2025-11-02@13:20:44 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«رویے سے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں اور چیف جسٹس سے ملاقات میں عدالتی رویے سے متعلق گزارشات رکھیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی، حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنےکا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں عدالتی رویے سے متعلق گزارشات رکھیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔چیئرمین پی...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں گے، ہمارے لوگوں کے پاس پولیس ریڈ کرنے آتی ہے تو وہ کہتی ہے ہمیں کسی اور...
—فائل فوٹو میرپورخاص کی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں کونسلرز اور چیئرمین میں اختلافات سامنے آگئے۔ٹاؤن افسر کے مطابق ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز نے استعفیٰ دے دیا۔مستعفی کونسلرز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کونسل اراکین کو اعتماد میں نہیں لے رہے، بجٹ اجلاس کے منٹس کی کاپیاں بھی نہیں دی جاتیں۔دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ کرپشن روکنے پر کونسلروں سے اختلاف ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر گفتگو کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات، انجینئر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکراتی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر “ہاں رے ناں ناں، ففٹی ففٹی” کی عملی مثال بن گئی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ کبھی حکومت سے مذاکرات کی منت سماجت اور کبھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ عمران خان کی ذہنی کنفیوژن کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے اپنی جماعت کی مذاکراتی کمیٹی کی حیثیت کو عملاً صفر کر دیا ہے اور بار بار “یوٹرن” لے کر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید...
ایک منفرد سماجی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غربت، محرومی، والدین کے سخت رویے یا والدین کے ذہنی مسائل کے ساتھ پرورش پانے والے افراد کم عمری میں ہی پرتشدد رویے کی جانب راغب ہوجاتے ہیں۔ طبی تحقیقاتی جریدے میں شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچپن میں مسلسل غربت اور والدین کی ذہنی بیماری سے بچوں کے 17 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے پر تشدد رجحان یا ہتھیار اٹھانے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محققین کے مطابق دنیا بھر میں نوجوانوں کا جرائم یا پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہونا عام ہے۔ماہرین نے 2020 میں برطانیہ اور ویلز میں کرمنل نظام انصاف کے تحت پہلی بار104,400 مجرموں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، جن میں سے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
