2025-12-02@05:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 14648

«ئی کے لیے»:

(نئی خبر)
    پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
    بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    پاک فوج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) میں عراقی فوج کے لیے اسپیشل فورسز کی خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ تربیتی سلسلہ 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں:قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 29 نومبر کو 446 عراقی اہلکاروں پر مشتمل تیسرے تربیتی بیج کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے سینئر افسران اور عراق کے عسکری نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے تربیتی مراحل کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی قابلیت اور غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔ تربیتی پروگرام میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز، ٹیکٹیکل ڈرلز اور مشترکہ مشن پلاننگ...
    سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے آئندہ ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیا جس میں انہوں نے آئی پی ایل نیلامی میں نام شامل نہ کرنے کا بتایا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائز رائٹس، کراچی کنگز سمیت 4 ٹیموں کے معاہدوں کی تجدید، ملتان سلطانز کا مستقبل غیر واضح فاف ڈو پلیسی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں 14 سالہ سفر ان کے لیے یادگار رہا اور اس دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم اسٹاف کی معاونت پر وہ شکر گزار ہیں، تاہم اب وہ ایک نئے چیلنج کی جانب...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 36 سال قبل اپنے ہی بھائی کا قتل کرنے والا پردیپ سکسینہ پولیس کی نظروں سے اس طرح اوجھل ہوا کہ تین دہائیاں گزر گئیں، مگر انصاف کا شکنجہ آخرکار اس تک پہنچ ہی گیا۔ یہ کہانی 1987 میں شروع ہوتی ہے جب پردیپ سکسینہ اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے۔ پولیس اسے گرفتار کرتی ہے اور 1989 میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔ پردیپ سزا بھگتنے جیل پہنچتا ہے، مگر پیرول پر رہائی ملتے ہی اچانک وہ غائب ہوجاتا ہے۔ پولیس اسے ڈھونڈتی رہتی ہے اور وہ ہر بار ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔...
    غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے المیے جنم دے رہا ہے۔ تازہ واقعے میں جنوبی غزہ کے دو کمسن بھائی—11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی—اس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ اپنے زخمی والد کی مدد کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ دونوں بچوں کا مقصد محض اتنا تھا کہ وہ سردی سے بچنے کے لیے آگ جلانے کو چند لکڑیاں اکٹھی کریں، مگر وہ واپس لوٹ نہ سکے۔ خاندان کے مطابق بچوں کے والد شدید زخمی تھے اور گھر میں ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لیے ان کا سہارا یہ معصوم بچے ہی تھے، جو نہتے ہونے کے باوجود باہر جانے پر مجبور ہوئے۔...
    فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غاصب اسرائیلی ریاست انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دنیا کو اُن کی جدوجہد کو سمجھتے ہوئے اُن کی حمایت کرنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے اور...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام فلسطین میں امن، آزادی اور مظلوموں کی حفاظت کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دنیا کو اُن کی جدوجہد کو سمجھتے ہوئے اُن کی حمایت کرنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے...
    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بندش سے متعلق خبریں سراسر غلط ہیں۔ کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانیوں کے لیے عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ویزوں کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بعض عناصر غلط افواہیں پھیلا کر پاکستان اور امارات کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کچھ ویزوں کے لیے پیشگی تاریخ لینا ضروری ہو سکتا ہے، تاہم علاج معالجے، تعلیمی سیمینارز اور دیگر ضروری...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال بھارتی لیگ آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیں گے اور اس کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ 14 سیزنز کے بعد انہوں نے آئی پی ایل نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت میں گزارے گئے تجربات اور یادگار لمحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ الوداع نہیں، بلکہ مستقبل میں وہ دوبارہ واپس آئیں گے۔ پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک نیا اور پرجوش چیلنج ہے، اور وہ آنے...
    راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 115 رنز کے ہدف کا سامنا دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 114 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 59 رنز بنائے، جبکہ کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز جوڑے۔ باقی بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 جبکہ ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ...
    پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے استنبول میں ترکی کی اہم انفراسٹرکچر کمپنیوں اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع پر بات ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے اچ ہولڈنگ کے وفد، جس کی قیادت ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر گروپ کے سی ای او سیرہات سوئوکپنار نے کی، سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اپنے کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت عالمی سطح کی معروف انفراسٹرکچر کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی خواہشمند ہے۔ وفد نے پاکستان میں مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کے امکانات پر گہری دلچسپی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز دفترِ خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی غذائی اشیا کے لیے افغان عوام کو سہولت دینے پر غور کرے گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔یہ بات انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں اور قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط موقف اختیار کریں۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو کبھی بھی کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہیے بلکہ ہمیشہ آئین کو بالادست تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی توجہ اور توانائی کا محور صرف عوام کو انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی ہونی چاہیے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدلیہ کا اصل معیار قانون کی حکمرانی اور سائلین کے حقوق کی حفاظت ہے، اور ججوں کو اپنے فیصلوں...
    عالمی ایئرلائنز نے ہفتے کے روز ائیربس اے 320 طیاروں میں سامنے آنے والی سافٹ ویئر خرابی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔ یورپی طیارہ ساز کمپنی کی جانب سے جزوی ریکال کے بعد ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا میں بھی سال کے مصروف ترین سفر کے دوران خلل کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کی واپسی: پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی  ائیربس کے سی ای او گیوم فاری نے اے 320 فیملی کے تقریباً 6 ہزار طیاروں کے اچانک ریکال پر ایئرلائنز اور مسافروں سے معذرت کی۔ یہ ماڈل دنیا میں سب سے زیادہ...
    جنوبی کوریا میں سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے لی جی ہو نے امریکی شہریت چھوڑ کر اپنے ملک کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا ہے۔ اس فیصلے کے لیے انہوں نے اپنی امریکی شہریت ترک کی کیونکہ دہری شہریت رکھنے والوں کو فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کی، جس کے بعد کمیشن کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ شریک ہوئے، جو 2009 میں طلاق کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے۔ کمیشن حاصل کرنے کے بعد لی جی ہو کو 4 روزہ...
    عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے...
    ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی اہلیہ اور سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے شوہر وزیر اعظم بنیں تو وہ خاتون اول نہیں بلکہ دوئم بنیں گی۔ فرح اقرار نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کی سیاسی تحریک بنیادی طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نوجوانوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر پرانی سیاست کے لوگ وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو عام نوجوان بھی کیوں نہیں بن سکتے۔ فرح اقرار نے وضاحت کی کہ ان کے شوہر خود کو وزیر اعظم بنانے کے بارے میں نہیں سوچتے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کے شہر اورینبرگ کا 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن اپنی زندگی کے تجربے میں ایک مہلک غلطی کر بیٹھا، وزن بڑھانے کے لیے یومیہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈائٹ پلان اپنانے لگا، جس کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر اس کا جسمانی وزن 105 کلوگرام تک پہنچ گیا اور وہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن نے ابتدائی طور پر وزن میں کمی کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے جسمانی حجم بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے روزانہ کی بنیاد پر جنک فوڈ پر بھاری مقدار میں کیلوریز استعمال کیں، جس میں ناشتے میں پیسٹری اور کیک، دوپہر کے کھانے میں مایونیز میں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 1873 دہشتگرد مارے گئے جن میں 136 افغان شہری شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں۔ 4 نومبر 2025 سے اب تک کے 4910 آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحد مشکل...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو، برسلز اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اور ہیڈ آف گورنمنٹ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہم نے اکنامک کارپوریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور اکانومی، تجارت، اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس پراسیس میں تمام فارن منسٹرز...
    پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں...
    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسی کیپٹل مارکیٹ تشکیل دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو نہ صرف مستحکم اور متحرک ہو بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ جامع اور پُرکشش بھی ہو۔ ان کے مطابق مضبوط کیپٹل مارکیٹ ہی وہ بنیاد ہے جو معاشی وسعت، سرمایہ کاری میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو حقیقی معنوں میں تقویت دے سکتی ہے۔ فنانس ڈویژن میں ہونے والے کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے تیار کیے گئے روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،...
    جنرل پریزیڈنسی برائے حرمین شریفین نے مسجدِ نبویؐ میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولتیں مزید بہتر بنا دیں، جس کا مقصد عمر رسیدہ زائرین اور خصوصی ضرورت کے حامل افراد کو عبادات ادا کرنے میں زیادہ آسانی اور سکون فراہم کرنا ہے۔ خصوصی نمازی مقامات اور سہولیات کی فراہمی انتظامیہ نے مسجد کے مرکزی دروازوں کے قریب بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی نماز کے مقامات مختص کیے ہیں۔ سماعت سے محروم افراد کے لیے الگ نماز گاہ قائم کی گئی ہے جہاں خطبوں کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ مغربی حصے کی چھت پر واقع گیٹ نمبر 6 کو ان کی آمد و رفت کے لیے مخصوص کیا گیا...
    سری لنکا نے سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچنے کے بعد بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے، اور 130 افراد لاپتا بھی بتائے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے مطابق شدید موسمی نظام نے تقریباً 15 ہزار گھر تباہ کر دیے ہیں اور 44 ہزار افراد کو عارضی طور پر بنائے گئے ریاستی شیلٹرز میں منتقل ہونا پڑا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمپتھ کوتووگودا نے کہا کہ فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریلیف آپریشنز کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ کوٹو وگودا نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس 123 مصدقہ ہلاکتیں ہیں اور 130 دیگر لاپتا ہیں۔ سائیکلون ڈٹوا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں 18 سال غیر قانونی طور پر رہنے والی 65 سالہ سری لنکن خاتون ایدھی فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور انسانی حقوق کے وکیل ضیاء احمد اعوان کی مشترکہ کوششوں سے بالآخر اپنے بچوں کے پاس کولمبو واپس جا سکے گی۔ کراچی کے میٹھا در میں واقع ایدھی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران رشینہ اپنی آنکھوں میں آنسو لیے موجود سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غریب عورت ہوں۔ حکومتِ پاکستان نے مجھ پر 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ میں پاکستان میں ویزے کی مدت سے زیادہ رہی۔ میرے پاس تو واپسی کے ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں تھے، اتنے بھاری جرمانے کی ادائیگی کہاں سے کرتی؟...
    بھارت کے مظفرنگر میں ایک 26 سالہ دلہے نے شادی کی تقریب میں سسرال کی جانب سے دیے جانے والے 31 لاکھ بھارتی روپے (قریباً 97 لاکھ پاکستانی روپے) جہیز کے طور پر لینے سے انکار کر دیا۔ دلہے نے صرف ایک روپیہ بطور شگون قبول کیا اور کہا کہ یہ دلہن کے والد کی محنت کی کمائی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتا۔ مزید پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی تقریب میں موجود مہمانوں کے مطابق دلہے کے اس اقدام نے سب کو حیران کر دیا اور روایت سے ہٹ کر ایک دل کو چھو لینے والی مثال قائم کی۔ دلہے کے والدین نے اس فیصلے کی مکمل...
    جرمن صدر کا اسپین کے قصبہ گرنیکا کا دورہ، نازی جرمنی کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے لیے عقیدت کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : سپین کے سرکاری دورے پر موجود جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے اسپین کے خود اختیار باسک خطے میں واقع قصبہ گرنیکا کا دورہ کیا، جو 1937 میں نازی جرمنی کی بمباری کا نشانہ بنا تھا۔اس دن، شاہ سپین فلپ ششم اور باسک خطے کے صدر پراڈیلس کے ہمراہ، اسٹائن مائر نے بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے قبرستان میں پھول رکھے اور متاثرین سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گرنیکا پر بمباری ایک ظالمانہ جرم تھی جس کا واحد...
    ہانگ کانگ میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ہفتہ کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں پرچم سرنگوں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر نے بھی ایک تعزیتی تقریب میں اپنا پرچم سرنگوں کیا۔ 29 نومبر سے 1 دسمبر تک، ہانگ کانگ کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر سنجیدہ افراد سے بچنے کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اب دو لاکھ ڈالر قابلِ واپسی جبکہ بیس ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی فیس جمع کروانا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کا مقصد صرف سنجیدہ اور مستند خریداروں کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ بعض افراد اپنی تشہیر کے لیے بھی کاغذات جمع کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی...
    آن لائن خریداری کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) شاپنگ اسسٹنٹس پہلے سے کہیں زیادہ عام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں تین بڑے اے آئی ٹولز گوگل جیمینی، چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیکسٹی کو ایک ہی کام کے لیے پرکھا گیا۔ جب ان تینیوں اے آئی ٹولز سے پوچھا گیا کہ 800 ڈالر سے کم قیمت والے معیاری لیپ ٹاپ تلاش کرو تو تینیوں پلیٹ فارمز کی جانب سے مختلف نتائج سامنے آئے۔ چیٹ جی پی ٹی کا شاپنگ ریسرچ موڈ ایک رہنمائی کرنے والے خریداری اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ جب اے آئی ٹول سے 800 ڈالر سے کم قیمت والے لیپ ٹاپ پوچھے گئے تو اس نے فوراً چند سوالات پیش کیے جن میں...
    فرانس میں ایک اور بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں چوروں نے 90,000 یوروز (تقریبا 3 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے تازہ اور منجمد گھونگے چوری کر لیے ہیں۔ یہ گھونگے ”ل’یسکارگو ڈے گرانڈز“ فارم سے چرائے گئے، جہاں انہیں مِشیلن اسٹار ریسٹورانٹس کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ پروڈیوسر جان میتھیو ڈاوریگنے نے اس چوری پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھونگے اتوار کی رات سے پیر کی صبح کے درمیان چرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 450 کلوگرام گھونگے چوری ہوئے ہیں، جو خاص طور پر کرسمس کے موقع پر اعلیٰ درجے کے ریسٹورانٹس کو فراہم کیے جانے والے تھے۔ ڈاوریگنے نے مزید بتایا کہ چوروں نے فارم کی باڑ...
    بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہفتے کو چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی صدارت میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالده ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ دعا کی قیادت ریلیئجس افیئرز ایڈوائزر اے ایف ایم خالد حسین نے کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات اجلاس کے دوران، فارن ڈونیشنز (رضاکارانہ سرگرمیاں) ریگولیشن (ترمیم) آرڈیننس 2025 کے مسودے کو پالیسی سطح اور حتمی منظوری دی گئی۔ ترمیم کے تحت این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا اور غیر ملکی مالی امداد کے اجرا...
    ایران نے آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ فائنلز کی ڈراز تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ امریکا کا ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کا فیصلہ کھیل سے ہٹ کر سیاسی نوعیت کا ہے، اس لیے ایرانی نمائندے ڈراز میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت کئی اہم شخصیات کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے تاہم قومی ٹیم کے کوچ امیر قلنویی سمیت چار افراد کو 5 دسمبر کی تقریب کے لیے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ مہدی تاج نے امریکی فیصلے کو مکمل طور...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم میں شامل ملکوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ روابط اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔29 ویںECO وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیر اعظم نے کہاکہ یہ اجلاس اقتصادی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک میں معاشی ترقی سے متعلق مواقع موجود ہیں اور خطے میں پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری لازم ہے۔
    پنجاب حکومت نے شہریوں کے ہر سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 19 اضلاع  میں 1362 جدید ، پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہو جس میں اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اور شیلٹرز کا ڈئزائن بھی منتخب کیا گیا۔ پر سکون اور باعزت سفر کی سہولت  کے لئے بس شیلٹرز  45 سے 60 دنوں میں مکمل ہونگے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تمام بس شیلٹرزمقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا پنجاب بھر میں  588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع کردیا...
     ویب ڈیسک :دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ نیچے کی جانب آتا چلا گیا۔ اس کے علاوہ ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے مسافر طیارے کے سافٹ ویئر کا کردار بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار اس حوالے سے یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے جمعے کو بتایا کہ جیٹ بلیو کے اس...
    نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ فلکیات نے ایک اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریخ کی فضا میں ایسی برقی سرگرمیوں کے آثار ملے ہیں جنہیں بجلی کی چمک سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس نئے انکشاف نے سیارے کی موسمیاتی ساخت اور اس کے اندر موجود توانائی کے قدرتی نظام کے بارے میں نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگر یہ دریافت درست ثابت ہوتی ہے تو یہ سرخ سیارے کے ماحول سے متعلق انسانی معلومات میں ایک بڑا اضافہ تصور ہوگا۔یہ مشاہدہ ناسا کے پرزرویرنس روور کے آلات سے سامنے آیا ہے، جو 2021 میں مریخ کی سطح پر اترا تھا اور اس وقت سے جیزیرو کریٹر کے علاقے میں مسلسل تجربات اور نمونوں کے...
    برطانوی شاہی خاندان کی نایاب یادگاروں میں ایک منفرد اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں کنگ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اُس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں، ڈیانا یا کمیلا کے عہد سے بہت دور تھے۔ یہ بھی پڑھیے: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار پال فریزر کلیکٹیبلز کی جانب سے پیش کی گئی اس یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس سوم کی سب سے زیادہ نجی نوعیت کی یادگار ہے۔ یہ بال...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پْرعزم ہے۔ ان کے بقول جاری اسٹرکچرل اصلاحات نے کیپٹل مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور وزارتِ خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کیں۔اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے بارے میں غیر سنجیدہ، غیر حقیقت پسندانہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا، خطرناک رویے کی تازہ مثال ہے۔ انڈین وزیر ِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق دیا گیا بیان خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اْس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کْھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات دینے کا سلسلہ...
    افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی محفوظ نہیں رہے۔ تاجکستان کی سرحد پر افغان سرزمین سے حملے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ دستی بموں اور آتشیں اسلحے سے لیس بغیر پائلٹ جہاز یا ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر وفاقی اور سندھ حکومتوں نے مذمتی قراردادوں کی منظوری دی ہے۔ پاکستان اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، مقتول صدام لاشاری کے قاتلوں کے خلاف 5 مشتبہ افراد گرفتار ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس نے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود، سعید آباد کے کچے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی مقتول صدام لاشاری کے قتل کے ذمہ دار ڈاکو قادر عرف قادروں خروس جتوئی گینگ کی گرفتاری کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی تھی، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری استعمال کی گئی۔ کارروائی کے دوران گینگ کے کئی ٹھکانے تباہ کر کے آگ لگائی گئی، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا...
    بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارتی قید سے رہائی کے بعد تین پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں کے نام اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس ہیں، جو واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان آئے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ باقی قیدی بھی جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم نے واہگہ اٹاری پر قیدیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کی۔حکام کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اضافی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان نافذ کر دیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر پانچ اضافی پکٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور شامل ہیں۔ ان مقامات پر اضافی نفری تعینات رہے گی جبکہ پولیس افسران اور اہلکار 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار...
    وزارت خارجہ کے مطابق آج 29 ویں ECO-COM اجلاس میں پاکستان کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی قیادت میں 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز (COM) کی صدارت سونپی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے ان کی مبارکباد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور اگلے COM اجلاس میں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد خان ) وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اعلیٰ سطح اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یہ میگا اسپورٹس ایونٹ 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جس کا افتتاح صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انجام دیں گے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے بھرپور شرکت کی جن میں وزیر داخلہ ضیاءاللہ حسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری کھیل خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد اعلیٰ افسران شامل تھے،  اجلاس...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں کے لیے واضح قانون اور ضوابط موجود ہیں اور اس پر عمل ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی قانون کی بجائے دھرنے دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو حکومت اس سے بلیک میل نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو نہیں ہونی چاہیے، رانا ثنااللہ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر حکومت کے پاس پی ٹی آئی کی جانب سے 6،6 مختلف فہرستیں آئیں گی تو ان میں سے کون...
      پشاور:(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسپتال کے ترجمان رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں فی الحال صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ چاروں بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی اور تمام بچے تندرست ہیں،  یہ نوعیت کا نایاب موقع ہے، اور ماں کی صحت بھی اچھی ہے، جس سے اسپتال کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چار بچوں کے والد مقصود علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں...
    لاہور: گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہےجو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے، جس کے...
    کینیڈا نے غیرملکی طلبا کے لیے اسٹڈی پرمٹ پالیسی میں نمایاں اور قابل زکر تبدیلیاں کردیں جسے 4 لاکھ 8 ہزار طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے آئندہ برس 2026 کے لیے اسٹڈی ویزا کے لیے نئی پالیسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ اس پالیسی کے تحت میں اسٹڈی پرمٹس کی مجموعی تعداد میں کم کر دی جائے گی جو ملک میں عارضی رہائشیوں کی شرح کو کم کرنے کے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت 4 لاکھ 8 ہزار غیر ملکی طلبا کو خیر مقدم کریں گے جن میں ایک لاکھ 55 ہزار نئے جب کہ 2 لاکھ 53 ہزار موجودہ یا واپس آنے والے طلبا ہوں گے۔ یہ تعداد کینیڈا میں رواں...
    اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے لگایا گیا ایک بڑا لوہے کا پنجرا اگلے دن عجیب ہی منظر پیش کر رہا تھا جس کو دیکھ کر گاؤں والے حیران رہ گئے اور بیشتر تو اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا ہوا کچھ یوں کہ اس پنجرے میں تیندوا تو نہیں پھنس سکا البتہ اس کے اندر ایک شخص بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا نظر آیا۔ وہ بظاہر شخص نشے میں تھا۔ اس منظر کی ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ وہ ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی اور ری شیئرز کے ڈھیر لگ گئے۔ واقعہ جمعرات کی رات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے مفصل تجاویز ارسال کی ہیں، جن کا مقصد وفاقیت کو مستحکم کرنا اور صوبوں میں معاشی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی سطح پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کیا جائے اور ان صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اے این پی نے یہ بھی تجویز دی کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں...
    ڈی جی پی آر کے مطابق اتحادیوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کیلیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکین اسمبلی کی بڑی بیٹھک آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی و حکومتی امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے...
    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نئے امن منصوبے کے کچھ پہلوؤں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن خبردار کیا کہ اگر یوکرین جنگ بندی کی شرائط قبول نہیں کرتا تو روسی افواج ڈونباس میں پیش قدمی جاری رکھیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ پوٹن نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کو قانونی طور پر مزید جائز رہنما نہ ماننے کا بھی دعویٰ کیا، اور کہا کہ یوکرین کے صدارتی انتخابات کی تاخیر معاہدے کو ناممکن بناتی ہے۔ امریکی اور یوکرینی حکام نے منصوبے کا مختصر ورژن تیار کیا ہے، جس پر مبینہ طور پر یوکرین نے رضامندی دی، اور اگلے ہفتے...
    عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، مشترکہ وژن ہی صوبے کی اصل قوت ہے۔ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی...
    اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔ یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔ شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔ اس نظام سے پاور سیکٹر میں...
    امریکی محققین کے مطابق نوجوانوں میں صرف ایک ہفتے تک سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز سے دوری نے بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی کی علامات میں واضح کمی پیدا کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کس وقت ذہنی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے؟ مطالعے کے دوران 295 نوجوانوں نے اپنی روزانہ کی سوشل میڈیا سرگرمی کو تقریباً 2 گھنٹے سے کم کر کے صرف 30 منٹ تک محدود کیا۔ ہر شریک کو اس تحقیق میں حصہ لینے کے لیے 150 ڈالر ادا کیے گئے۔ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد کیے گئے سروے میں اوسطاً یہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ علاقائی رابطوں کو فروغ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے جس کا مل کر مقابلہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے تیار اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 29ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں علاقائی رابطوں، پائیدار ترقی اور مشترکہ اقتصادی مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے قازقستان کے وزیر خارجہ یرمیک کوشربائیف کو منصب سنبھالنے اور اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ سید...
    پاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 دسمبر 2025 سے کراچی اور جدہ کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ نئی سروس نہ صرف ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بھی بہتر کرے گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئی پرواز دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولت اور بہتر شیڈول فراہم کرے گی، جب کہ عمرہ و زیارت کے سفر کرنے والوں کے لیے بھی یہ نیا روٹ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ورچوئل اجلاس میں 29ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) وزرائے خارجہ کونسل (ECO-COM) میں حصہ لیا۔ مزید پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت سے ملاقات انہوں نے خطے میں رابطوں، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈورز، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اگلے سال 30ویں ECO-COM کی میزبانی کے منتظر ہے اور تمام رکن ممالک کو خوش آمدید کہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناسا نے حال ہی میں ایک ایسے شہابِ ثاقب کے بارے میں تشویشناک معلومات جاری کی ہیں جو مستقبل میں چاند کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔’’2024 YR4‘‘ نامی یہ خلائی چٹان سائز میں اگرچہ ایک بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے، مگر ناسا کے مطابق اس کے اثرات معمولی نہیں ہوں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ تازہ ڈیٹا کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات 4 فیصد تک پہنچ گئے، جو کہ اس نوعیت کے خلائی خطرات کے تناظر میں خاصے سنجیدہ سمجھے جاتے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حتمی تصویر اُس وقت سامنے آئے گی جب آئندہ سال فروری میں اس آسمانی پتھر کی درست پوزیشن دوبارہ ناپی جائے گی۔...
    جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جو معاشی توسیع کے لیے فنانسنگ، سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت فنانس ڈویژن میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور...
    وادیٔ تیراہ میں خوارج کی دوبارہ سرگرمیوں نے پشاور کے سیکیورٹی ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر تیراہ کے نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تیراہ سے پشاور کا فاصلہ محض 70 کلومیٹر اور دو گھنٹے کی مسافت ہونے کے باعث یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ملوث افغان شدت پسند تیراہ کے راستے ہی شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی طرح 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کرنے والے عناصر...
    ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل...
    رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ترکی کے سفیر انیل بورا اینان نے الحلبوسی، خنجر اور سامرائی کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں تاکہ اختلافات ختم کیے جائیں اور رابطے بحال ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمِ عرب کے مرکزی دھارے کے میڈیا نے انتخابات کے بعد عراق کے سنی سیاسی بلاک میں اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی "قومی سیاسی کونسل" کا گرمجوشی سے استقبال نہیں کیا۔ اس کی اہم وجہ اس کونسل کی تشکیل میں ترکی کے کردار کو سمجھا جا رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، عراق کے پانچ بڑے سنی جماعتوں اور دھڑوں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاسی مذاکرات کے مرحلے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے "قومی سیاسی...
    عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...
    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل (CMDC) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ کو جدید، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد مضبوط اور جامع سرمایہ کاری مارکیٹس قائم کرنا ہے جو معیشت کی توسیع، سرمایہ کاروں کی شمولیت اور جاری ساختی اصلاحات میں معاون ثابت ہوں۔ مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب انہوں نے بتایا کہ موجودہ اصلاحات سے مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور حکومت اور نجی شعبے کو قرض اور ایکویٹی...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) ٹاور اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ اسٹیشن (RFFS) کی تعمیر کے بڑے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل سیفٹی اور مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد 24 ماہ پر مشتمل تعمیراتی کام شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں: مسافروں کی کلیئرنس اب چند منٹوں میں مکمل، لاہور ایئرپورٹ پر جدید ’سیلف بورڈنگ مشینیں‘ لگ گئیں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ایم ایم پاکستان اور اسپین کی معروف کمپنی ’کیموسیا اینڈ فیر بینکس آرکیٹیکٹس‘ کے اشتراک سے کی جا رہی...
    وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے...
    چین کا ٹریلین یوآن کھپت کا نیا ہدف دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل نے ایک نیوز بریفنگ میں “صارفی مصنوعات کی طلب اور رسد میں ہم آہنگی اور کھپت کو مزید فروغ دینے سے متعلق عملی منصوبے” کی تفصیلی وضاحت کی ۔ بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ عالمی معاشی نمو کی سست روی کے پس منظر میں ، کھپت کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بعد جاری کردہ یہ پالیسی دستاویز تمام فریقوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع لائے گی۔ منصوبے میں دو اہم ترقیاتی اہداف پیش...
    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنا اسکواڈ فائنل کر دیا ہے۔ گابا میں ڈے نائٹ میچ کے لیے آسٹریلوی سلیکٹرز نے پرتھ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ کپتان پیٹ کمنز مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔ پیٹ کمنز کو اپنی فٹنس مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، اور وہ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے...
    بنگلہ دیش کی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) نے پدما بینک کے سابق چیئرمین نفیس سرافت اور 3 ساتھیوں کے خلاف 1,613 کروڑ ٹکے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں کیس دائر کیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی واپس، ہر فرد نے 30 سے 35 لاکھ ٹکا خرچ کیے تحقیقات کے مطابق سرافت اور ان کے ساتھیوں نے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کرکے بینک اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جعلی دستاویزات کے ذریعے اکاؤنٹس کھولے اور آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ کیس گُلشن پولیس اسٹیشن میں 27 نومبر 2025 کو دائر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ سی...
    بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی...
    2025 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر دہشت گردی کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں۔ گزشتہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنا دیا اس طرح ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔ اس واقعے میں کم از کم تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ کئی دہشت گرد مارے گئے۔ ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، جبکہ اس وقت سینکڑوں اہلکار ایف سی ہیڈکوارٹر کے اندر موجود تھے۔یہ حملہ اسی نوعیت کے اس حملے سے مشابہ تھا جو رواں ماہ کے آغاز میں وانا کیڈٹ کالج پر کیا...
    وزارت خارجہ پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کے مبینہ حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان نے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ اہلکار کے اہلخانہ، زخمیوں اور امریکی حکومت و عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ ترجمان دفتر خارجی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بلاشبہ ایک دہشتگردانہ کارروائی اور امریکا کی سرزمین پر نہایت سنگین جرم ہے۔ پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستان نے بھی اسی نوعیت کے دہشتگردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے، جن کے تعلقات افغانستان سے واضح رہے ہیں۔ اس واقعے نے سرحد پار دہشتگردی کے خطرات اور عالمی تعاون کی ضرورت...
    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    وزیرِ صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایمز (AIMS) کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں جدید طبی سہولیات، آلات اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے وزیرِ صحت عامہ و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی کی زیرصدارت محکمہ صحت عامہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست کے شعبہ صحت کو درپیش مسائل، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے سیکرٹری عامر رضا ٹیپو، ڈی جی فاروق اعوان سمیت تمام اعلی حکام نے وزیرِ صحت کو صحت عامہ کے تمام شعبوں پر مکمل بریفنگ دی۔ب ریفنگ میں علاج معالجے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری طویل دھرنا اور احتجاج بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ منگل کو ریڈ زون میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ منگل کے احتجاج میں پارلیمنٹرینز اور پارٹی کارکن بھی شریک ہوں گے۔ دھرنے کا مقصد عمران خان کی بہنوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جیل انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا تھا، جس پر انکار کے بعد احتجاج کئی روز تک جاری رہا۔ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی...