی دستوں کے شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس سلسلے میں امریکا پر بھی واضح کرچکا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والے فوجی دستوں میں ترکیے کی فوج کو بالکل قبول نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرےگا۔...
27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ...
اپوزیشن اتحادکا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلان کردیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔میڈیا سے گفتگو میں سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ریاست اور باسیوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ہے، عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، عوام بھی پوچھتے رہیکہ کب تحریک کی ابتدا ہونی ہے۔ محمود خان اچکزئی کا...
اسلام آباد: 27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی قانون انصاف کی مشترکہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا ہوا جس میں جے یو آئی واک آؤٹ کرگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہمارے آرٹیکل 243 پر تحفظات ہیں اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آج مسودے کو پاس نہیں کریں گے، ہمارے کہنے پر جو کچھ چھبیسویں ترمیم میں سے نکالا گیا تھا ان کو ستائیسویں ترمیم میں شامل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز والے معاملے پر بھی ہمارے تحفظات ہیں، پگڑی کس کی بھاری ہو گی، آئینی عدالت کے جج کی یا سپریم کورٹ کے جج...
آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی قانون انصاف کی مشترکہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا ہوا جس میں جے یو آئی واک آٹ کرگئی۔جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہمارے آرٹیکل 243 پر تحفظات ہیں اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آج مسودے کو پاس نہیں کریں گے، ہمارے کہنے پر جو کچھ چھبیسویں ترمیم میں سے نکالا گیا تھا ان کو ستائیسویں ترمیم میں شامل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے،مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ...
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کر چکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں ںے پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا، 26 ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔ اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27 ویں آئینی ترمیم میں پاس ہوئی تو اسے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین سمجھا جائے گا۔فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسودہ سامنے آنے...