2025-11-12@09:34:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2019

«ستائیسویں آئینی ترمیم کی»:

(نئی خبر)
    ایمازون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس اور سابق صحافی لارین سانچیز کی ہونے والی شادی اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ان کی شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ جیف بیزوس اور لارین سانچیز شادی کے لیے وینس، اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ شادی میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور ان کی گرل فرینڈ وٹوریا چیریٹی، ٹونی گونزالیز اور ان کا 24 سالہ بیٹا نیکو بھی شامل ہیں۔ جبکہ کم...
    اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانوی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(RLI) اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘(NUML)کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ معاہدے پر دستخط داایانا تھیوڈورا کوئبوس، ڈائریکٹر جنرل(IRL)، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود...
    ابوظہبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے...
    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز ابوظہبی(سب نیوز)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی)...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ابو ظبی میں ایک پروقار تقریب کے دوران ابو ظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا اعزاز پیش کیا۔(جاری ہے) یہ اعلیٰ اعزاز حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ اور پاکستان کی ترقی کے لیے جناب السویدی کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے پیش کیا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مخصوص پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط ختم کردی گئی اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے، اس حوالے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا، وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کو دونوں برادر ممالک...
    اسلام آباد: پاکستان اور امارات  مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک...
    ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
    ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کے موقع پر بلوچستان کے تاجروں نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں بلوچستان کی کاروباری برادری اور عام عوام ایران کیساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجاعی نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس کے ذریعے دو طرفہ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے عہدیداران و اراکین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ...
    گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4...
    اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے ثابت کر دیا کہ وہ عالمی دہشت گرد ہے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کی حقیقی عسکری، سائنسی اور تزویراتی صلاحیتوں سے ناآشنا ہے، ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام...
    پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے، اور موجودہ صورتحال میں ایران کے خلاف مسلسل جارحیت، تشویشناک حد تک تشدد میں اضافہ کر سکتی ہے۔ پاکستان نے شہری جانوں اور املاک کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت،خطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے، تنازعے کو فوری ختم کرنا ضروری ہے، مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسئلے کا واحد حل ہے، مزیدکہا امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کی پاسداری کریں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،خطے میں کشیدگی اور تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ مزید کشیدگی کے...
    پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ سعودی عرب کا ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر تشویش کا اظہارسعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے...
    نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کےلیے دوبارہ منتخب کیے جانے کی نوید سنائی ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو او آئی سی کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن میں 2025 تا 2028ء کےلیے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب استنبول میں وزرائے خارجہ کونسل کے جاری اجلاس کے موقع پر عمل میں آیا ہے، سفیر (ر) محترم رفعت مسعود پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ رکن ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کمیشن کے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں کلیدی کردار کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کی تجویز کے باوجود، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کی جانب بڑھتا ہوا سفر نہیں رکے گا اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں متوقع تبدیلی ماحول دوست اور سستی بجلی کے فروغ میں رکاوٹ بنے گی اور حکومت صارفین اور انڈسٹری کے تحفظات کو ترجیح دے۔ یہ خیالات ماہرین، سولر کی کاروباری شخصیات، صنعتی شخصیات اور شمسی توانائی کے ماہرین نے ایک آن لائن ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہے۔ کیا سولر کا مستقبل روشن ہے؟ کے عنوان سے اس ویبنار کا انعقاد *انرجی اپڈیٹ* اور *پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA)* کے اشتراک سے کیا گیا۔پی ایس اے کے چیئرمین...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
    امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں بھارتی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی وائرل ہونے والی خبروں میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، خبروں میں دعوی کیا گیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگے۔ ہندوستانی میڈیا اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر چکا ہے، انڈین میڈیا جعفر ایکسپریس، پہلگام اور انڈیا کی پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے دوران بھی ایسا کر چکا ہے۔ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انڈین میڈیا پر چلنے والی جعلی خبریں امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں اسی...
    دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز اگلے ہفتے اپنی منگیتر لورین سانچز کے ساتھ دوسری شادی کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے وہ ساڑھے چار ارب روپے سے زائد (160 لاکھ ڈالرز) خرچ کرنے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین فرد بن گئے، کل مالیت کتنی ہوگئی؟ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی جون کے آخری ہفتے میں اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں ہوگی، جہاں جیف بیزوز اپنے ذاتی 50 کروڑ ڈالرز کی یاٹ پر پہنچیں گے۔ شادی پر متوقع اخراجات 10 لاکھ ڈالرز پھولوں اور عمارات کی سجاوٹ پر 20 لاکھ ڈالرز تاریخی عمارات کے کرایے پر 10 لاکھ ڈالرز کھانے کے...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران محض ایک ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف نہیں لڑ رہا، بلکہ وہ اسلام، قرآن، انسانیت اور پاکستان کے دیرینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
    امریکا کے دورے پر گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات میں انہیں نہ صرف پاکستان مین فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا بلکہ انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino. We discussed the immense potential of sports in Pakistan — especially the growing popularity of football following cricket. Extended a warm invitation to visit Pakistan, which he graciously accepted… pic.twitter.com/DB8p6yJZF8 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 20, 2025 وزیر داخلہ محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے نہایت خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کھیلوں کے وسیع امکانات،...
    فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جیانی انفینٹینو کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جسے فیفا صدر نے قبول کیا اور جلد آمد کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر، دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آسکتے ہیں۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino....
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں بدھ کو اعلیٰ سطح پر ہوئی ملاقات کے بعد منظر عام پر آنے والی قیاس آرائیوں کے باوجود، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر پاکستان کا موقف ’’100؍ فیصد وہی‘‘ ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے اس نمائندے کو بتایا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات چیت کرتے ہوئے ذریعے نے بتایا کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ ہیں جو وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد...
    سٹی42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات ، پاکستان میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کرکٹ اور فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیفا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،فیفا کے صدر نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino. We discussed the immense potential of sports in Pakistan — especially the growing popularity of football following cricket. Extended a warm invitation to visit Pakistan, which he graciously accepted… pic.twitter.com/DB8p6yJZF8 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 20, 2025   اساتذہ کا...
    بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ میں نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور انتیسویں چائنا کھن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا افتتاح ہوا۔ مختلف ممالک کے معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔     جمعرات کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‎یہ نمائش ایک اعلیٰ سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے-رواں سال اس نمائش میں 54 ممالک اور خطوں کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط...
    اسلام ٹائمز۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات میں موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ بلوچستان کے دورہ جات کے بعد راولپنڈی پہنچ کر تفصیلی ملاقات کی اور موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی، سربراہ شیعہ علماء کونسل نے تمام امور کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات پر...
    احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
    سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل  عوامی  تحریک  نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز/ اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے...
    اسلام آباد: حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ایرانی حجاج کرام کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی حجاج پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایرانی حجاج کو کراچی ایئرپورٹ آنے کی اجازت دیں گے اور انہیں آمد کے ساتھ (آن آرائیول / ایئرپورٹ) پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی...
    برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنایا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی، وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو تاریخی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون شریک ہوں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق فنانس بل 2025-26 میں مجوزہ شق کے تحت ٹیکس فراڈ ثابت ہونے پر تاجروں کو گرفتار کرنے اور 10 سال تک قید کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔  ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں  وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔   حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنےوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔  ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
    کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت پاکستان نے 1300 سے 1800 سی سی انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے باعث متعدد ایس یو ویز اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے سے چیری، ڈی ایف ایس کے، اور ایم جی جیسی معروف گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔(جاری ہے) چینی کارساز ادارے ’’چیری‘‘ کی مقبول ایس یو وی لائن اپ، Tiggo 4 Pro اور Tiggo 8 Pro‘‘ براہ راست اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوئی ہیں.البتہ ’’وی ویز‘‘ (الیکٹرک گاڑیاں) اور 2000 سی سی سے اوپر والے انجن جیسے MG RX8، MG Extender،...
    پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرکے اپنا پیغام موقف دنیا پر واضح کر دیا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ایک عرصہ سے مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، جس کی فوجی کارروائیوں سے کوئی ہمسایہ ملک محفوظ نہیں اور اب ایران پر حملہ کرکے اس نے جنوبی ایشاء میں بھی اپنی جارحیت کو وسعت دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس حملے...
    اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا  نکلا ۔  اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل...
    ایران میں پاکستان کی سابق سفارتکار  نائلہ چوہان نے کہا ہے کہ ایران کبھی اپنی پوری فوجی صلاحیت کو ظاہر نہیں کرتا۔ ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں۔ ایران میں خدمات سرانجام دینے والی سابق سفارتکار نائلہ چوہان نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران اسرائیلی فوجی طاقت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے؟  کہا کہ ایران کبھی اپنی پوری فوجی صلاحیت کو ظاہر نہیں کرتا۔ ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں۔ اور اگر ایران نے تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق نیوکلیئر ڈیٹرنس استعمال کر لیا تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ ’اسرائیل فی الوقت کشیدگی بڑھانے...
    پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم مزید 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی ویمن کوالیفائر کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کی عبوری فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں لیلی بنارس، اقصی مشتاق، مریم محمود، عزوا چوہدری، مارشا ملک اور زیانا جیوراج شامل ہیں، یہ پلیئرز پہلی بار پاکستان ویمن فٹبال اسکواڈ کا حصہ بنیں گی۔...
     کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کا قرض کیسے اتارا جا سکتا ہے۔پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے تجویز دیدی  ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے  پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔  یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے...
    کوئٹہ: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے ان کے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کر کے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔ پشتون خوا میپ کے چیئرمین...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے بعد صہیونیوں کا اگلا ہدف اب پاکستان ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ امریکہ کی مدد سے کیا، اگر پاکستان نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے میں کوتاہی کی، تو یاد رکھو، یہی درندے کل پاکستان کی زمین کو اپنے پنجوں تلے روندنے کی کوشش کریں گے۔ آج ایران ہے، کل تم نشانہ ہو گے۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید جواد نقوی نے امریکہ کی مدد سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کی سرزمین سے شروع ہونیوالا یہ معرکہ، جس نے باطل کی بنیادیں ہلا دیں، اب ایران کے دہلیز پر آ پہنچا ہے اور ہمیں یاد رکھنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ابوظہبی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈپٹی پرائم منسٹر آفس، وفاقی سیکرٹریز برائے اقتصادی امور، تجارت، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ اور صحت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بشمول وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی، خزانہ، ریلوے، دفاع اور وزارت تجارت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم دو طرفہ اقدامات...
    لاہور (ویب ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے کے بعد خطے کی صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے اور کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش اور ایئر الرٹ ہے ، ایسے میں سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر  ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں رضوان رضی نے لکھا کہ "فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم منیر   امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے، حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کی دفاعی پالیسی کی بنیاد اور ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔  کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد پاکستان میں اسے مثبت پیشرفت اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان مخالف حلقوں میں اس پیشرفت پر واضح تشویش دیکھنے میں آ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون سے 14 جون تک جاری رہنے والی امریکی فوجی تقریبات کے آخری روز شریک ہوں گے، ان کی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں...
    کراچی : سندھ میں تیل اور گیس کے نئے دخائر دریافت ہوئے، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگار ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ میں تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔ او جی ڈی سی ایل نے بتایا سندھ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ خیرپور میں فاقر1 کنویں سےتیل و گیس کی دریافت ہوئی۔ کنویں سے 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہورہی ہے فاقر1 کنویں سے 55 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے۔...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے. جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران برطانوی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور برطانوی دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن میں بھی مختلف ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے...
    میں ان سطور کے ذریعے اہل فکر اور ارباب اختیار کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو پاکستان کی ترقی اور اسے دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کے لئے کوئی ’’بڑا قدم‘‘ اٹھائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیئے قومی سوچ و فکر اور اجتماعی لائحہ عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ان کے اندر ’’پاکستانی قومیت‘‘ کا یہ جذبہ پہلے ہی سے بدرجہ اتم موجود ہے، اب ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس قوت کو مجتمع کیسے کیا جائے؟ اس سے قبل انہی صفحات کے ذریعے 31 مئی 2025 ء کو ’’امارات کے پاکستانی سفیر کو کھلا خط!‘‘ کے عنوان...
    کوئٹہ سفر کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو کالعدم تنظیم نے سات روز قبل اغواء کر لیا تھا، تاہم تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اپنے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروا سکی۔ تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو کالعدم تنظیم نے تربت سے کوئٹہ سفر کے دوران اغواء کر لیا۔ مغوی سول افسر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو 7 جون تا 14 جون کے دوران نیویارک میں امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے، جس سے پاکستان اور اس کے حمایتی خوش، جبکہ حریف پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے ’شاندار اور مثبت کردار‘ قرار دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے زیر تجویز، اس دعوت کو بھارت نواز یا پاکستان مخالف حلقوں نے کشیدگی یا سازش پر مبنی اقدام قرار دیا، جبکہ زلمے خلیل زاد نے اس دورے کو تاریخی تناظر میں ری پبلکن دور کی خارجہ پالیسی سے تشبیہ دی۔ مزید پڑھیں: پاک...
    نوجوان سیاست دان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور امریکا میں پاکستان کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے والے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ایک معقول تجویز پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ "ISI-RAW cooperation could reduce terrorism"۔ انھوں نے اپنے اس نئے بیانیے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا کامل یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیز کے حکام ایک دوسرے سے رابطہ کریں تو دونوں ممالک میں دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری کو اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم خطرناک صورتحال اختیارکرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے...
    ایس یو سی کے سربراہ کا بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ بجٹ میں 500 ارب کے اضافی ٹیکس یہ اسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ جاری کی گئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ بھارتی بلے باز تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور  انگلش بیٹر فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔ انگلش بیٹر جوز بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ...
    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔  https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1932738254039588864 برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں تبدیلی پر دونوں ٹیموں کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز میں سیریز میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سیریز میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز میں ابتدائی مشاورتی عمل جاری ہے، ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تبدیل کرنے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے، یہ تجویز ٹی20 ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے۔ زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد قومی ٹیم کی اہم ایونٹس کیلئے تیاری کروانا اور بہتر کمبینیشن بنانا ہے۔ پاکستانی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول ہیں جبکہ 3 ون ڈے 8، 10 اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے سامنے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر، یہ بجٹ نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے، قوم میں حالیہ دنوں میں غیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو این ایڈز (UNAIDS) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی بی (تپ دق) اور ایچ آئی وی (HIV) جیسے مہلک امراض کی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنائے تاکہ بھارت پر انحصار کم کیا جا سکے، عالمی اداروں نے پاکستان کی دوا ساز کمپنیوں کو WHO سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کےترجمان نے کہاکہ  پاکستان میں اس وقت تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جبکہ ہر سال 6 لاکھ سے زائد نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے...
    لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے برٹش پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو ویسٹ منسٹر پیلس میں بریفنگ دی۔ اے پی پی جی برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی ایم پی نے وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری تک پاکستان کی جاری سفارتی رسائی کا حصہ ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر وار کے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آگاہ...
    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو دلی مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ثنا میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ثنا میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثنا میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے، انہوں نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ثنا میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے، انہوں نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ...
     وسیم احمد :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی  نے کہا کہ ویلڈن ثناء میر،پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا، سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا،ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ،ویمنز کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں ،ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں سنگِ میل ہے،ثناء میر نے خواب دیکھا،محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید محسن نقوی نے مزید کہا کہ  ثناء میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے،ثناء میر کا کارنامہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں، ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عوام معاشی طورپریتیم ہوگئے،زراعت میں ساڑھے 13 فیصدگراوٹ ہے، یہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ہال آف فیم  میں شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہال آف فیم میں شامل ہونے والے نئے 7 کھلاڑیوں کا اعلان ویسٹ انڈین لیجنڈ ای این بشپ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ ثنا میر کے علاوہ یہ اعزاز دیگر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگینڈ کی ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر کے حصے میں آیا۔ اس طرح ثنا میر اس فہرست میں شامل ہونے والی...
    شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے Post Views: 2
    ویب ڈیسک : بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  بحرین کے وزیر داخلہ نے  محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے  بحرین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ۔  عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے  آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...
    وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز بھی ادا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور حکومت میں 2026 میں فیفا ورلڈ کپ اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی حکومت کی جانب سے ایران، افغانستان اور لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی اور مزید 7 ممالک کے شہریوں پر سختیوں نے ان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں لوگوں کی شرکت اور حاضری سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اردن اور ازبکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا اگرچہ اس سفری پابندی کے تحت سخت داخلہ شرائط عائد کی گئی ہیں، لیکن کھلاڑیوں، کوچز، معاون عملے اور ان کے قریبی رشتہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کےسرکاری کالجزمیں داخلوں کاآغازہوگیا داخلےنویں جماعت کےنتائج کی بنیاد پر دیئےجائیں گے،سندھ بھر میں کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔اے ون اوراے گریڈ حاصل کرنے والےطلبا کسی بھی کالج میں داخلہ کےلئےفارم جمع کرواسکتےہیں جبکہ بی گریڈ اور اس سےکم گریڈ کےطلبا صرف اپنے رہائشی علاقوں میں واقع کالجز میں داخلوں کے اہل ہونگے۔ سندھ بھرمیں تین سوپچترکالجزمیں داخلےفراہم کیےجائیں گے کراچی میں طلبا وطالبات کے ایک سوچون کالجزمیں داخلےدیئےجائیں گے،کالجز میں داخلوں کا سلسلہ پندرہ جون سےشروع ہوگا،طلبا آن لائن داخلوں کےلیے فارم جمع کرواسکیں گےجبکہ بائیس جولائی کو داخلہ فہرست جاری کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز
    اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
    نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے لیے سپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے چھ ارکان کے نام ارسال کر دیے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا...
    مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 9 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان مالی سال 26- 2025ء ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی 15 ارب روپے اور اے ڈی پی 22 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ...
    نیویارک (اوصاف نیوز)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ویزا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے سب سے آسان ملک جرمنی ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟   یورپ جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانیوں کے لیے جرمنی وہ شینگن ملک ہے جو سنہ 2024 میں ویزا کی منظوری کے لحاظ سے سب سے آسان اور سازگار مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ شینگن ویزا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال 78,362 ویزا درخواستیں جمع کروائیں جو کہ سنہ 2023 کے مقابلے میں 9.61 فیصد کم ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اب بھی سب سے زیادہ شینگن ویزا درخواستوں کے لیے عالمی سطح پر...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر ان ( دہشت گردی کی ) قوتوں سے لڑنے کے لیے کام کریں تو بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔ گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہم تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارتی فریق نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی آمادگی نہیں دکھائی، اگر آپ...
    تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 28 مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کے اچانک لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بدھ کے روز تین مغوی ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایرانی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود "دوستی کی حقیقی روح" کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا "تینوں مغوی ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور اب وہ ہندوستانی سفارت خانے کی نگرانی میں ہیں، جو ان کی وطن...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی...
    ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافے کے ساتھ 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی، جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
    پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کیخلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ وزیراعظم سے بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لیبلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور...
    اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تجزیہ نگار وصحافی انصار عباسی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے نئی کوششیں کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔   نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں کردار کے حوالے سے گنڈا پور کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ بھارت کیخلاف پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یک زبان ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی تعریف ہوئی لیکن گنڈا پور کو عمران خان کے حوالے سے کسی نرمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور نہ کسی سیاسی...
    نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...
    کراچی: شہرکے مصروف ترین علاقے صدر میں تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔  ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ منگل کی دوپہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات  میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ 3افراد بینک سے رقم نکلواکر پیدل جارہے تھے کہ ملزمان نے انہیں گھیر لیا  اور چلتے روڈ پر اسلحہ کے زور پر واردات کرنے کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔  دن دیہاڑے ہونے...
    ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔ تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقبل میں پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو تلاش کررہا ہے۔ حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کو دسمبر 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان شیڈول رکھنے کی تجویز ہے تاکہ لیگ کو دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔ اسی طرح 12ویں ایڈیشن کیلئے ممکنہ تاریخیں جنوری اور فروری 2027 کے درمیان ہوسکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں حتمی نہیں ہیں، ان...