2025-11-14@16:52:50 GMT
تلاش کی گنتی: 152121
«اور جسٹس اطہر من»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: سینیٹ میں عسکری اور عدالتی قوانین سے متعلق 4 اہم ترمیمی بل واضح اکثریت کے ساتھ منظور کرلیے گئے۔ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر تعلیم طارق فضل چوہدری نے بل پیش کیے، جن میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ، پاکستان نیوی ایکٹ اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل شامل تھے۔ بلز کی منظوری کے وقت ایوان میں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے ارکان نے نہ صرف ترمیمات کی کھل کر مخالفت کی بلکہ مطالبہ کیا کہ ان بلوں کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن ہمایوں...
مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور کارکنان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر کی 130 اسلامی تنظیمیں اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت قبول کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس بار خیبر پختونخوا سے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حاضری متوقع ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہوگی۔ پشاور شہر کے قومی اسمبلی حلقہ...
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ پرویز رشید کا...
چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر جڑواں شہروں کے پہلے سرکاری نیورولوجی اور اسٹروک سینٹر سمیت پیڈیاٹرک ڈرماٹولوجی اور ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر جڑواں شہروں کے پہلے سرکاری نیورولوجی اور اسٹروک سینٹر سمیت پیڈیاٹرک ڈرماٹولوجی اور ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کیپیٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم...
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فہد بن حمید الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی اسٹریٹجک مفادات پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے اور اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ بھائی چارہ اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا، جو خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک سعودی عرب دوطرفہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ادارۂ شماریات کے مطابق فی کلو نرخ بعض شہروں میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ اس وقت سب سے مہنگا شہر قرار دیا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی 19 روپے مہنگی ہوئی اور قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ شہریوں کے لیے یہ اضافہ خاصا بھاری ثابت ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق دیگر شہروں میں بھی صورتحال قدرے بہتر نہیں۔ پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک درج کی گئی، جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں...
کوئٹہ (نیوزڈیسک)اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔ فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ...
اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم سے ملاقاتیں کریں گے، فوٹو اے ایف پی ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
فائل فوٹو اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔ایوان صدر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام...
بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
صدرِ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الّلہ کے استعفے منظور کر لیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کی آمد اور فضائی آلودگی میں اضافے کے ساتھ جہاں سانس اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھتے ہیں، وہیں ماہرین امراضِ چشم خبردار کر رہے ہیں کہ اس موسم میں آنکھیں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں۔ ہر سال اس دوران خشک آنکھوں کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور یہ مسئلہ صرف ہوا کی خشکی تک محدود نہیں رہتا بلکہ دھول، دھواں اور آلودہ ذرات بھی آنکھ کی فطری حفاظتی پرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق آنکھ کے آنسوؤں کی باریک تہہ نہ صرف نمی فراہم کرتی ہے بلکہ بیرونی ذرات اور بیکٹیریا سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ آلودگی بڑھنے کے ساتھ یہی توازن بگڑ جاتا ہے، جس کے بعد آنکھوں میں سرخی، جلن، ریت جیسے...
کراچی (نیوزڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے، 1 ماہ کے دوران 4 واقعات ہوچکے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے مہم چلائی جائے، کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔ جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چیک اپ کے لیے کلینک آئی، اسے صبح 10:15 پر کراچی یونیورسٹی کلینک...
نیویارک(نیوزڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے سنگین خطرے کا انتباہ جاری کر دیا۔ انٹرنیٹ کے فروغ کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سائبر کرائم بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور جعلساز اس کے لیے نت نئے ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ سادہ لوح تو الگ پڑھے لکھے اور اہم عہدوں پر تعینات لوگ بھی ان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ گوگل جو دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے، اس نے اسی حوالے سے ایک سنگین خطرے سے متعلق دنیا بھر کو خبردار کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ گوگل کی تازہ ایڈوائزری جعلی وی پی این سے متعلق جاری کی ہے۔ اس انتباہ...
مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک پی پی آزاد کشمیر اور ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 17 سے زائد ممبران اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے ممبران نے سیکریٹری اسمبلی کے جمع کرائی جب کہ پی پی کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی سے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ...
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھیج دیا جنہوں نے مخدوم علی خان کو اس اہم کمیشن کا رکن مقرر کیا تھا۔مخدوم علی خان نے اپنے استعفے میں کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلاء کے چہروں پر جو اداسی چھائی ہے، اسے میں محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد ہم زوال سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، مگر حقیقت نے ثابت کیا کہ ہم بے خبری کا شکار تھے۔مخدوم علی خان نے اس استعفے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زخموں سے چور ہو...
لاہور (نیوزڈیسک) اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اب طلبہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتہ کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل پیف کے اسکولوں میں صرف اتوار کی تعطیل ہوا کرتی تھی، تاہم اب طلبہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ پیف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے نئے اوقات کار 8:45 صبح سے 1:30 دوپہر تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز 12:30 بجے ختم ہوں گی۔ نیا شیڈول 15 اپریل...
وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے ایشیا میں سیکیورٹی امور پر پہلی باضابطہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد کی، جس میں علاقائی سلامتی، ابھرتے ہوئے اتحادوں اور باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کے ساتھ مضبوط طویل المدتی تعلقات کا خواہاں ہے، ڈاکٹر عارف علوی روسی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی برائے ایشیا و بحرالکاہل تعاون الیکسی اووچینیکوف نے اس موقع پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل فارن سیکریٹری (ACDIS) اور ترجمان امبیسیڈر طاہر اندرابی سے ملاقات کی۔ Pakistan and Russia held the inaugural consultations on Security Issues in Asia in Islamabad. Mr. Aleksei Ovchinnikov, DG for Asia & Pacific Cooperation (Russia MFA), met Amb. Tahir Andrabi, Additional Foreign...
پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے...
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم بل متعارف کروا دیا ہے. جس میں متعدد اہم تبدیلیاں اور نئے نکات شامل ہیں۔ ترمیمی بل کی تفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا عمل نئے قوانین کے تحت کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے اہم نکات: وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری بل کے متن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ وائس آرمی چیف اپنے تمام اختیارات اور فرائض آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق انجام دیں گے۔اس تقرری کی سفارش چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کرے گا اور اس کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔...
ترکیہ کی ٹیم 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی۔پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ان مقابلوں میں پاکستان، آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے، تاہم تُرکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی، جبکہ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں...
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈپریشر میں اضافہ اور پچھلے دل کے عارضے کے باعث انہیں عدالت میں آنے سے قبل ہی آرام کا مشورہ دیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے سلسلے میں جسٹس مسرت ہلالی کی صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت میں شمولیت ممکن نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق جب وہ روم نمبر ایک میں آنے لگیں تو ان کا بلڈپریشر بڑھ گیا اور ججز روم میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس پر ڈاکٹر نے آرام کرنے...
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں میں بار بار مار کھانے والے کرداروں کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں نوازالدین نے بتایا کہ سرفروش اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی فلموں میں ان کی پٹائی والے مناظر والد کے لیے باعث شرمندگی بن جاتے تھے، جب کہ گاؤں والے بھی انہیں طعنے دیتے تھے کہ ان کا بیٹا فلموں میں ہمیشہ مار کھاتا نظر آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ اس دور میں انہیں چور، جیب کترے اور کمزور کردار ہی ملتے تھے اور وہ اچھے رول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے مگر والد نے واضح کہہ...
لاہور: ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے مں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانہ ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں...
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کی باضابطہ لائسنسنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔اس اقدام کے تحت پی ٹی اے نے وی پی این فراہم کرنے والی 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے ہیں، جس کے بعد یہ کمپنیاں ملک میں قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اب صارفین اپنی ضرورت کے مطابق رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے وی پی این سروس براہِ راست حاصل کرسکیں...
پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھا کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30نومبر تک)کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریبا...
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔ فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دے دیا۔عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ...
لاہور:(نیوزڈیسک)ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے میں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانا ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں 7 سے 9 گھنٹے تک کی تاخیر معمول بن چکی...
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا...
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 27 ویں ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے انکار پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2...
پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل...
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بدستور جاری ہے، اور ماسکو نے ایک ہفتے میں پانچویں مرتبہ پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ روس کے وزارتِ دفاع کے مطابق ماسکو نے یہ کارروائی یوکرینی دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کی ہے جو روسی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل جمعے کو جاری بیان میں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ روسی فورسز نے یوکرین کی فوجی صنعت پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملے کیے، جن میں ہائپر سونک کنزال میزائل بھی شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے ان دہشتگردانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُس دستاویزی پروگرام پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے جس میں ٹرمپ کی تقریر کو اس انداز سے ایڈٹ کیا گیا کہ یوں محسوس ہو کہ انہوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے لئے اپنے کارکنوں کو براہ راست اکسايا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کی دھمکی کیوں دی؟ برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے نے اعتراف کیا کہ سن 2024 میں نشر کیے گئے پروگرام پینوراما کی ایک قسط میں غلط تاثر دیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تشدد پر مبنی کارروائی کی کال دی۔ بی بی سی کے مطابق غلط ایڈیٹنگ...
امریکا (ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ کیریبیئن میں “سدرن اسپیئر” کے نام سے فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے دوران ممکنہ طورپر وینزویلا کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے جرمن نشریاتی ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نےجمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس’ پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکا مغربی نصف کرہ میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے ’ سدرن اسپیئر ’ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی...
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ فائل فوٹو جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے، 1 ماہ کے دوران 4 واقعات ہوچکے ہیں۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے مہم چلائی جائے، کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
— جنگ فوٹو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ فائنل ایئر کے تین طلبہ کے یوں چلے جانے کا دکھ زندگی کا مشکل ترین وقت ہے، اسے زندگی بھر بھلایا نہیں جا سکے گا۔ پروفیسر نازلی حسین نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں اپنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں جبکہ شرکا کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی والدین کی طرح ہی ہوتے ہیں وہ طلبہ کو ان کے بھلے کے لیے ہی روکتے ٹوکتے ہیں۔پروفیسر نازلی حسین نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ شہید طلبہ کے والدین کا غم بانٹنے کے ساتھ مستقبل میں بھی...
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو جان بوجھ کر محدود کر کے ایجنسی کی کارروائیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان جبکہ شدید بارشوں اور سرد موسم کے آغاز کے ساتھ 2 ملین سے زائد بے گھر فلسطینی انتہائی خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یو این جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے احکامات اور اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری...
سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن...
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈز کی حقیقت بیان کر دی۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایوارڈ شوز پر اپنی دو ٹوک رائے دی اور کہا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کیونکہ کچھ کہنے کے لیے ہے ہی نہیں، ہر بندے نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، اور اپنے اپنوں کو اعزاز سے نواز دیتا ہے، اس لیے مجھے یہ جعلی لگتے ہیں، جن میں قابلیت نہیں ہوتی انہیں بھی ایوارڈ سے نواز دیا...
سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب...
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 39ہزار 762روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 77ہزار 025روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 5ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 4ہزار 734روپے...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ترامیم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ رولز 2025 کے آرڈر I کے رول 1(4) کے تحت قائم کی گئی تھی تاکہ رولز پر عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کی جا سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل...
پاکستان کے مصروف ترین علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سیلف بورڈنگ مشینیں لگائی جارہی ہیں۔ یہ گیٹس بائیو میٹرک ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو مسافروں کی شناخت کی فوری تصدیق کرکے خودکار طور پر گیٹ کھول دیں گے، جس سے امیگریشن اور بورڈنگ کا عمل محض چند سیکنڈز سے منٹوں میں مکمل ہو جائےگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مشترکہ منصوبے کے تحت یہ جدید سسٹم اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس پر مرحلہ وار نصب کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت لاہور میں ابتدائی گیٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے...
جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثما ن اعوان بھی تقریب میں شریک تھے۔جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہیں۔ آئینی معاملات سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت ہی دیکھے گی۔1984 میں یونیورسٹی لا کالج ملتان سے...
ایف آئی اے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل لاڑکانo نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ بس اسٹینڈ لاڑکانہ پر مارا گیا، جہاں ملزمان عبدالطیف اور مظہر حیدر مستحق خواتین کو ملنے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز،...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مقابلے نے پاکستان کو شاندار برتری کے ساتھ اگلے مرحلے کی امید دلادی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل اس اہم سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل غلبہ قائم رکھا اور بنگلادیش کی دفاعی ترتیب کو بار بار توڑتے ہوئے 8 گول اسکور کر ڈالے۔پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے کھیل کے آغاز سے ہی ٹیم کے جارحانہ موڈ کو واضح کر دیا۔ ان کے علاوہ کپتان عماد بٹ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور عملی ثبوت دیتے ہوئے ایک گول داغا۔اسی طرح غضنفر علی، رانا...
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار...
لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کلاڈیا کے سبب ملک کے بعض حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک کچھ علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لندن میں دن میں بھی رات کا سماں نظر آنے لگا، تمام دن تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کا بھی خطرے کا امکان ہے۔ طوفان کلاڈیا اسپین اور پرتگال میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن چکا ہے، انگلینڈ اور ویلز کیلئے طوفان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا...
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شام ادرریس نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش 9 نومبر 2025 کو ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینا ادریس رکھا ہے۔ شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انکی فیملی کو یاد رکھیں۔ اس خبر کے بعد شام ادریس کے چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، شام ادریس نے 2019...
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایک بار پھر حالیہ آئینی ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے گاسابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے موجودہ پارلیمنٹ کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قانون سازی کسی صورت عوامی اعتماد کی نمائندگی نہیں کرتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ ایوان کو قانون سازی کا اختیار نہیں، اس لیے جو ترامیم منظور کی جا رہی ہیں وہ نہ صرف ناقص ہیں بلکہ انتہائی عجلت میں کی جانے...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، حکومت اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے اُسے مکمل کرنا چاہتی ہے، آئین حکومتوں کو پابند کرنے کیلئے ہوتا ہے، حکومتوں کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے بگاڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے دو بنیادی نکات سامنے لائے جا رہے ہیں، اول آئینی...
پاکستان کسٹمز نے ایک بڑے اسمگلنگ اسکینڈل کو ناکام بناتے ہوئے 20 ہزار کلو چائنا نمک ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چائنا نمک کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں عالمی ایوارڈ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ولیکا چورنگی کراچی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سٹرک ایسڈ (Citric Acid) کے لیبل والے بیگ چھپائے گئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیگوں میں چائنا نمک اور کچھ میں اصل سٹرک ایسڈ موجود تھا۔ پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان کسٹمز نے 20 ہزار کلو چائنا نمک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نمک کی...
---فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کےلیے ہے۔ملک احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کر کے پارلیمنٹ کو ایک کونے میں بٹھا دیا گیا تھا، پارلیمنٹ اپنے حقوق کی بات کرتے ہوئے بھی ڈرتی تھی۔ جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیاصدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ دروازے بند ہونے چاہئیں، آئینی عدالت بہت ضروری ہے، تعیناتی کیسے ہوگی؟ ہائی کورٹ...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے، آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کو سازش کر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپوزیشن اور عدلیہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ اِنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ آئین کے وفادار ہیں یا ایک شخص کے؟ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اِنہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاکستان...
— فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 15واں روز ہے۔39 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں آج دوپہر 2 بجے ’کریٹِو فریڈم اِن آرٹ‘ کے موضوع پر اوپن مائیک ٹاک سیشن ہوگا۔شام 4 بجے مختصر دورانیے کی فرانسیسی فلموں کی اسکریننگ جبکہ شام ساڑھے 5 بجے کویت کی لاپا ڈانس کمپنی کی جانب سے ڈانس ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔آرٹس کونسل میں آج رات 7 بجے سندھی تھیٹر پلے ’ہو جمالو‘ اور 8 بجے اردو تھیٹر ’کتے‘ پیش کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو سے چار گھنٹے کی نیند پر گزارہ کرتی ہیں۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے ’ورک بیلنس‘ کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری آبادی کم ہے، اس لیے ہر نسل کی مشترکہ محنت سے ہی ملک کی تعمیر نو ممکن ہےـ* انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ *کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو۔ میں خود بھی کام کے مقابلے میں زندگی اور آرام کو پسِ پشت ڈال دوں گی—صرف کام، کام اور مزید کام۔وزیراعظم بننے کے فوراً بعد انہوں نے صبح 9 بجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: کوہاٹ اور کرک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منظم کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کی نئی لہر کو ناکام بنا دیا۔2 الگ واقعات میں مجموعی طور پر 4 دہشتگردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔کوہاٹ میں کی جانے والی کارروائی کی قیادت تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض نے کی، جو معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی شدت کے باوجود پولیس نے انتہائی فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محاصرہ مضبوط کیا اور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مارے...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایدی كوھن كا کہنا تھا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کیلئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خبررساں اداروں نے رپورٹ دی کہ "شام" کے شہر حلب میں طوفان الاقصی کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ یہ کانفرنس، اس وقت ملتوی کی گئی جب ایک صیہونی صحافی "ایدی کوھن" نے شام پر قابض باغی سربراہ "ابو محمد الجولانی" کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اس حوالے سے ایدی کوھن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جولانی رژیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کے لئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام پر شامی وزیر...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرے پر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت آرٹیکل 2.1.4 کے زمرے میں آسکتا ہے۔ Mocking someone’s height can be seen as offensive and discriminatory sometimes. What do you make of Jasprit Bumrah’s comment about Temba Bavuma? Should such remarks be condemned in sports? pic.twitter.com/v2Fq6HWvl8...
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شوکت خانم اسپتال کے سی ای او کا جعلی روپ دھار کر فلک ناز کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا جس پر ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور اسد فلق شامل ہیں جن کا تعلق بستی گمے والا سے ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر 308/2025 کے تحت درج جبکہ دفعات پی پی سی 14، 34، 109، 419 اور 420 درج کرلیے گئے ہیں۔ اہلکاروں کی جانب سے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیدیا،پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع ہے،ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے،سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز اسستعمال کے زمرے میں آتا ہے،پشاور ہائیکورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ پختونخوا حکومت نے یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ...
شہید مقاومت کانفرنس کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے کیا گیا پروگرام کے آخر میں زین محمد کو آئی ایس او پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم، ابوالفضل یونٹ پاراچنار کا یونٹ صدر برائے سال 2025_26 منتخب کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی ایس او کی تنظیم نو جاری پاراچنار، آئی...
سعودی عرب نے رالی ڈاکار سعودی عرب 2026 کی ساتویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی موٹر اسپورٹس ایونٹ 3 سے 17 جنوری 2026 تک مملکت کے مختلف خطّوں میں منعقد ہوگا۔ اعلان جدہ کے کورنیش سرکٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں رالی کے نئے راستے سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلطان العبدالله الفیصل کے ساتھ یونین کے بین الاقوامی نمائندوں اور وزارتِ کھیل کے افسران نے شرکت کی۔ ’ہر ایڈیشن سعودی جذبے اور جدت کی نئی کہانی ہے‘، شہزادہ خالد بن سلطان شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے کہا کہ رالی ڈاکار نہ صرف مملکت کے قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے...
ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقداما ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔...
وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔ مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا...
( ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشورے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو امیدوار نامزد کر دیا ہے، فیصل راٹھور کی نامزدگی کا اعلان راجا پرویز اشرف اور چوہدری یاسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس...
کسی کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شفقت محمود نے 1865بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے روک دیا، قوم کا آٹا قوم ہی کا حق،تحصیلدار فتح جنگفتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود متحرک،متعلقہ اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1865 بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے بروقت روک دیا۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود اور پرائس کنٹرول انسپکٹر ثناء شبیر نے اپنی پیشہ ورانہ مستعدی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق زیرِ سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد ملکی آف شور انرجی سسٹم میں ایک نئی پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بیرونی انحصار کم ہونے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے باضابطہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی نے...
پاکستان نے کہا ہے کہ طالبان رجیم دہشت گردی کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے اور ٹی ٹی پی سمیت بی ایل اے جیسے گروہوں کو ’پناہ گزین‘ ظاہر کر کے دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی صورتِ حال سے متعلق اہم امور پر صحافیوں کو آگاہ کیا۔ افغان طالبان رجیم کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ ہفتے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی کے حامل فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا انہوں نے کہا...
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کراچی میں 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے ساتھیوں اور اسپتال کے ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر رسول کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ڈاکٹر رسول ایک معروف معالج تھے اور انہیں رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (گلاسگو) کے لیے پاکستان کا بین الاقوامی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
برطانوی وزیر کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات: انتخابات، غیرقانونی ہجرت اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے عام انتخابات آزاد، منصفانہ اور شمولیتی ہوں گے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جمعرات کی شام ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین سے ملاقات کے دوران کرائی۔ انتخابات، ہجرت، تجارت اور روہنگیا بحران دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کئی اہم امور پر گفتگو کی، جن میں آئندہ فروری کے عام انتخابات، غیرقانونی ہجرت، تجارت و سرمایہ کاری، روہنگیا بحران اور بحری و فضائی شعبوں میں تعاون کے امکانات شامل تھے۔ پروفیسر یونس نے کہا کہ قومی انتخابات فروری کے پہلے نصف میں وقتِ مقررہ پر ہوں...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس مکمل ہو گیا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو میں بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کے بعد اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے دوسری مسلسل ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن 19 سے 20 نومبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (CSC) کے اجلاس میں ملک کی قیادت کریں گے۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام یہ دعوت بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوال کی جانب سے دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوبارہ فعال کرنے پر زور دیا ہے۔ اپریل 2025 میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو BIMSTEC کا چیئر منتخب کیا گیا تھا، اور ڈھاکا SAARC عمل کی بحالی کی بھی کوششیں کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: حسینہ واجد...
ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔ دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے...
پشاور ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر رٹ کی سماعت کے دوران سیاسی احتجاج، ریلیوں اور لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسے استعمال سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سیاسی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو مشینری، فائر بریگیڈ، بھاری مشینری، سرکاری گاڑیاں اور سرکاری عملہ استعمال کر رہے ہیں، جسے روکا جانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے وہ فہرست بھی پیش کی گئی جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑی جانے والی سرکاری گاڑیوں کا اندراج تھا، جو خیبر پختونخوا حکومت کے استعمال میں تھیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ دو ججزنے استعفے دیے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے کیا رول ادا کیا وہ بتاتا ہوں۔ پاناما کیس شروع ہوئے تو ثاقب نثار نے 2 بینچ تشکیل دیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور دیگر ججز ان میں شامل ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال کے بینچ نے کہا...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں...