2025-11-14@02:17:39 GMT
تلاش کی گنتی: 236
«بے گھر بچوں»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شہری کی گھر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، چاچا کے گھر میں ہونے والی واردات میں دو بھتیجے ہی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیسں کے مطابق 22 جون کو فدا حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر گئے لیکن واپس آئے تو گھر میں رکھے بکس سے تقریباً پانچ تولے زیورات تالا کھول کر چوری کیے گیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو کڑیاں مدعی مقدمہ کے اپنے ہی بھائی کے بیٹوں تک پہنچیں جس پر اسکے دو بھتیجوں احتشام اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے چوری کیے گیے نو...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات...
راولپنڈی: گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ کہ خاتون چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز...
کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟ پولیس نے...
پنجاب کے شہر گجرات ماڈل ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات گندرہ موڑ پر محنت کشوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں رہائشی بچے گھر کے دروازے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دروازہ دیوار سمیت زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی رانی، 8 سالہ کامران اور 7 سالہ ساجد دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 8 سالہ دلاور، 7 سالہ سعید اور 7 سالہ عارف خان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس چوکی ماڈل ٹاؤن کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر تشویشناک...
لاہور: بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق واردات لاہور کے علاقے ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں نوید گل نامی شہری کے گھر پر خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کہہ کر اندر داخل ہوئیں اور اہل خانہ کو بے ہوش کردیا۔ بعد ازاں ملزمہ خواتین گھر سے 30 ہزار روپے نقدی اور 7 تولے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں خواتین کی حرکات دیکھی جا سکتی ہیں۔ متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے...
جرائم سے کون ہی شخص اس دنیا میں بچ سکتا ہے اور جب بات ہو کسی امیر انسان کی تو اس کو چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم کا اکثر سامنا کرنا ہی پڑتا ہے کیونکہ صرف چور اور ڈکیتوں کی کیا بلکہ اس کے ارد گرد موجود لوگوں کی بھی اس کی مال و دولت پر نظر ہوتی ہے۔ بھارت میں بھی ایک فلم سٹار ایسی ہی ایک واردات کا شکار ہوئے ہیں جن کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ رہنے والا ہی شخص تھا۔ چور کے ہاتھوں اپنی دولت کھونے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی فلم سٹار تنوج وروانی ہیں جنہوں نے اس واقعے کے بارے میں لب کشائی بھی کی ہے۔...
کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
ایران پر حملہ ،دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پر چلی گئی ہے، عمر ایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پہ چلی گئی ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ ایران پر حملہ کے بعد اس پر اثر پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بجٹ کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں گے،ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گی،ان تبدیلیوں سے جو بجٹ پیش کیا گیا تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔
—فائل فوٹو خوشاب میں آوارہ کتے نے 5 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ چوک جوڑا کلاں میں پیش آیا، جہاں بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتے نے پانچ بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملتان : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمیملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 4 سے 7 سال کے درمیان ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر...
کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
لاہور کے ایک گھر سے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔ فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر...
اپنے ایک جاری بیان میں سامی ابو زھری کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا! فلسطین کے حوالے سے باتوں کی بجائے کوئی عملی قدم اٹھائے۔ قبضے کا خاتمہ ہو اور ہماری قوم کی زندگی، آزادی و وقار کے حق کو تسلیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "سامی ابو زهری" نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی رژیم کے خلاف القسام بریگیڈ کی تازہ ترین کارروائی اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کا فطری جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان لوگوں کا انتقام ہے جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ القسام بریگیڈ روزانہ کی بنیاد پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے کہ...
5 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایان تھورپ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کروڑوں روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ لیجنڈ ایان تھورپ کے گھر سے ڈاکوؤں ڈیرڈ لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد) کا قیمتی سامان چُرا لیا، جس میں گھڑیاں، زیورات اور دیگر سامان شامل ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی اطلاع دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا سابق اولمپک میڈلسٹ ایان تھورپ کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے تصدیق کی ہے کہ تیراک نے اپنی انشورنس کمپنی کے مشورے کے بعد پولیس...
پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملک میں 60 فیصد بچوں کو کسی نہ کسی سطح پر گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 4 جون کو جارحانہ رویوں کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ لمحۂ فکریہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو گھریلو تشدد، گالم گلوچ، چیخ و پکار اور والدین کے غصے کا براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔ ان بچوں کی معصومیت، ان کا بچپن اور ان کی ذہنی نشوونما، سب کچھ ایسے تلخ رویوں کے بوجھ تلے دم توڑ...
---فائل فوٹو حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔ حافظ آباد: صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمدحافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد...
حکومت نے پٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پمپس پر پٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا. مقامی گیس دستیاب نہیں، نئے گھریلو کنکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے. پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اس کا اثر نہیں ہے۔
پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے قربانی کی گائے چوری کرنے والے ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر کے گائے برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہری اسامہ نے پاکستان بازار تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی اس کی قربانی کی گائے چوری ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گائے کی تلاش شروع کر دی اور تین گھنٹے کے اندر چوری کی جانے والی قربانی کی گائے برآمد کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ گائے کے مالک اسامہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
---فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائشی طور پر یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے ’’سی ایم انسولین برائے ذیابیطس‘‘ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود جاکر ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ پروگرام لانچ کیا۔ مریم نواز پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خود انسولین کارڈ لے کر کمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھر جاکر انسولین کارڈ دیا۔ جمیل ٹاؤن جاکر زینب وحید اور زین شہزاد کو بھی ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ دیا۔ وزیراعلیٰ نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹر بی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ کمسن واسع عدنان...
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
کراچی: کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
لندن(اوصاف نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔ پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور...
لاہور کے علاقے غازی آباد کے مکان میں دھماکے سے گھر زمین بوس ہو گیا۔ملبے تلے دب کر زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ 4 دن پہلے پیش آیا تھا، گھر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ لاہور میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا، مغوی بازیاب ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں ایک شخص موٹر...
— فائل فوٹو لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے عالمی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بلوچستان میں خضدار شہر کے اندر اسکول کے بچوں کی بس کو حملے کو نشانہ بنوایا، پاکستان کو بدلہ لینا چاہیے۔ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہےکہ دہشت گردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا ہے، عالمی برادری اور افواج بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کریں۔ Balochistan Train Attack Bears the Hallmarks of...
غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح نصیرات کیمپ...
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے...
سٹی 42: ٹاؤن شپ :یوم تشکر کی مناسبت سے این اے 127 میں مرکزی تقریب ہوئی ، عطااللہ تارڑ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن عزیز کے دفاع کیلئے افواج پاکستان نے جو کردار ادا کیا، آج اس عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، پوری قوم، سوشل میڈیا یوزرز، میڈیا اور اینکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں، اظہار تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا،...
بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بںدرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ 77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے، جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں بدھ کے روز تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے چند گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور طلائی زیورات برآمد کر کے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر امجد کیانی نے بتایا کہ ملزمان نے امداد اللہ نامی شخص کے مکان نمبر 4D/36 میں کام کے دوران مچان پر رکھے 45 تولہ کے طلائی زیورات چوری کیے اور شام 7 بجے اپنا کام مکمل کر کے فرار ہوگئے ۔ گھر...
موچکو یارمحمد گوٹھ گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
سندھ کے ضلع کشمور میں ملزمان 8 سالہ بچے کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق کشمور میں گزشتہ رات ذوالفقار شاہ محلہ میں 12 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور 8 سالہ احد چھجن کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اہل خانہ پر تشدد کر کے تین افراد کو زخمی بھی کیا۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، پولیس ناکامکراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک... پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا، چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15 کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
فائل فوٹو۔ لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں جاری تباہ کن جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں...
لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا...
لندن: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کئی سنگین جرائم میں 26 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس سے اگست 2024 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں رابطہ کیا گیا۔ جس پر پولیس افسران نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی اور مائر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد افسران نے دریافت کیا کہ مائر کئی سال قبل دو نوجوانوں کے خلاف بدسلوکی کے کیٹلاگ کےلیے ذمہ دار تھا۔ موٹ ہاؤس روڈ کے 35 سالہ نوجوان پر بعد ازاں 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی، ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے تین الزامات،...
راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
لاہور: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کا محاورہ عملی صورت میں نظر آگیا، صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی واردات میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ کچھ دیر بعد تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتا بچے کی لاش دریائے روای سے مل گئی جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ...
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہیدوں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے باوجود کاشتکار کو اسلام آباد جانا پڑتا ہے، کے پی اور پنجاب میں حالات ٹھیک نہیں۔ سندھ میں وفاق حالات خراب کر رہا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک سال بعد بھی نہیں بلایا جا رہا، اتحاد ایسے نہیں چلتے کہ آپ ہمارے ورکروں کے گھروں پر چھاپے بھی ماریں، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ کہیں یہ پھٹ نہ جائے۔ وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے ڈیرے رجوعہ سادات میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن،...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔ بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز...
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,827 فلسطینی شہید اور 4,828 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا...
بھارت کے شہرعلی گڑھ کی ایک خاتون کے اپنی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ فرار ہونے کے چند روز بعد ریاست اتر پردیش سے بھی ایسا ہی غیر معمولی واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر سنیل کمار نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف 2 بار گھر آتا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اپنی بیٹی کے سسر کو گھر بلاتی تھی۔ فرار ہونے والی خاتون کے بیٹے نے بھی کہا کہ جب بھی بہن کا سسر گھر آتا تھا تو مہاں انہیں دوسرے کمرے میں جانے کا کہتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر خاتون...
رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کے گھر میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹل شارکہ کے رہائشی محمد صادق...
ٹیکساس میں سان انتونیو چڑیا گھر نے نئے مہمان کیآمد کی ایک تصویر شیئر کی ہےم جس میں ایک نوزائیدہ پگمی فالکن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ چڑیا گھر کے اعلان کے مطابق نوزائیدہ پگمی فالکن کا وزن فقط اعشاریہ 23 اونس ہے۔ چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ: ’سب سے بڑی شخصیت کے ساتھ سب سے چھوٹا شکاری ابھی سان انتونیو چڑیا گھر میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔ ’چوزہ‘ 2004 کے بعد پہلا جب کہ چڑیا گھر کی تاریخ میں انڈے سے نکلنے والا 12 واں پگمی فالکن ہے۔جب کہ یہ پچھلے 12 مہینوں میں امریکی چڑیا گھر میں نکلنے والا واحد پگمی فالکن بھی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔ مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے۔ اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں… لیکن یہ سب بھی...
امریکا کے ایک گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی baby sitter کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے ایک بچے کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس کے بستر کے نیچے کوئی "جن" نہیں ہے اور وہاں حقیقت میں ایک اجنبی شخص چھپا ہوا تھا۔ یہ واقعہ صرف چند دن پہلے ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں گریٹ بینڈ کے قصبے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی ایک ننھے بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کے بستر کے نیچے ایک "جن" ہے۔ جب نینی بچے کے بستر کے نیچے چیک کرنے کے لیے جھکی تو اس...
عید خوشی کا نام ہے اور اگر عیدالفطر کی بات کی جائے تو اسے میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ اس عید پر خوشی کا ایک الگ ہی سماں ہوتا ہے۔ سحر و افطار کے خوبصورت لمحات کے بعد اُنتیس یا تیس روزے پورے ہونے سے لے کر عید کے چاند کے نظارے تک کا سفر یقینی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ اس پُرلطف سفر میں بچوں کی خوشیاں قابل دید ہوا کرتی ہیں۔ بچے سحر و افطار میں جتنے پرجوش نظر آتے ہیں اتنے ہی زیادہ وہ عید کی تیاری کےلیے بھی بے چین دکھائi دیتے ہیں۔ بچیاں چوڑیاں، مہندی، جوڑا سب کچھ بہت شوق سے خریدتی ہیں۔ اور ان کی ہر خواہش پوری کرنے کےلیے والدین اپنے...
لاہور میں چڑیا گھر (زو) کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔ عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ قیمت میں بہت زیادہ اضافے سے پریشان ہوگئے۔ لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں چور گھر سے دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واردات کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کرلی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لاہور میں چوری کی واردات شہری ڈاکٹر اصغر کے گھر پر ہوئی، چور گاڑی سمیت غیر ملکی کرنسی اور قیمتی جیولری بھی لے اڑے ہیں۔ چوہنگ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا کہ متاثرہ خاندان عید کے موقع پر لاہور سے ایبٹ آباد گیا ہوا تھا۔
عید کا روز ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان گھرانوں میں خوشیوں بھرا دن۔ ایک ایسا دن جس کی مسرتوں کا سارا برس انتظار رہتا ہے۔ لڑکیاں، بالیاں ہیں تو مہندی کے رنگ میں کھیل رہی ہیں۔ گھر گھر میں مسرتوں کی چوڑیاں کھنک رہی ہیں۔ نوجوان نیا لباس زیب تن کیے مسجد کی جانب رواں دواں ہیں۔ بزرگوں کے ہاتھ دعا کے لیے فضا میں بلند ہیں۔ خواتین پکوان بنا رہی ہیں۔ مہمان آ رہے ہیں۔ عید سلامت کا شور پڑ رہا ہے۔ جو عید منا رہے ہیں انہیں لگتا ہے آج ساری دنیا خوشی سے رقص کر رہی ہے۔ سب لوگ ہی محبت سے گلے مل رہے ہیں۔ محبتوں میں چاہتوں کا وفور شامل ہو رہا ہے کیونکہ آج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے بڑے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 921ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق ان میں 25 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء، جب غزہ میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، سے اب تک وہاں مجموعی ہلاکتیں 50,277 تک پہنچ چکی ہیں۔ ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میںمشکوک گاڑیاں سمجھ کر چند ایمبولینسوں پر غلطی سے فائرنگ کی تھی، جب کہ حماس...
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
حکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالخالق شیخ اب صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ہی ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا...
GAZA: اسرائیلی فضائیہ نے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 سے زائد فضائی حملے کیے جس کے باعث بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سحری کے وقت اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کے علاوہ خان یونس اور رفح میں بم برسائے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ہلاک ہونے والے 77 فلسطینی اور غزہ کی پٹی کے شمال میں غزہ شہر میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شہدا اور زخمیوں کو تباہ شدہ عمارتوں...
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادرشیخ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے جبکہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد...
بھارتی تیلگو فلموں کے اداکار وشواک سین کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق، 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ تیلگو اداکار وشواک سین کا حیدرآباد کے فلم نگر میں واقع گھر 16 مارچ کو لوٹ لیا گیا۔ اداکار کے والد، سی راجو المعروف کراٹے راجو، نے قریبی پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کرائی۔ رپورٹس کے مطابق چوروں نے ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات اور 2.2 لاکھ روپے نقدی چرالی۔ وشواک سین نے اب تک چوری کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چوری تیسری منزل پر ہوئی، جہاں اداکار کی بہن وَنمائی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ...
پاکستان شوبز کی جڑواں اداکارہ بہنیں ایمن اور منال خان نے اپنے وزن میں کمی کا راز بتا دیا۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں ایمن اور منال خان بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور بچوں کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کے طریقے سے متعلق گفتگو کی۔ ایمن خان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیٹی عمل کی پیدائش سے قبل اور بعد میں بےحد موٹی ہوگئیں تھیں لیکن موٹاپا ان کی جین میں ہے وہ بچپن ہی سے اس سے نمٹتی آرہی ہیں اس لئے باآسانی وزن پھر سے کم کرلیا۔ ایمن اور منال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد وزن...
دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں 40 فیصد تعداد بچوں کی ہے جنہیں جنسی استحصال، گھریلو غلامی، نوعمری کی شادی، مسلح گروہوں میں بھرتی اور مجرمانہ سرگرمیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بچوں کے خلاف تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نجات مالا مجید نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو بتایا ہے کہ غربت، غذائی عدم تحفظ، انسانی بحران اور نقل مکانی سے لے کر تشدد تک بہت سے بحرانوں کا باعث بننے والےمسلح تنازعات اس جرم کے بنیادی محرکات ہیں۔ بچوں کے سمگلر ان حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہے...
فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی جارحیت میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,458 ہوگئی ہے جب کہ 111,897 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر...
ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونےو الے وزرا اور وزرائے مملکت کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے، وزیراعظم کل قلمدانوں کی باضابطہ منظوری دے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی جائے گی جبکہ جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان سونپا جائے گا۔ مصدق ملک سے آبی وسائل کی وزارت واپس لے لی جائے گی اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا، شیخ قیصر کو بین الصوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔
وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48,365 ہو گئی ہے جب کہ 111,780 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 شہداء کی لاشیں ملبے برآمد ہوئیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 17 شہداء کی لاشوں کو ہسپتالوں میں لائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام شہداء کو جنگ کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا تھا۔ وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والوں کی...
ریلویز پولیس راولپنڈی نے گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کے علاقے مسے اعلی نسل کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ کتے چوری ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان اپنے ساتھ 10 لاکھ مالیت کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ نسل کے نسلی کتے بھی ساتھ لے گئے۔ چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہ صدر محسن شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سیف عرف سیفی سمیت سمیع اور سانول کو گرفتار کرکے دونوں کتے۔ موٹر سائیکل ایک ایل ای ڈی اور ساڑھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔ حکام کا مزید کہناتھاکہ کہ ملزمان...
کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے متاثرہ والدین سے براہ راست ملاقات نہیں کی تو ہم اہل علاقہ کے ساتھ احتجاج کریں گے، انہوں نے اہلیان کراچی سے درخواست کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پران بچوں کی بازیابی کیلیے والدین کی آواز بن جائیں۔ رہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے ان خیالات کا اظہار گارڈن حسن لشکری کے رہائشی لاپتا 2 بچوں کے والدین کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 14جنوری کو یہ دونوں بچے علی رضا اور عالیان لاپتا ہوئے، اس دن...
ملتان (اوصاف نیوز) ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا ،قریبی گھر کے اوپر الٹ گیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹر ک سے پتھر اتارے جارہے تھے کہ ٹرک قریبی مکان کے اوپر الٹ گی حادثے میں سوئے ہوئے دو بچے اور والد ملبے تلے دب گئے ۔مرنے والوں میں 15 سالہ فاطمہ 17 سالہ مزمل اور 40 سالہ اسلم شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے کے نیچے سے دبےافراد کو نکال کر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے موجود دو افراد محفوظ رہے ۔ سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب کے رہائشی تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 19 بی چوکنڈی قبرستان کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش شاہ لطیف تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانہ منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق لاش تقریباً دو روز پرانی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد اکرام ولد محمد یامین کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے بڑے بھائی محمد اکرم نے بتایا...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
کراچی: محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن عبدالقیوم ولدنصر اللہ کے گھر کے باہر سے ڈیلکس موٹر سائیکل چوری کرلی جبکہ اسی علاقے میں سہیل قریشی ولد جمیل قریشی کے گھر کے باہر سے کھڑی گاڑی سپر سٹار موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔
علامتی فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس اے میں چور ایک گھر سے 3 کروڑ روپے کے زیوارت اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، اہل خانہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم چور شہری انوارالحق کے گھر سے 3 کروڑ روپے، زیورات اور دیگر سامان لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری انوار الحق نے کہا کہ اس کی بیوی کسی عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئی ہوئی تھی، اس دوران چور تالے توڑ کر 3 کروڑ روپے قیمتی ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ اہل خانہ کےمطابق پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
لاہور: اہل خانہ کے انتقال پر جانے کے دوران چور ایک گھر سے تین کروڑ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چور انوار الحق نامی شہری کے گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ واردات کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق انوار الحق کی اہلیہ کسی کے انتقال پر گئی ہوئی تھی کہ اس دوران گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔ چور گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم...
لاہور کے ایک معروف ہوٹل میں ایک بوڑھا شخص تنہا بیٹھا بڑے مزے سے بلیک کافی پی رہا تھا۔ میری اس شخص پر نظر پڑی تو محسوس ہوا کہ مجھے بھی یہ مشروب پینا چاہئے اور اگلے ہی لمحے میں نے بھی کافی کا آرڈر دے دیا۔ ویٹر نے بلیک کافی علیحدہ چینی کے ساتھ پیش کردی۔ چینی کے بغیر اس کافی کا پہلا گھونٹ بہت ہی کڑوا محسوس ہوا۔ چینی شامل کرکے بھی کڑواہٹ برقرار رہی۔ اب سامنے والا بوڑھا شخص مجھے دیکھ رہا تھا اور زیر لب مسکراتے ہوئے مخاطب ہوا کہ بلیک کافی چینی کے بغیر 60 سال کے بعد پی جاتی ہے۔ ابھی شائد آپکی عمر 50 کے لگ بھگ ہوگی اس لئے چینی ڈال کر...
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...
15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چودھری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس تکنیکی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتا لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی. گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی دوران جھگڑے خنجر مار زخمی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا۔
لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اے سیکشن پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ کیش رقم 7 لاکھ روپے برآمدتھانہ A-سیکشن ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت امجد اور عامر کے نام سے ہوئی مورخہ 2025-01-19 کو تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 7 کے رہائشی معاز زبیر کے گھر چوری کی واردات ہوئی چوری کی اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر21/2025زیر دفعہ 380,381 ،414 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے۔