2025-12-02@22:23:12 GMT
تلاش کی گنتی: 86465
«A کے تحت»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث اسپتال لایا گیا تھا۔کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کیا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ امدادی سامان سے تباہ کن سمندری طوفان ڈِٹواہ کے بعد سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں امدادی سامان کے روانگی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر سری لنکا برائے پاکستان ایڈمرل رویندرا سی،وجے گنارتنے نے شرکت کی۔وزارتِ خارجہ اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، عمران خان سے بہن کی ملاقات راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی امور پر گہری نظر ہے، ملاقاتیں پہلے ہو جاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ 4 نومبر سے عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی، آج ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ آج بانی...
تصویر سوشل میڈیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور شرکاء کی جسمانی برداشت، حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا اور کہا کہ ٹیم کی کامیابی قوم کےلیے فخر کا باعث بنی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید...
شامی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے تحت دمشق کے قریب دو فوجی مقامات امریکی فورسز کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے الخلخله اڈّے اور مرج رہیل ایئرپورٹ پر بھی کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا اور جنوبی شام کو غیر مسلح بنانے کی پالیسی پر قائم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیک نیتی کے ساتھ شام کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، تاہم دمشق سے جبل الشیخ تک کا علاقہ اسلحے سے پاک ہونا چاہیے۔ ادھر شامی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کی امریکہ اور...
سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستانیوں کو "آزادی کے لئے لڑنے" کی کال دے دی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔ آپ ان کی نسلوں کے غلام بنیں گے۔ بانی کی بظاہر غیر سیاسی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے کسی ماہر سیاستدان کی طرح تقریر کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی آپشن نہیں سوائے آواز اٹھانے کے۔بانی نے کہا کہ لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیے کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار نے ملاقات کی جس دوران مشترکہ مقاصد کے حصول اور علاقائی استحکام کیلئے شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک وزیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ توانائی کے شعبے میں پاک ترکیہ تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان گہرے اورتاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، مختلف...
پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 48گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔ نہایت...
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈ سینٹر پر حملے کی ویڈیو جعلی ہے، رپورٹ
بیلجئین اخبار بروسل ٹائمز نے منگل کے روز لکھا کہ تین مشتبہ افراد، جن میں موگیرینی بھی شامل ہیں، بیلجیم پولیس کی جانب سے یورپی یونین کی سروس فار ایکسٹرنل ایکشن (EEAS) اور کالج آف یورپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجیم پولیس نے یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق فیدریکا موگیرینی، جو یورپی یونین کی سابق اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور تھیں، ان پر مالی بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں برسلز میں ہونے والی ایک مالیاتی کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران بیلجیم...
ہر سال خزاں کے آخری مہینوں سے ایک ثقافتی رجحان جسے کفنگ سیزن کہا جاتا ہے ڈیٹنگ کی دنیا میں نمودار ہوجاتا ہے۔ اس دوران اکیلے لوگ سرد، تاریک اور طویل موسم سرما کے لیے رومانوی تعلقات تلاش کرتے ہیں مگر کیا اس کے پیچھے کوئی سائنس بھی ہے؟ یہ بھی پڑھیں: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ اس موضوع اور اس موسم کے دوران لوگوں کے جذبات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کفنگ سیزن کیا ہے؟ کفنگ سیزن میں اکیلے افراد گرمیوں کی آزادی اور بے فکری کو پیچھے چھوڑ کر سردیوں میں کسی رومانوی ساتھی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ اس کا مقصد...
سٹی42: بنوں میں خوارجی دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ اور ان کے ساتھ تین دوسرے افراد کو گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔آج منگل کے روز بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مدہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ دہشتگرد شدید فائرنگ کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی; ایئر چیف پولیس نے ابتدا میں بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد...
خاتمالانبیاء ہیڈکوارٹڑ کے سنٹر برائے تعمیر و ترقی کے علوم و فنون سرکاری اور نجی شعبوں کو منتقل کیے جائیں، جنرل عبدالرحیم موسوی
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ خاتمالانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے اقدامات کو شایستہ انداز میں عظیم ایرانی قوم تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ محترم ایرانی عوام اس بڑے اقدام سے باخبر ہوں اور جان لیں کہ دشمن کی تبلیغات محض جھوٹ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں...
ملاقات میں وفد نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش مشکلات سے کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئیر نائب صدر علامہ دبیر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔ جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کی زمین...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں عتیب الرحمان، قمر الدین، سعد فاروق اور محمد عادل شامل ہیں، جو ایجنٹوں کی مدد سے البانیا جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا مسافروں نے انسانی اسمگلروں کو یورپ جانے کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ اور سہولتکار، جن میں لیاقت علی، محمد الکریم، محمد عامر اور عبدالمقیت شامل ہیں،...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چیف آف ڈیفنس فورسز شہباز شریف عمران خان غصے میں نواز شریف نوٹیفکیشن وی ٹاک وی نیوز
وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات ؛ پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور
سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے فوربس نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری دُگنی ہوگئی۔فوربس کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی۔ 2023 میں فنڈنگ صرف 12.5 ملین ڈالر رہ گئی تھی۔ پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائمپاکستان کی...
خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کو انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر اسٹریٹجک انداز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہم نے سندھ پولیس کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کئے ہیں، سندھ سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکاء نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں...
اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپ گریڈیشن و بحالی کیلئے جامع پلان پیش کر دیا۔ یہ پلان چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن سے متعلقہ جائزہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیراہتمام اڈیالہ جیل کے باہر مختلف مقامات پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت دی، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ عمران خان مکمل صحت مند ہیں۔ 3 سال سے فسطائیت سے نبرد آزما تحریک انصاف کا اڑھائی سال سے ناحق قید لیڈر عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج pic.twitter.com/gAkK8eYgN4 — Hunain (@PTI_Scientist) December 2, 2025 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں اطراف تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر...
پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا، حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے...
کراچی: سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی نے ای چالان کے جرمانے زیادہ ہونے کی قرارداد پیش کردی، شرجیل میمن نے اعتراض اٹھایا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جماعت اسلامی یہاں کیسے لے کر آگئی؟جس پر اسپیکر نے قرارداد کو مسترد کردیا۔ جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے ای چالان سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ محمد فاروق نے کہا کہ پنجاب میں کم جرمانے لیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ میرے بھائی کو پتہ نہیں کس نے قرارداد لکھ کر دی ہے، اس میں تضاد ہے، کہتے ہیں قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور کہتے ہیں جرمانے بھی کم کریں۔ حکومت کہتی ہے کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں تو حکومت...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو گاڑی کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچل کر مارنے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالتی مجسٹریٹ شائستہ خان نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ کا حکم جاری کیا تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے قریب پیش آیا، جب مبینہ طور پر تیز رفتار سیاہ رنگ کی گاڑی نے 2 لڑکیوں کو ٹکر مار دی جو اسکوٹر پر سوار تھیں۔ ٹکر کے بعد...
سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی۔ عظمیٰ خان نے بانی سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آ کر صحافیوں کے سوالات کے جواب مین بتایا کہ ان کے بھائی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ صحافیوں سے باتیں کرنے کے بعد بانی کی بڑی بہن عظمی خانہ گور اڈایلہ جیل والی سڑک پر پولیس کی گورکھپور چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ نمل یونیورسٹی میں دھماکہ؛ سٹوڈنٹس میں بھگدڑ صحافیوں کے سوالات کے جواب مین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے ابراہیم کی موت کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے، جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست شہری کے وکیل شیخ ثاقب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلے مین ہولز کا ذمہ دار بلدیاتی نظام ہے اور میئر کراچی بحیثیت انتظامی سربراہ اس المناک واقعے کے بنیادی ذمہ دار ہیں، درخواست میں گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ایکسین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئیڈاہو: سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش نے ہالف میراتھون میں ایک غیر معمولی اور منفرد ریکارڈ بحال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیوڈ رش نے آئیڈاہو میں منعقد ہونے والی 21 کلومیٹر طویل دوڑ کے دوران 137 ٹی شرٹس پہن کر نہ صرف ریس مکمل کی بلکہ اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رش نے اس کامیابی پر کہا کہ سالوں کی محنت، شاندار ناکامی، اور ثابت قدمی کے بعد میں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا، یہ کامیابی ہمت، تخلیقی صلاحیت، برداشت اور بے شمار ٹی شرٹس کے امتزاج کی بدولت ممکن ہوئی۔میڈیا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین بڑی تعداد میں سڑکوں پر اسلئے نکل رہی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں کو سیاسی تحفظ حاصل ہے جبکہ متاثرین کی آواز کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے گجرات میں جاری پارٹی کی "جن آکرورش یاترا" تذکرہ کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے مختلف مرحلوں میں عوام خاص طور پر خواتین نے بارہا اس بات کی شکایت کی کہ گجرات میں تیزی سے بڑھتے نشے کے استعمال، غیر قانونی شراب کے دھندے اور جرائم نے ان کی روزمرہ زندگی میں عدمِ تحفظ کو...
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں مکمل صحت مند ہیں تاہم وہ بہت غصے میں تھے۔ عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ہمیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جیل حکام نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری دیدی گئی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا، سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اونگزیب پہلے سپریم کورٹ میں عارضی جج تھے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا...
فائل فوٹو، علیمہ خان بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی...
برطانیہ (ویب ڈیس) انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز روبن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ روبن اسمتھ نے اپنے کیریئر کے دوران 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شہرت حاصل کی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے روبن اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق کرکٹ دنیا ایک بہترین کھلاڑی اور اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے۔ روبن اسمتھ کے انتقال پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 4روز کی مسلسل تیزی اچانک دم توڑ گئی۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ریونیو کی کمی پر بڑھتی ہوئی تشویش، ملک میں سیاسی منظرنامے کی غیر یقینی کیفیت اور نومبر کے تجارتی اعداد و شمار نے مجموعی ماحول کو شدید دباؤ میں رکھا۔ خصوصاً درآمدات میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں توقع سے کم کارکردگی کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 2.86 ارب ڈالر تک پہنچ جانا سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا بڑا سبب بنا، جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ پر پڑا۔کاروباری دن کا آغاز مثبت توقعات کے ساتھ ہوا اور مضبوط فنڈامینٹلز کے باعث انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی گھنٹوں میں انویسٹر کانفیڈنس مضبوط محسوس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کسی کو گالیاں دینے کے لیے نہیں بنائی۔ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔ عبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین تھا جس انداز میں موجودہ حکومت بنائی گئی یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ آور ہوگی۔ مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان انہوں نے کہاکہ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہاکہ کسی جماعت کے...
گوگل نے اپنا جدید جیمنی 3 ماڈل متعارف کر کے چیٹ جی پی ٹی کی عالمی برتری کو خطرے میں ڈال دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا اس کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کمپنی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گوگل کے تازہ ترین جیمنی ماڈل نے نہ صرف اہم بینچ مارکس پر اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑا بلکہ کمپنی کے اسٹاک میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ اوپن اے آئی کی بڑی تبدیلیاں مصنوعی ذہانت کی اس تیز...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔ واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ ذرائع کے مطابق ملزم ابو زر اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کا بیٹا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے کی کار کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک دل خراش حادثے نے شہر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی، جہاں ایک کم عمر لڑکے کی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر الیکٹرک اسکوٹی پر سفر کرتی 2 نوجوان لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی V8 تھی، جو انتہائی رفتار سے آ کر اسکوٹی سے ٹکرائی اور لڑکیوں کو کئی فٹ دُور اچھال دیا۔ دونوں خواتین کی عمریں 25 اور 27 برس بتائی گئی ہیں،...
چوہنگ ( نیوزڈیسک) پولیس چھاپے کے بعد شادی کا فنکشن بھی منسوخ ہو گیا، شادی کے فنکشن سے 62500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد چوہنگ پولیس نے شادی کی تقریب میں سڑک بند کرکے رقص کی محفل منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور دولہے سمیت خواجہ سراؤں اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 32 ہے جن میں دولہا اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سڑک بند کر کے رقص کی محفل سجائی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات کی جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 62 ہزار 500...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث طلبہ اور اسٹاف میں شدید خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں قریبی حصوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ رپورٹ کے مطابق کسی کلاس روم میں گیس کا پائپ لیک تھا، اور کلاس روم بند تھا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور اے320 طیاروں کی تیاری میں پیش آنے والی غیر متوقع پریشانی نے گھیر لیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اے320 فیملی کے متعدد نئے طیاروں میں صنعتی معیار سے متعلق وہ خامی سامنے آئی ہے جس کے باعث طیاروں کے فیوزلاج پینلز کے جوڑ متاثر ہو رہے ہیں۔اس تکنیکی مسئلے کا انکشاف معمول کی معائنے کی سرگرمیوں کے دوران سامنے آیا، جس نے نہ صرف ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ کمپنی کے رواں سال کے ڈیلیوری اہداف کو بھی واضح طور پر خطرے میں ڈال دیا ہے۔ابتدائی بیانات میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔ علیمہ خان نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، جہاں عمران خان سے ان کے اہل خانہ، وکلا اور پارٹی قیادت کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔اس موقع کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس دوران جیل کے گرد و نواح میں سیکورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے جب کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی احتیاطاً بند کروا دیے گئے ہیں۔اڈیالہ روڈ پر آج صبح سے ہی معمول کے برعکس بھاری نفری کی موجودگی دیکھی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 وکلا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: معاشی اصلاحات کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرسکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔...
سال 2025 میں دنیا بھر میں کئی افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں فائرنگ، چاقو حملے، سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی اور دیگر جرائم شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی سیاحوں کے لیے کتنا محفوظ، تحفظات کیا ہیں؟ لیکن اسی دوران کچھ ممالک ایسے بھی تھے جو غیر معمولی حد تک محفوظ رہے جہاں جرائم کی شرح اتنی کم ہے کہ ماہرین شماریات بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ 2025 کے مطابق دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک یہ ہیں آئس لینڈ آئس لینڈ سنہ 2008 سے مسلسل دنیا کا محفوظ ترین اور پرامن ترین ملک ہے۔ انتہائی کم جرائم، مضبوط سماجی نظام اور بین الاقوامی تنازعات سے دور رہنے کی پالیسی نے اسے سب سے آگے رکھا ہے۔ آئرلینڈ آئرلینڈ دنیا...
اسلام آباد: بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کیا گیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بل کے متن کے مطابق پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بائیو ویپن کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بائیو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بائیولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن اسمتھ کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اپنے فلیٹ میں اچانک انتقال کر گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور اس کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔ ان کے خاندان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسمتھ ایک دلیر اور شان دار بیٹر تھے، جنہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ دونوں کے لیے یادگار کارکردگیاں دکھائیں اور بے شمار مداح بنائے۔ اہل خانہ نے زور دیا ہے کہ اگرچہ ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ کی ذہنی صحت...
ایئربس نے اے320 فیملی کے چند درجن طیاروں میں صنعتی معیار سے متعلق ایک مسئلہ دریافت کیا ہے، جو طیاروں کے فیوزلاج پینلز کو متاثر کر رہا ہے۔ اس پیداواری خامی کے باعث کچھ نئے طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر ہو رہی ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسئلہ اُن طیاروں میں نظر نہیں آیا جو پہلے سے سروس میں استعمال ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایئربس نے نومبر کے دوران 72 طیارے ڈیلیور کیے، جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے کم ہیں۔ اس طرح کمپنی کی سالانہ مجموعی ترسیلات 657 پر پہنچ گئی ہیں۔ ایئربس کا ہدف اس سال تقریباً 820 طیارے فراہم کرنا ہے، جس کے لیے اسے صرف دسمبر میں ریکارڈ 160 سے زائد...
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںکام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس کا اہتمام پیمرا نے فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین ازہراسگی برائے ورک پلیس فوسپاہ کے اشتراک سے کیا۔سیمینار کی مہمانِ خصوصی فوزیہ وقار، فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین از ہراسگی فوسپاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کیلئے فوسپاہ کے ملک گیر مشن اور اس کی جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف...
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اندر روانہ ہوگئی ہیں۔ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ عمران خان سے ملاقات کے عبد میڈیا سے گفتگو کروں گی۔ واضح رہے کہ عمران خان سے آج وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے۔ مزید :
اسلام آباد(نیوزدیسک) قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی عالیہ کامران کی بل میں ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم متعارف کرا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کر دی اور بل اس ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ رکن اسمبلی نیلسن عظیم نے راولپنڈی کے اسپتالوں کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا تو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جنوری 2026 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تینوں میچز دمبولا میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ???? Pakistan to tour Sri Lanka for 3️⃣-match T20I series in January 2026 ???? Read more ➡️ https://t.co/ZTOAVRT7y4#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6hulVvsL8d — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 2, 2025 یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔...
پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرولیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج رات ارجنٹینا کے شہر سینٹیاگو روانہ ہوگی۔ پرولیگ کا پہلا مرحلہ پاکستان، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان سینٹیاگو میں 9 سے 14 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹیم آفیشلز میں مینیجر اولمپیئن انجم سعید، ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور فزیو محمد اسلم ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ (کپتان)، عبد اللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت،...
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس کی منظوری دیدی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اعلی عدلیہ میں مختلف اہم تقرریوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سب سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی، 3 سینئر ججز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا، تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیشن نے جسٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔ یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا۔ بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے گئے، ٹاؤن کو جو پیسے ملتے ہیں وہ تنخواہوں کے پیسے ملتے ہیں، ٹاؤن کو ڈیولپمنٹ کا ایک پیسہ صوبائی حکومت یا کے ایم سی نے نہیں دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔ منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع...
پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس ’اسلام آباد، لاہور اور کراچی‘ کی آؤٹ سورسنگ پچھلے 2 سال سے حکومت کی پالیسیوں کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے۔ لیکن ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی مسلسل خاموشی نے پورا منصوبہ ایک بار پھر غیر یقینی کی گہری دھند میں دھکیل دیا ہے۔ یہ وہی منصوبہ ہے جسے حکومت نے بارہا ’گیم چینجر‘ قرار دیا، مگر اب عملی حقیقت یہ ہے کہ نہ تو سرمایہ کار سے جواب آ رہا ہے، نہ حکومت کے پاس کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے۔ ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی خاموشی اصل خطرے کی گھنٹی: رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کی متعدد سرکاری ای میلز اور خطوط کے باوجود ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی طرف سے کوئی جواب...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
فوٹو: اسکرین گریب سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا، معرکۂ حق میں کامیابی قومی طاقت اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نتیجہ تھی۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس محمد کامران ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ وہ بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔
اسکرین گریب ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ حکومت کو تفریح کے وسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے، آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی۔پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام آباد میں فیملیز کے لیے مناسب تفریحی سہولتیں نہیں ہیں، ماحول کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے، تفریح کی کمی آبادی کے بڑھنے میں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کو تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضبط تولید اور ضبط ولادت کی اصطلاحات سے بڑا ابہام پیدا ہوا، غلط اصطلاحات کے استعمال نے مذہبی حلقوں میں شدید ردِ عمل کو جنم دیا، علماء نے پارلیمنٹ اور لٹریچر میں اس تصور کی سخت...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور امریکا کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکیاڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مقامی...
فائل فوٹو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی سرحدپار ہوئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز دھماکوں میں مماثلت ہے، منظم گروہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دونوں واقعات میں دہشت گردوں تک خودکش جیکٹس اور بارودی مواد پہنچانے میں یکساں حکمت عملی اپنائی گئی۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکہ، حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیقحملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگانے میں مصروف...
-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آگاہی پیدا کی کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسے موضوعات زیرِ بحث آتے ہیں تو انہیں غیر ملکی ایجنڈا کہہ دیا جاتا ہے، ماں اور بچے کی صحت کی بات کی تب لوگوں نے سمجھا کہ یہ واقعی ایک عظیم مقصد ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایک انسان کی زندگی بہت قیمتی ہے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی نئی موبائل ایپ ’پبلک سیفٹی‘ فیچر نے شہریوں میں شدید پرائیویسی خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز متعارف کرائے گئے اس فیچر کے مطابق 15 پر ایمرجنسی کال کرنے کی صورت میں کالر کا موبائل کیمرہ خودکار طور پر لائیو اسٹریمنگ شروع کر دیتا ہے، جو براہ راست کنٹرول روم تک پہنچتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک، صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی پی ایس سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیچر واقعات کی تیزی سے تصدیق اور امدادی ٹیموں کی فوری روانگی کو ممکن بنائے گا، جو ممکنہ طور پر جان بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن دوسری جانب ڈیجیٹل...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی...
صدرِ مملکت آصف زرداری نے بنوں میں ہونے والے مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صدر نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی صدر آصف زرداری نے دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دشمنوں، خصوصاً بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کیا جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کا ڈریسنگ روم اس وقت شدید دباؤ کی کیفیت کا شکار ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا ماحول وہ گرمجوشی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آ رہی تھی۔مزید یہ کہ ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور رابطے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی ڈرافت تیار کر لیا گیا جس کے تحت کالا دھن اب ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہ ہو سکے گا۔ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنز ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گی، ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر کلائنٹ کی مشکوک ٹرانزکشنز پر فوراً رپورٹ کرے گی۔قواعد کے مطابق ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، پینلٹی عائد کی جائے گی اور ڈائریکٹرز، سپانسر یا شیئرہولڈرز کو ڈس کوالیفائیڈ بھی کیا جا سکے گا۔ابتدائی ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش...
نو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کی...
بھارت کے اترپردیش میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہن نے سسرال پہنچنے کے محض 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے سے صاف انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق دیوریا میں ہونے والی اس شادی میں تمام رسم و رواج دھوم دھام سے ادا کیے گئے تھے۔ لڑکا سلیم پور نگر پنچایت کی رہائشی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، اور شادی کی تقریب بخیر و خوبی انجام پائی۔ تاہم سسرال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد صورتحال میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ خواتین جب چہرہ دکھانے کی روایتی رسم کے لیے دلہن کے گرد جمع ہوئیں تو وہ اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور بتایا کہ اسے فوری اپنے والدین کو بلانا...
ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے! View this post on Instagram ویڈیو کی مقبولیت...
ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی انہوں نے کہا...
-- فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی...
اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے ابوذر کے مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر وی 8 کے چلانے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ رات تقریباً 1 بج کر 10 منٹ پر شاہراہ دستور پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ متاثرہ الیکٹرک اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ دونوں لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ بریکنگ نیوز: ریڈ زون میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں سکوٹی پر گھر جانے والی دو لڑکیاں گاڑی کی...
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ...
سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، مرکزی احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ منتخب لوگ اڈیالہ جیل پہنچیں، اسی ہدایت کے مطابق کارکنان اڈیالہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والا احتجاج صرف ٹوکن احتجاج ہے، پارٹی کی مرکزی کال اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کے حوالے سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پارٹی میں نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی، شوکت یوسفزئی پی ٹی...
وزارتِ خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیلئے بھیجی جانے والی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو روک رہا ہے۔ جس کے باعث خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے اور بھارتی کلیئرنس کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سری لنکن عوام کے لیے فوری امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاخیر نے اس اقدام کو شدید متاثر کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ بھارت نے 48 گھنٹے کے بعد جزوی پرواز کلیئرنس تو...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ مشاورت کے بعد کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری دیدی۔ مزید پڑھیں: آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق سے مشروط ہوتی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کے ضمن میں کمیشن کی سفارش صدرِ مملکت...
سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو موجودہ بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہونے...
سردیوں کا موسم آگیا ہے اور جیسے ہی دھوپ تھوڑی نرم ہو جاتی ہے، لوگ خشک میوہ جات کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ پسندیدہ اور سستی چیز؟ جی ہاں، مونگ پھلی! مگر مونگ پھلی کھانے کے بعد اکثر لوگ ایک عام مگر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں: پانی نہیں پینا۔ بڑے بوڑھے اکثر کہتے ہیں کہ مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ لیکن سائنسی ماہرین ابھی تک اس بات کی مکمل تحقیق نہیں کر پائے۔ پھر بھی حکیموں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کے اندر موجود تیل اور اس کی خشک ساخت پانی کے ساتھ مل کر گلے میں جلن پیدا کرسکتی ہے اور...
جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی ضرورت ہوتی ہے، بس موسم کی سردی برداشت کرنا کافی ہے۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس سے کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں چربی کی دو اقسام ہوتی ہیں: سفید اور بھوری۔ سفید...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے مبینہ ڈگری تنازع سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر بینچ ٹوٹ گیا سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس پر گئے ہم ایچ ای سی سے ریکارڈ طلب کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ...
علی ساہی :صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ہے۔ سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کرے گا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہےکہ یہ بھکاری ہے یا نہیں۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی سیف سٹی حکام کے...
لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔ این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے این سی سی آئی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے اُنہیں قانون کے بر خلاف مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے خاوند...
36 برس قبل آج ہی کے دن بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 1988 میں حلف برداری کے تاریخی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: صدر زرداری کا بھٹو اور بینظیر کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سے 36 برس قبل، 2 دسمبر 1988 کو، 11 سال کی آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی اور 35 سالہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم کا اعزاز حاصل کیا۔ صدر مملکت کے مطابق...
پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے مرکزی دروازوں اور اطراف کے راستوں پر تعینات ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے وہاں رکنے یا ٹھہرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شفیع جان اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پشاور میں موجود ہیں اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔...
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں جاری انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر اپوزیشن کے ووٹروں کے نام حذف کئے جا رہے ہیں جس سے انتخابی شفافیت اور عوامی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو بھی انڈین نیشنل کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ ذرائع کے کانگریس پارٹی کے صدر ملکار جن کھڑگے، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سمیت کانگریس رہنمائوں نے اپوزیشن کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مکردوار کے باہر جمع ہو کر مودی حکومت کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، ایوان نے اقلیتوں کے حقوق کا کمیشن قائم کرنے کا بل منظور کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ بل کے حق میں 160 اور مخالفت میں 79 ووٹ آئے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ ایوان سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایکٹ کہتا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں سے متعلق ہے، قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم نہیں کہلاتے۔ جو ایسا کرتے ہیں انہیں آئین کے آرٹیکل 25 کا تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی سکوٹی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر آج احتجاج کی کال دی تھی، جس کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت احتجاج، جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، سیکیورٹی سخت، تاحال پی ٹی آئی رہنما نہیں پہنچے۔ pic.twitter.com/gGPAGF8BOW — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 2, 2025...
لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،...
شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسلام آباد: فیلڈ مارشل کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وضاحت کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تاخیر سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی کنفیوژن ہے۔ دانیال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، اُس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پاکستان آگئے ہیں، جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618...