2025-12-02@07:59:52 GMT
تلاش کی گنتی: 161684
«اور عمل»:
(نئی خبر)
'نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں'،27 ویں ترمیم کےتحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کےعہدے2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون احمد بلال محبوب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون احمد بلال محبوب نےکہا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں پہلے ہی 2027 تک بڑھائی جاچکی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ماہر قانون احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اب کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی پوسٹ اور آرمی چیف کا عہدہ ایک ساتھ چلےگا اور 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ دونوں عہدے 2030 تک ایک ساتھ چلیں گے ۔ مزید :
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور وائرل ہونے والی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں امریکی صدر کو مظفرآباد میں زیرِ تعمیر سڑکوں کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں ویڈیو میں صدر کو مقامی انداز میں مسلسل تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس نے صارفین کو حیران اور محظوظ کیا ہے۔ ویڈیو میں صدر سڑک کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ مظفرآباد میں سڑک کی تعمیر دیکھنے آئے ہیں اور اگلی بار مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ ویڈیو کے مطابق وہ بعد ازاں ایبٹ آباد، ہری پور، اوگی، حویلیاں، بالاکوٹ اور گڑی حبیب...
کراچی:(نیوزڈیسک) کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے...
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع سیواگانگا میں کومنگوڈی کے قریب 2 سرکاری مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ پلہ یار پٹّی سے تقریباً 5 کلومیٹر دور تروپتّور کے علاقے میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی تامل ناڈو پولیس چیف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی افراد اور بس میں سوار مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔ Shocking visuals from Tamil Nadu:A horrific road accident claimed more than 10 lives after two RTC buses collided head-on in Sivaganga district. One of the...
راولپنڈی: پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان اور تھانہ صادق آباد میں دی جانے والی درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ میں صادق آباد کی رہائشی ہوں جہاں عنایہ نامی خاتون نے کہا کہ آپ کے والدین وفات پاچکے ہیں اور چینی شہری سے آپ کی شادی کرادوں گی اور تم خوش رہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے میری شادی کرادی اور مجھے بعد چینی شہری سے پتا چلا کہ...
کرم (نیوز ڈیسک) سنٹرل کُرم میں چنارک پولیس پوسٹ پر خوراجی دہشتگردوں نے حملہ کیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق سنٹرل کُرم میں چنارک پولیس پوسٹ پر خوراجی دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کُرم پولیس کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور مقامی قبیلے کے مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج اور مقامی...
کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں مذہبی و سیاسی قائدین، علمائے کرام، مشائخ، ماہرینِ تعلیم، وکلا، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس چکوال، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی رژیم کی مغربی کنارے کے شمالی حصوں پر جارحیت کے دوران شدید بے رحمانہ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دو فلسطینی شہری المنتصر بااللہ عبداللہ اور یوسف اساسہ ایک عمارت کے باہر کھڑے تھے۔ جب صیہونی فوجیوں ان کے قریب آئے تو انہوں نے ہینڈز اپ کے طور پر اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا لیے لیکن صیہونی فوجیوں نے انتہائی قریب سے انہیں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ میڈیا کے کیمروں کے سامنے ہوا ہے اور پوری دنیا نے اسے دیکھا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں پوری دنیا میں غم و غصے کی...
پشاور(نیوزڈیسک )این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب۔پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع...
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارت وانگ فک کورٹ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 برس کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 128، 200 افراد اب بھی لاپتا ہانگ کانگ پولیس کے کیژولٹی یونٹ کی سربراہ شوک ین زینگ کے مطابق تقریباً 100 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 79 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس اور عمارتوں کی چھتوں سے لاشیں ملی ہیں اور عمارت کے اندر اندھیرا ہونے اور روشنی کی کمی کے باعث امدادی کاموں میں...
پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کو تنقید کے طور پر نہیں اصلاحات کے لیے رہنمائی تصور کیا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے، کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک...
جنوبی افریقہ (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔ بھارتی بیٹر کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلے میچ میں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔ دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی...
سعود بن محمد الساطی سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، عالمی و علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "سعود بن محمد الساطی"، ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیداران سے مشاورت کے لئے تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی صورت حال بھی مورد بحث رہی۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں...
سٹی 42 : چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتش زدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متاثرین کے لیے دلی ہمدردی بھی پیش کی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
سٹی 42: موٹروےایم ون شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔ شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی ۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدرمملکت سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دے دیں۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ کیس کی فوجداری ٹرائل کی وجہ سے ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے اور اس کیس میں معافی اسرائیل کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔نیتن یاہو کے وکیل سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد وہ بری ہوجائیں گے۔وکلا نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں...
بنگلہ دیش میں 2009 کی بی ڈی آر بغاوت اور اس دوران ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے حوالے کر دی۔ کمیشن کے چیئر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اے ایل ایم فضل الرحمان نے دیگر کمیشن اراکین کے ہمراہ ریاستی گیسٹ ہاؤس جمونا میں پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’میوزک، میمز اور گرافیٹی‘ بنگلہ دیش میں بغاوت سے احتساب تک کے عوامی ہتھیار رپورٹ وصول کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس نے کہا کہ یہ تحقیقات ملک کے ایک انتہائی سنگین حفاظتی واقعے کے گرد دیرینہ سوالات کو واضح کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سالوں تک قوم کو یہ نہیں معلوم تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہازکو قبضے میں لے لیاہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا...
یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دے دیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ کیس کی فوجداری ٹرائل کی وجہ سے ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے اور اس کیس میں معافی اسرائیل کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔ نیتن یاہو کے وکیل سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد وہ بری ہوجائیں گے۔ وکلا نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف فوجداری سماعت کی...
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سابقہ انتظامیہ کے دور میں امتیازی سلوک، زیادتی اور ناانصافی کا شکار ہونے والے فوج، نیوی اور فضائیہ کے افسران کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران دیگر محروم سرکاری ملازمین کی طرح انصاف کے مستحق ہیں اور ان کے حقوق بحال کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا یہ بیان اس موقع پر دیا گیا جب ایک کمیٹی نے ریٹائر اور برطرف افسران کی شکایات پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جو 2009 سے 4 اگست 2024 تک خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان شکایات میں امتیازی سلوک، غلط...
دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔...
باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے۔ گرینڈ جرگے میں کہا گیا ہے کہ سالارزئی قوم نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا لہذا سالارزئی قوم کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، ایم پی اے انور زیب خان پر ڈرون حملہ پورے سالار زئی قوم پر حملہ ہے، ڈرون حملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ جرگے کا کہنا تھا کہ باجوڑ قومی مشران جو ریاست کے وفادار ہیں ان کو وفاداری کی سزا نہ دی جائے، سالارزئی قوم سے لیا گیا اسلحہ واپس کیا جائے،...
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے...
راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔ راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا...
کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف، ٹرمپ کو امن کا نوبل دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپانی ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔ اوساکا ایکسپو 2025 میں دھوم مچانے والی مستقبل کی ہیومن واشنگ مشین اب باضابطہ طور پر جاپان میں فروخت کےلیے پیش کردی گئی ہے۔یہ منفرد کیپسول نما مشین صارف کو اندر لیٹ کر پورا جسم دھلوانے، سکون بخش موسیقی سننے اور صرف 15 منٹ میں تازہ دم ہوکر باہر آنے کا حیرت انگیز تجربہ فراہم کرتی ہے، بالکل بغیر گھمائے، یعنی لانڈری اسپن موڈ کے بغیر۔یہ ایجاد جاپانی کمپنی Science Inc نے تیار کی ہے، جسے ’انسانوں کی دھلائی کا مستقبل‘ بھی کہا جارہا ہے۔ چھ ماہ جاری رہنے والے اوساكا ورلڈ ایکسپو میں اس ڈیوائس نے لاکھوں وزیٹرز کی توجہ سمیٹی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ...
جامعہ اسلامیہ بابوزئی مردان میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جامعہ اسلامیہ بابوزئی مردان میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوسرے روز جہاز پر تعینات Z9EC ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، لیکن اب موجودہ حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک نہیں رہا جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے...
دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بے یار ومددگار چھوڑیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار دیانتدار اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنیوالے افراد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے محلہ ہاشمی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ انتخابی دفتر کا افتتاح ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی اور شیخ ولایت حسین جعفری نے کیا، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔ ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے۔ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا۔ یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ میں واپس آگیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں پائیدار...
عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العطی، نے 29 سے 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا باضابطہ دورہ کیا، جو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دعوت نامے پر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران، ڈاکٹر بدر عبد العطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور وفد کی سطح پر مذاکرات کیے۔ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، نیز ثقافتی اور تعلیمی تعاون اور صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی،...
اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے...
جمعیت علماء ہند کے سربراہ نے کہا تھا کہ بابری مسجد، تین طلاق اور دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر گہرا ہوا ہے کہ عدلیہ حکومتی دباؤ میں کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند (جے یو ایچ) کے سربراہ مولانا محمود مدنی کے اس بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی عدالتیں حکومتی دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بیان کا از خود نوٹس لے۔ بھونیشور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمبت پاترا نے کہا کہ ایک عام شہری کی حیثیت سے میں سپریم کورٹ سے گزارش کرتا ہوں...
کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز کرم (آئی پی ایس )خیبر پخنتونخوا کے علاقے سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ڈی پی او کرم...
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس ) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔ محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسیسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی...
مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جامعہ اسلامیہ بابوزئی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، قوم نے اسلامی نظام اور دینی آزادی...
—جنگ فوٹو نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسر ے روز تمام سیڈڈ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، پی ایس بی کراچی سینٹر میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19 کیٹگری میں کے پی کے عبید اللّٓہ نے پنجاب کے نعمان کو 0-3 سے شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی۔پنجاب کے سید محمد علی قاسم، عبداللّٰہ ارسلان اور سندھ کے عدنان زمان نے بھی اپنے میچوں میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔پی اے ایف کے محمد عمیر عارف، ایس این جی پی ایل کے محمد زمان خان اور سندھ...
حکام نے بتایا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں معائنہ کریں گی اور تمام متعلقہ کاروباری اداروں کی رجسٹریشن، دستاویزی جانچ اور PoS کے فوری نفاذ کو یقینی بنائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ شہر کے تمام ریسٹورانس اور ہوٹلوں کی ٹیکس رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ سسٹم نصب نہ کرنے والوں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق صوبے میں شفاف ٹیکس نظام کے فروغ اور ریونیو میں بہتری کے لیے ایک جامع مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کے تمام ریسٹورانس اور ہوٹلوں کی ٹیکس رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل...
عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی
عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے...
اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں: بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہیکہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسیکسی فیصلے میں ساتھ نہیں دے گی جس سے وفاق کمزور ہو۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیکہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے خطاب کر رہاہوں،ہمارا معاشی فلسفہ ہے کہ پسماندہ طبقے کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنا ہے، پاک بھارت...
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز چاغی(آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نیگردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نیکیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑیافغان مہاجرین...
رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
امریکی منصوبے کے تحت غزہ فلسطین میں عالمی فورس کی تعیناتی کے پس پردہ مقاصد؟ عالمی فورس کا منصوبہ امریکی ہے یا اسرائیلی؟ عالمی فورس غزہ میں کیا کریگی؟ کیا پاکستان کو غزہ میں عالمی فورس کے تحت بھیجنا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمحمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر ہیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1946ء میں کاٹھیاوار، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں میں وہ...
مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ آئی ایم ٹی پچھلے 20 سال سے صوبوں کے قیام کیلئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں آواز اٹھارہی ہے اس کیلئے ملک کے دیگر وہ تنظیمیں جو انتظامی یونٹ کیلئے سرگرم ہیں ان کے ساتھ مشترکہ طورپر جدوجہد بھی کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد سے جلد نئے انتظامی یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ ملک میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے، بدقسمتی سے سیاسی طورپر بلوغت کا مظاہرہ نہ کئے جانے کی وجہ سے آج عوام مشکل اور مصائب کا شکار ہے، ملک...
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر...
مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ شہری سندھ، خصوصا کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو، اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا، مگر اس کے باوجود ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ...
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ انہیں کون لے گیا، کہاں لے جایا گیا اور انکا انجام کیا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور جے یو آئی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال محض آپریشن سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ حکمران ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں گے۔ سب کچھ قابو میں ہوگا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل نوجوان سپاہیوں کے لیے بھی دکھتا ہے، جو ڈیوٹی پر اپنی جانیں دیتے ہیں، مگر اس سے بڑھ کر...
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے...
نیویارک (ویب ڈیسک) مالی فراڈ کے وقت نوواک ٹیلی مارکیٹنگ کمپنی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب صدر کے عہدے سے فارغ ہوئے تھے۔ —سی این این کی رپورٹ کے مطابق جو نوواک کا ’فیس بک میسنجر‘ پچھلے سال ایک اجنبی کے دوستانہ پیغام کے ساتھ بجا تھا، اسے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک ایسا سلسلہ کی شروعات ہے جو بالآخر اس کی زندگی برباد کر دے گا۔یہ اکتوبر 2024 کی بات ہے، نوواک نے اپنے بیٹے کے لیے محفوظ فاسٹ فوڈ آپشنز کی کمی کے بارے میں ایک عوامی پوسٹ شیئر کی تھی، جو سیلیک بیماری کا شکار ہے، اس پوسٹ کو چند دوستوں کی جانب سے لائک اور تبصرے ملے۔ اس کی پوسٹ کے...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات لبنان اور فلسطین میں ہزاروں بار سیز فائر کی خلاف ورزی ؟ کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ ڈاکٹر علی لاریجانی کا پاکستان کا اہم دورہ، کیا سعودیہ پاکستان ایران دفاعی معاہدہ خطہ کیلئے فائدہ مند ہے؟ جمعہ کے...
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت میں نفرت کا یہ کھیل نہ روکا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں فرقہ واریت، مذہبی کشیدگی اور بدامنی کی صورت میں سامنے آئیں گے، جس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارتی قیادت اور انتہا پسند سوچ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارت میں پاکستان کے خلاف جنگ اور کرکٹ میچ کے بعد مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت انگیزی اور انتقامی کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ایک مخصوص طبقہ جنگ اور کھیل کا غصہ مسلمانوں پر نکال کر دنیا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو ننگا کر رہا ہے، کھیل ایک...
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ فوجی، بیوروکریٹ اور پولیس افسران کی غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عام عوام کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو عوام کی معیشت کو نقصان پہنچانے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایران سے اسمگل ہونے والی تیل کے خلاف کارروائی اور چمن پاک افغان بارڈر سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کو لازمی قرار دیکر عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔ ان کارروائیوں سے معیشت متاثر ہوگی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں اپنے بیان میں جمعیت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے آئندہ برس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے۔ شاداب نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف جون میں ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ ہفتے کے روز پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لی، میچ میں محمد نواز کی 3 وکٹوں نے میزبان ٹیم کے حق میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ محمد نواز کے علاوہ اوپنر صائم ایوب نے بھی پاکستان کے بااثر...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی ، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا دہشت گردی اور انتشار کے خلاف ریاست اور عوام متحد کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لایا، حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی۔بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا، بھارتی جارحیت کا جواب اسی مضبوط بنیاد کا نتیجہ...
ہنگری: (ویب ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید کو ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم(اے ای پی ایف ) کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔یہ انتخاب اس دو براعظمی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں عمل میں آیا جو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں منعقد ہوا اور کل اختتام پذیر ہوا، یہ کانفرنس ’’یوریشیا میں امن اور جمہوریت‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی جس کی میزبانی ہنگری کی حکمراں جماعت فیدیز نے کی۔ ہنگری کے سابق نائب وزیر خارجہ ژولٹ نیمیتھ کو یورپ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف ) کا شریک چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 ارکانِ پارلیمان، سیاسی شخصیات...
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔نارووال میں اسپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے لنگر خانوں پر بھی قوم سے فراڈ کیا، ان کے لنگر خانے بھی ایک این جی او کے پیسوں سے چلتے تھے۔انہوں نے...
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے اور اسطرح کے کئی دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ عدالتیں حکومتوں کے دباؤ میں کام کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے جہاد سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند کو نشانہ بنایا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کے بیان سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا اور قرآن بھی وہی کہہ رہا ہے جو مولانا محمود مدنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا لیکن انہیں کے یہاں دار العلوم دیوبند میں ان کے بیان کے برعکس جہاد کی کچھ اور تعلیم...
امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان باشندے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، ’آپریشن الائی ویلکم‘ پر سوال اٹھنے لگے
امریکا میں 2021 کے بعد آئے ہزاروں افغان مہاجرین امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کی پچھلی سرگرمیاں اور ممکنہ تعلقات ایسے ہیں جو امریکی شہریوں اور قانون کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، نیشنل گارڈ پر فائرنگ اور دہشت گردانہ منصوبوں میں ملوث افراد کی وجہ سے امریکی حکام افغان مہاجرین کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، اور نئے آنے والے ویزا کیسز پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں 2021 کے بعد منتقل ہونے والے افغان مہاجرین میں سے 5,005 افراد کو ’نیشنل سیکیورٹی‘ خدشات کی بنا پر ’نشان زد‘ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6,868...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سہیل آفریدی کا کہنا ہے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ این ایف سی ایوارڈز کا پورا حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔ 4 دسمبر کو معاملے پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی کا شیئر خیبرپختونخوا کو پورا تقسیم نہیں ہورہا، 7 سال میں ایک ہزار350ارب روپے خیبرپختونخوا کو نہیں دیئے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیر کو یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ...
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیرخزانہ شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، مجموعی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلاتِ زر بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے اور حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ...
پشاور:( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا۔پشاور میں بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں میری ذاتی زمین نہیں خاندانی زمین ہے، میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کارکردگی کے باعث ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی، قبائلی اضلاع کا شیئر اور صوبے کے دستیاب وسائل پر کارکردگی دکھائی تب ہی حکومت میں آئے، قبائلی اضلاع کو 2018 میں کے پی میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کا 2018 سے 2025تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ہوں گی، صوبے میں امن لانا مشکل ہے، صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے صوبے کو وفاق کے ساتھ مل کرکام کرنا پڑے گا، آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صوبے کے مسائل حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو نوکریاں دیتی ہے، جب جاتی ہے تو نئی حکومت جو آتی ہے وہ سیاسی انتقام لیتی ہے اور لوگوں کو...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
سید عباس عراقچی کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاملے پر انقرہ ہمیشہ تہران کے ساتھ کھڑا ہوا اور رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک میں ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حكان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حكام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں اپنے ہم منصب "سید عباس عراقچی" سے ملاقات كے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حکان فیدان نے تہران میں اپنی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں کئی بار...
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران سیکیورٹی کی سنگین ناکامی اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر میدان میں داخل ہوگیا اور پچ پر موجود ویرات کوہلی سے جا لپٹا۔ بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری بنا لی۔ جیسے ہی انہوں نے سنچری مکمل کی تو ایک شائق نہ صرف سیکیورٹی توڑ کر میدان میں داخل ہوا بلکہ سیدھا کوہلی کے قدموں میں جا گرا۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق جشن مناتے وقت اچانک فین کا میدان میں گھس آنا کھلاڑیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا...
لاڑکانہ: (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ پاکستان کے ماضی اور مستقبل سے جڑی ہوئی ہے، ہمارا فلسفہ ہے کہ ہم نے ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہے کہ ہم نے ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں معاشی...
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے...
ہریانہ کے شہر روہتک میں جنونی مظاہرے کے دوران قومی اور بین الاقوامی پیرا پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق28 نومبر کو شادی کے موقع پر کچھ مہمانوں کے غیر اخلاقی رویے پر اعتراض کرنے کے بعد تقریباً 15 سے 20 افراد نے دھانکر پر لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے حملہ کیا، جب کہ اس کا دوست جتن کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک بیوی، 5 شوہر: بھارت کی 5 ہزار سالہ تہذیب یا عورت پر ظلم؟ ہجوم کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنے کرنے والے قومی ایتھلیٹ دھانکر کو پہلے بھوانی جنرل اسپتال منتقل کرنے کے بعد روہتک کے...
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد پر انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، بھائی چارے اور مشترکہ اہداف پر بات کی۔ہفتے کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں قیام امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شامل ہونے...
چاغی (نیوزڈیسک): ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی کر دیا گیا، اور گھروں کی مسماری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں میں چاغی بلوچستان میں گردی جنگل مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا، مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں خالی گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے، کیمپ کے تمام افغان مہاجرین...
راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز مردان(آئی پی ایس ) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی امیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا،ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان...
بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی 52 ویں سنچری بنا کر سچن تندولکر کا ایک اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ اب کوہلی کے پاس کسی بھی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے، جو پہلے تندولکر کے 49 سنچریاں کے ریکارڈ کے برابر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ ٹوٹ گیا، روہت شرما کے چھکے شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے یہ سنچری کوہلی کی 83 ویں بین الاقوامی سنچری بھی ہے، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کوہلی نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ویں مرتبہ ون ڈے سنچری بناتے ہوئے حاصل کیا۔ میچ...
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) سڈنی میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثہ سڈنی کے جنوب مغربی حصے میں نیپیئر فیلڈ ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں طیارے فضائی کرتب کی مشق کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں موجود پائلٹ کی لاش ملبے سے برآمد کر لی گئی، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتر گیا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ مقامی رہائشیوں کو جائے حادثہ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔...
سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...
پی ڈی پی کے لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کرنا کوئی انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکرٹری امتیاز شان نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائیوں پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کی بے حسی نے درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے، جب کہ وادی سمیت پورے خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ امتیاز شان کا اشارہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی اُس کارروائی کی طرف تھا جس میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کو منہدم کر دیا گیا۔ میڈیا سے...
اس موقع پر کاظم میثم کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام نے مجھے انجوائے کرنے کے لیے نہیں بلکہ خدمت کرنے کے لیے اسمبلی بھیجا تھا۔ میں نے بھرپور طریقے سے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ عوام کی آواز بن کر رہوں گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال کیا جھلکیاں سکردو میں کاظم میثم کے شاندار استقبال...
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہے اور تین کھلاڑی صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قبل ازیں رانچی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔ کپتان کے ایل راہول 60 اور روہت شرما 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا...
بھارتی اوپنر روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 351 چھکوں کا ریکارڈ عبور کرتے ہوئے 352 چھکے لگا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ سنگ میل روہت نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ ان کا 352واں چھکا 20ویں اوور میں لگا، جس پر اسٹیڈیم کے ہر کونے سے زبردست خوشی اور بھارتی ٹیم کی جانب سے شدید تالیوں کی گونج سنائی دی۔ روہت نے یہ ریکارڈ صرف 100 اننگز میں حاصل کیا، جو شاہد آفریدی کی تعداد سے 100 کم تھی۔ ان کے بعد...
ویب ڈیسک : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی چیئرمین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کی گئی کہ بانی پی ٹی سے بہنوں یا پارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات کروائی جائے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ منگل کے روز تمام اراکین اسمبلی دوبارہ اڈیالہ گئے لیکن ملاقات...
کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ نیا گورنر لانے کی تجویز زیر غور ہے، متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پا اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔گورنر کے عہدے کیلئے...
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے گوام کے خلاف میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول اسکور کردیے۔ عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی...
قواعد نہ ہونے کے باوجود آئینی عدالت میں اعلی ترین تعیناتیوں کی منظوری، 8 سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے
قواعد نہ ہونے کے باوجود آئینی عدالت میں اعلی ترین تعیناتیوں کی منظوری، 8 سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں آئینی تشریح کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی اعلی ترین عدالت، وفاقی آئینی عدالت نے بظاہر آئین کے آرٹیکل 208 کی شق کے تحت کچھ تقرریاں کی ہیں، جن میں بعض ملازمین کو وفاقی حکومت کی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پالیسی میں رکھا گیا ہے۔ ایف سی سی کی جانب سے اس ہفتے کے اوائل میں جاری ایک نوٹیفکیشن جس کی منظوری چیف جسٹس امین الدین خان نے دی کے ذریعے 8 سینئر عہدے تخلیق کیے گئے ہیں، جن میں ایک بی ایس-22...
پشاور:(نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ گورنر کے عہدے کیلئے سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ گورنرفیصل کریم کنڈی بھی بدستور پہلی چوائس کے طور پر موجود ہیں۔ گورنر کی تبدیلی صوبے میں گورنر راج...
لاہور: پاکستان کی باہمت بیٹی علینہ اظہر مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کے مظلوموں کے لیے طاقتور آواز بن گئیں۔ مراکش میں منعقدہ انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سماجی کارکن اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز، علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے اور فلسطینیوں کے حقِ زندگی کے لیے دنیا بھر کے نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطین کا حامی ہے اور غزہ میں ہزاروں بچے اور خاندان جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ علینہ اظہر کے مطابق عالمی نوجوان ہیومین رائٹس ایکٹویسٹ اس وقت ایک مشترکہ انسانی مقصد کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں...
اینمور (آسٹریلیا) کی جولئیٹ اسٹریٹ پر موجود ایک ٹوٹا پھوٹا گھر، جسے لوگ مذاق میں ’جراسک پارک‘ کہتے تھے، آج ایک خوبصورت اور جدید ٹیرس میں بدل چکا ہے۔ اینٹونی کیولویچ نے جب یہ کھنڈر خریدا تو ہر طرف گندگی، جھاڑیاں، ٹوٹی دیواریں، گرافٹی، بس کا پرانا بینچ، سرنجیں اور چھت میں بسیرا کی ہوئی گلہریاں تک موجود تھیں۔ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ گھر کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ ایک آرکیٹیکٹ نے بھی مشورہ دیا کہ پورا گھر گرا کر دوبارہ بنایا جائے، مگر کیولویچ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے بچائیں گے۔ انہوں نے اکیلے ہی جھاڑیوں اور ٹوٹ پھوٹ سے نمٹنا شروع کیا۔ دیواریں ٹیڑھی تھیں، فرش خراب ہو چکا تھا، لیکن گھر کے...
لاہور:(نیوزڈیسک) علینہ اظہرپاکستان کی باہمت بیٹی مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کے مظلوموں کے لیے طاقتور آواز بن گئیں۔نوجوان ہیومین رائٹس ایکٹویسٹ ایک مشترکہ انسانی مقصد کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ غزہ کو مضبوط بنایا جاسکے،علینہ مراکش میں منعقدہ انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سماجی کارکن اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز، علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے اور فلسطینیوں کے حقِ زندگی کے لیے دنیا بھر کے نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطین کا حامی ہے اور غزہ میں ہزاروں بچے اور خاندان جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ علینہ اظہر کے مطابق...