2025-11-12@17:25:02 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«بم دھماکہ کے»:
(نئی خبر)
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کےمطابق دھماکہ مولنا عبدالعزیزمسجد کے خطیب جمعیت علماء اسلام وانا کے آمیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئےجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔، مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ھوگئے تھے۔ Post Views: 1
غزہ کی پٹی میں تمام امدادی سامان کی ترسیل کو رکے ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں۔ تاہم اب یمن کے حوثی مجاہدین کے رہنماء عبدالملک الحوثی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے 4 دن کے اندر غزہ میں امداد کا داخلہ نہ کھولا تو وہ اسرائیل کیخلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثی مجاہدین نے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے 4 دن کی مہلت دے دی، غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام گزشتہ ہفتےکو ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر...
یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر چار دن کے اندر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندی ختم نہ کی گئی تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے نومبر 2023 سے جنوری 2025 تک 100 سے زائد بحری حملے کیے تھے، جن میں دو جہاز ڈوب گئے اور کم از کم چار ملاح ہلاک ہوئے، جس سے عالمی بحری تجارت متاثر ہوئی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی، جس پر حماس نے مصری اور قطری ثالثوں سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔...
نوشہرہ + پشاور + اسلام آباد+ کوئٹہ + لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) خیبر پی کے کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زر داری اور زیر اعظم شہبازشریف‘ بلاول بھٹو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشتگرد ملک...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں نو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مزید :
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے...
بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
اتوار کو بلوچستان کے ضلع بولان کے 4 مختلف مقامات بی بی نانی، آب گم، پیر غائب اور گرین ہوٹل کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی ناکہ بندی کے خلاف کارروائی کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس مچھ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 راہ گیر جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ مسلح افراد پہاڑوں کی طرف رات کی تاریکی کے سبب فرار ہو گئے۔ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جانبحق افراد میں...
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
عیسیٰ ترین: بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر خودکش دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ جس میں 9 مزدور جانبحق، 6 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
کابل(اوصاف نیوز)وزارت شہری ترقی اور ہاوسنگ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوگیا ۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محفوظ انٹرنیٹ کا عالمی دن: آن لائن گیمنگ کے شوقین نوجوان سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آئے۔ دھماکہ دو پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب بھارتی فوجی گشت پر تھے، دھماکے کے بعد تینوں فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بھارتی فو ج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے موقع پر پہنچ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آئے۔ دھماکہ دو پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب بھارتی فوجی گشت پر تھے، دھماکے کے بعد تینوں فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی فو ج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے موقع پر پہنچ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ویب ڈیسک — افغانستان کے صوبے قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بینک کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ قندوز شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ صوبۂ قندوز کی پولیس کے ترجمان جمعہ الدین خاکسار کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سویلینز، سول سروینٹس اور طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک...
ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی، اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، دیگر ہسپتالوں میں بھی متعدد زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
عیسیٰ ترین : کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر بم دھماکہ ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹرینگ کالج کےگیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ،کوئٹہ:دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، ملزمان کی تلاش جاری ہے
سٹی 42 : ڈیرہ اللہ یار (جعفرآباد) میں ابڑو رائس مِل کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکہ سےمِل کی دیوار گر گئی، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جس کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ٹائمرآئی ڈی سے دھماکہ کرکے فرار ہوگئے، دھماکہ تقریبا ایک کلو وزنی بارودی مواد سے کیاگیا۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ میں شدید جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان...
کراچی (جسارت نیوز) لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی...
چمن: بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔
نجب الدین اچکزئی : ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی محفوظ رہی، جائے وقوع کو سکیورٹی فورسز نے مکمل قبضے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس حکام بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دھماکہ کس نے کیا اور کس قسم کا دھماکہ تھا اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔ وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم
