2025-12-02@18:55:03 GMT
تلاش کی گنتی: 91582

«شہید اسسٹنٹ کمشنر»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ کے حالیہ تبصروں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں انھوں نے اپنی بہو ایمان رجب کے بارے میں کچھ ایسا کہا جو سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرا۔  رجب بٹ اور ایمان رجب اپنی شادی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک بیٹے کے والدین بن چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ رجب بٹ کے پرانے تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھی، تاہم ایمان دوبارہ میکے سے سسرال لوٹ آئی ہیں جبکہ رجب بٹ قانونی معاملات کے باعث برطانیہ میں موجود ہیں۔ رجب کی والدہ اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ویڈیوز میں نمایاں رہتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر عمل درآمد سے متعلق درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2018 سے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔ واٹر کمیشن نے بھی شہر کا ماسٹر پلان نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا۔ ساڑھے 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے لیکن ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ موقف میں کہا گیا کہ دو دن پہلے 3 سالہ بچہ ابراہیم گٹر...
    پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس ’اسلام آباد، لاہور اور کراچی‘ کی آؤٹ سورسنگ پچھلے 2 سال سے حکومت کی پالیسیوں کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے۔ لیکن ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی مسلسل خاموشی نے پورا منصوبہ ایک بار پھر غیر یقینی کی گہری دھند میں دھکیل دیا ہے۔ یہ وہی منصوبہ ہے جسے حکومت نے بارہا ’گیم چینجر‘ قرار دیا، مگر اب عملی حقیقت یہ ہے کہ نہ تو سرمایہ کار سے جواب آ رہا ہے، نہ حکومت کے پاس کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے۔  ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی خاموشی اصل خطرے کی گھنٹی: رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کی متعدد سرکاری ای میلز اور خطوط کے باوجود ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی طرف سے کوئی جواب...
    —فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس محمد کامران ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ وہ بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔
    اسکرین گریب ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ حکومت کو تفریح کے وسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے، آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی۔پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام آباد میں فیملیز کے لیے مناسب تفریحی سہولتیں نہیں ہیں، ماحول کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے، تفریح کی کمی آبادی کے بڑھنے میں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کو تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضبط تولید اور ضبط ولادت کی اصطلاحات سے بڑا ابہام پیدا ہوا، غلط اصطلاحات کے استعمال نے مذہبی حلقوں میں شدید ردِ عمل کو جنم دیا، علماء نے پارلیمنٹ اور لٹریچر میں اس تصور کی سخت...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سفری دستاویزات والے مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا اور نہ ہی روکا جائے گا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسافروں کے امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور مسافر کی ٹریول ہسٹری اور شناختی کارڈ کو پاسپورٹس سے جوڑنے کے نظام کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ان کی ٹیم...
    سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ چین، بھارت اپنی بڑی آبادیوں کو خوراک بھی دے رہے ہیں اور ترقی بھی کر رہے ہیں، برتھ کنٹرول اور پیداوار میں اضافہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا ہونگے،کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے اور زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر فکر مندی بجا مگر پیداوار بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے، چین اور بھارت اپنی بڑی آبادی کو خوراک مہیا کر رہے ہیں، پاکستان ایسا کیوں نہیں کر سکتا؟ آبادی کنٹرول پروگرام ضرور موثر ہونا چاہیے مگر کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور مینٹور سفر کریں گے۔انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق،...
    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کرکٹ کوچ معین خان نے اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ معین خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ‘بہت صحت مند’ ہیں۔ سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کرکٹر کے انتقال کی جھوٹی خبر چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ معین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد معین خان نے ویڈیو جاری کر کے افواہ کو مکمل طور پر رد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم...
    ترمیم میں بعض شخصیات کو ایسی سہولتیں و مراعات دینا خدمات کا صلہ نہیں ، طبقاتی تقسیم کرنا ہے،سربراہ جے یوآئی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ترمیم میں بعض شخصیات کو ایسی سہولتیں و مراعات دی گئیں، ایسی مراعات کسی کو دینا خدمات کا صلہ نہیں بلکہ طبقاتی تقسیم کرنا ہے۔ سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ قوم میں ان ترامیم کو قبول نہیں کیا گیا، کوشش کی جائے کہ آئین متنازع نہ ہو، یہ ترمیم اسی طرح متنازع ہوگی جیسے 18 ویں ترمیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ بات سب جانتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنا کم خرچ نہیں ہوتا، اور اسی وجہ سے اوپن اے آئی اب چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپ کے کوڈ میں اشتہارات سے متعلق فیچر کے شواہد موجود ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ اوپن اے آئی کب اور کس طریقے سے اشتہارات کو چیٹ جی پی ٹی کے چیٹس میں شامل کرے گا۔کچھ عرصہ قبل کمپنی نے کہا تھا کہ اگر چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات لائے...
    160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی، بل سے شق 35 حذف کر دی گئی یہ قانون اقلیتوں سے متعلق ، قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم نہیں کہلاتے،جو ایسا کرتے ہیں انہیں آئین کے آرٹیکل 25 کا تحفظ حاصل نہیں،وزیرقانون   پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی ،جبکہ شدید نعرے بازی کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے چلے گئے۔ پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی ،جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے...
    رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی...
     ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی ڈرافت تیار کر لیا گیا جس کے تحت کالا دھن اب ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہ ہو سکے گا۔ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنز ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گی، ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر کلائنٹ کی مشکوک ٹرانزکشنز پر فوراً رپورٹ کرے گی۔قواعد کے مطابق ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، پینلٹی عائد کی جائے گی اور ڈائریکٹرز، سپانسر یا شیئرہولڈرز کو ڈس کوالیفائیڈ بھی کیا جا سکے گا۔ابتدائی ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش...
    نو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کی...
    بھارت کے اترپردیش میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہن نے سسرال پہنچنے کے محض 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے سے صاف انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق دیوریا میں ہونے والی اس شادی میں تمام رسم و رواج دھوم دھام سے ادا کیے گئے تھے۔ لڑکا سلیم پور نگر پنچایت کی رہائشی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، اور شادی کی تقریب بخیر و خوبی انجام پائی۔ تاہم سسرال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد صورتحال میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ خواتین جب چہرہ دکھانے کی روایتی رسم کے لیے دلہن کے گرد جمع ہوئیں تو وہ اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور بتایا کہ اسے فوری اپنے والدین کو بلانا...
    ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے!           View this post on Instagram                       ویڈیو کی مقبولیت...
    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو شبہِ قتلِ خطا کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے...
    ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کی تمام پٹیشینیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کے معاملے میں وزارت دفاع، وفاقی حکومت،بورڈز صدوراور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تمام پٹیشنیں یک جا کر کے 8 دسمبر سے ریگولر سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ پٹیشنیں راولپنڈی،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام برطرف ممبران نے دائر کیں۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے کہا کہ پٹیشنوں میں اہم نوعیت کا آئینی سوال اٹھایا گیا ہے۔ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی آئینی مدت 31 مارچ 2026 کو مکمل ہونی ہے۔ چار ماہ قبل بورڈز توڑنا غیر آئینی غیر قانونی...
    بھارت کے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان دلہے کے غیر معمولی فیصلے نے سوشل میڈیا پر بھرپور داد سمیٹ لی ہے۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دیا جانے والا 31 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کا جہیز لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے محض ایک روپیہ قبول کیا، جسے صارفین جہیز کے خلاف ایک مضبوط اور باوقار پیغام قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اودھیش رانا کی شادی 22 نومبر کو شہاب الدین پور گاؤں کی رہائشی ادیتی سنگھ سے مقامی بینکوئٹ ہال میں انجام پائی۔ تلک کی رسم کے دوران دلہن کے اہل خانہ نے روایتی طور پر 31 لاکھ بھارتی روپے بطور...
    بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوشی بھرے موقو سے خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں ماحول خوشیوں سے بھرا ہوا تھا اور جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا پرسکون انداز میں، ہاتھوں میں بڑے سائز کے ہائیڈروجن غبارے لیے، مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن چند ہی قدم بعد غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ لمحوں میں پورا پنڈال چیخ و پکار...
    بھارت میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک فلمی سین میں بدل گئی جب دلہے کی پہلی بیوی ہاتھوں میں تصاویر لیے اسٹیج پر پہنچ گئی اور پورا ہال ساکت رہ گیا۔ واقعہ اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان ونے آنند شرما کو ایسے سرپرائز کا یقیناً اندازہ بھی نہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق جے مالا کی رسم مکمل ہوچکی تھی، دلہا آرام سے اسٹیج پر بیٹھا تھا کہ اچانک اُس کی پہلی بیوی ریشما، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وہاں پہنچ گئی۔ اسٹیج پر چڑھتے ہی اُس نے باراتیوں کے سامنے اپنی شادی کی تصویریں لہرائیں اور کہا کہ ونے پہلے سے شادی شدہ ہے، اس کے باوجود دوسری...
    ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  انہوں نے کہا...
     بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان شاہ ولی خان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔بعدازاں ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شہید اور زخمی...
    گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے، ایمل ولی —فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ایمل ولی نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں خصوصی افراد کےلیے حاضر ہوں، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان کا...
    -- فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی...
    ---فائل فوٹو  سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے  سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور ہے، سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں، ماسٹر پلان...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ...
    رسالپور (نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کی رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ ہو رہی ہے جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی ہیں۔ پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کریں گے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
    سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو موجودہ بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہونے...
    سردیوں کا موسم آگیا ہے اور جیسے ہی دھوپ تھوڑی نرم ہو جاتی ہے، لوگ خشک میوہ جات کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ پسندیدہ اور سستی چیز؟ جی ہاں، مونگ پھلی! مگر مونگ پھلی کھانے کے بعد اکثر لوگ ایک عام مگر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں: پانی نہیں پینا۔ بڑے بوڑھے اکثر کہتے ہیں کہ مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ لیکن سائنسی ماہرین ابھی تک اس بات کی مکمل تحقیق نہیں کر پائے۔ پھر بھی حکیموں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کے اندر موجود تیل اور اس کی خشک ساخت پانی کے ساتھ مل کر گلے میں جلن پیدا کرسکتی ہے اور...
    سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے تیمور اسلم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو پینشن کی ادائیگی کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ پینشن کی شیٹ بنا کر لے آئیں اور بتائیں کہ کتنے پیسے بنتے ہیں اور کب دیں گے؟  جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن کا کہنا تھا کہ ہمارا اس کیس سے کچھ لینا دینا نہیں، صرف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو...
    جیسے ہی سردیاں اپنے قدم جماتی ہیں، انسانی جسم کو نہ صرف اضافی توانائی کی ضرورت پڑتی ہے بلکہ ایسی غذاؤں کا استعمال بھی اہم ہوجاتا ہے جو موسم کے اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت بھی بڑھائیں۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق سرد موسم میں چند مخصوص غذائیں جسم کو اندر سے گرم رکھتی ہیں، توانائی بڑھاتی ہیں اور بیماریوں کے خلاف مضبوط ڈھال بنتی ہیں۔ سردیوں میں خشک میوہ جات مثلاً بادام، اخروٹ، کاجو اور مونگ پھلی سب سے زیادہ مفید سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں صحت مند چکنائی، وٹامن ای اور پروٹین کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو جسم کو گرم رکھتی ہیں اور دماغی صلاحیت بھی بہتر بناتی ہیں۔ اسی طرح موسمی سبزیاں،...
    جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی ضرورت ہوتی ہے، بس موسم کی سردی برداشت کرنا کافی ہے۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس سے کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں چربی کی دو اقسام ہوتی ہیں: سفید اور بھوری۔ سفید...
    چیا سیڈز جسے ہم ’’تخم شربتی‘‘ بھی کہتے ہیں، حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے والوں کےلیے سب سے مقبول سپرفوڈ بن چکے ہیں۔ کبھی اسے صبح کے وقت پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے اور کبھی دودھ میں ملا کر ایک بھرپور ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ مگر اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ آخر وزن کم کرنے کے لیے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے، چیا سیڈز پانی میں استعمال کرنا بہتر ہے یا دودھ میں؟ ماہرینِ غذائیت کے مطابق دونوں طریقے فائدہ مند ہیں، مگر دونوں کا اثر جسم کی ضرورت، ہاضمے اور روزمرہ خوراک پر مختلف انداز میں ہوتا ہے۔ یہاں پر ایک اور کنفیوژن دور کرنا بھی ضروری...
    لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔ این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے این سی سی آئی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے اُنہیں قانون کے بر خلاف مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے خاوند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتی حقوق بل منظور کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔اجلاس میں ووٹنگ کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان روایتی شور شرابہ جاری رہا ۔ ایوان میں  160 اراکین نے بل کی حمایت کی جب کہ 79 اراکین نے مخالفت کی ، جس کے بعد اپوزیشنا رکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔اجلاس  میں پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، تاہم پارٹی کے قادر پٹیل نے کھل کر مخالفت کی اور احتجاجاً ایوان چھوڑ دیا۔ اسی طرح سینیٹر عبدالقادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کے خلاف ووٹ دیا جس سے واضح ہوا کہ معاملے پر سیاسی صفیں اندرونی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے مرکزی دروازوں اور اطراف کے راستوں پر تعینات ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے وہاں رکنے یا ٹھہرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شفیع جان اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پشاور میں موجود ہیں اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور کر لی گئی، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی، اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتی بل 2025 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، یہ بل صدر مملکت کی جانب سے بحث کے لیے واپس بھیجا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز ریجیم کے تحت کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق فری اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر سکیورٹی خدشات کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ ان وی پی اینز کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا ہیکنگ، چوری، غیر ملکی نگرانی اور سائبر جرائم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں کے مصروف علاقے میرانشاہ روڈ پر فائرنگ میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی سرکاری گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ، 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملہ فلور ملز کے قریب اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی معمول کے سفر پر تھی کہ  اچانک حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک اور شخص بھی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا۔ ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، ایوان نے اقلیتوں کے حقوق کا کمیشن قائم کرنے کا بل منظور کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ بل کے حق میں 160 اور مخالفت میں 79 ووٹ آئے۔  اس موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔  ایوان سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایکٹ کہتا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں سے متعلق ہے، قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم نہیں کہلاتے۔ جو ایسا کرتے ہیں انہیں آئین کے آرٹیکل 25 کا تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی  سکوٹی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر آج احتجاج کی کال دی تھی، جس کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت احتجاج، جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، سیکیورٹی سخت، تاحال پی ٹی آئی رہنما نہیں پہنچے۔ pic.twitter.com/gGPAGF8BOW — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 2, 2025...
    برفانی چھٹیوں میں سنکیانگ: برفانی جشن اور استحکام و خوشحالی کی حقیقی تصویر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : جب دسمبر کی سرد ہوائیں تیان شان پہاڑی سلسلے سے گزرتی ہیں، تو چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کے پرائمری اور مڈل اسکول کے طلباء ایک منفرد “سردیوں کا تحفہ” وصول کرتے ہیں ، یعنی برفانی چھٹیاں، جو نو دن تک طویل ہو سکتی ہیں ۔ بھاری بھرکم ہوم ورک کے بجائے، انہیں اسکی ریزورٹس پر تیزی سے سرکتی ہوئی پھسلن، غیرمادی ثقافتی ورثے سے فیض یاب ہونے اور برفانی تہوار کی رونقیں میسر آتی ہیں۔ یہ انسانی گرم جوشی سے لبریز پالیسی نہ صرف چین کی نوجوان نسل کی کھیلوں میں گہری دلچسپی کا...
    لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،...
    قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی کی نئی لہر برپا کر دی ہے۔حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔سری لنکا میں صورتحال بگڑنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کو 2004 کے تباہ کن سونامی سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا ہے۔عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وضاحت کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تاخیر سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی کنفیوژن ہے۔ دانیال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، اُس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پاکستان آگئے ہیں، جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618...
    حادثے کی جگہ گلشن اقبال ٹائون کے دائرہ اختیار اور حدود سے دور ہے جہاں واقعہ پیش آیا وہ گلشن اقبال ٹائون کا علاقہ نہیں ہے،خط کا متن یوسی چیئرمین نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کردیاتھا تھا، اکتوبر میں کمیٹی میں 14 کھلے مین ہول پوائنٹس کی نشان دہی کی گئی تھی، دستاویز   کیا نیپا کے قریب گٹر میں معصوم بچے ابراہیم کے گرنے کے حادثے کا مقام گلشن اقبال ٹاؤن کی حدود میں آتا ہے؟ بلدیات کو لکھے گئے خط میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے معاملے میں میونسپل کمشنر گلشن ٹاؤن نے محکمہ بلدیات سندھ کو خط لکھا ہے، جس میں...
    نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں،نادر نبیل گبول ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہاہے گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادر نبیل گبول نے کہا کہ نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن وہ نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان معاملات کو سیاست کی نذر نہ کریں، ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ سندھ حکومت کا پلان...
    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں رہنے والے دیگر ہزاروں لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت جائے گا۔ طلال چودھری نے کہا کہ 2013 میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی تھی، پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144...
    نیلو فر کو پچھے ہفتے ریلیز کیا گیا تھا اور فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئی کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم نیلو فر کے ایک مختصر سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ فلم میں اداکارہ ماہرہ خان کے کردار کے رونے کا کلپ ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔فلم میں ماہرہ خان نے نابینہ خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے وائرل ہونے والے رونے کے سین سے محسوس ہوتا ہے کہ ایک نابینہ خاتون ہی رو رہی ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور کر لی گئی، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کر دی۔ اپوزیشن جماعتوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’ناموس رسالت زندہ باد، نعرے تکبیر، اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ اقلیتوں کے حقوق کا بل...
    ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، وطن عزیز اور جمہوریت کے لیے اس جماعت نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دی، ہماری جماعت کا تعلق کشمیر کے ساتھ سب سے مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جو نعرہ لگایا وہی نعرہ ہمارا ہے، ریاست کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، اس بداعتمادی کی فضا میں حکومت سنبھالنا انتہائی مشکل تھا لیکن آزاد کشمیر کے وسیع تر مفاد میں ہم...
    کراچی (شوبز ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامے کیس نمبر 9 نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ دوسری طرف اس ڈرامے کے چرچے بیرونی میڈیا پر بھی ہیں۔ ڈرامے کے مصنف نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ ہیں جن کی تحریر اور جملوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں جب کہ اس ڈرامے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ڈرامے کی بازگشت ممتاز برطانوی میڈیا پر نمایاں دکھائی دے رہی ہے جس نے اس ڈرامے کو خاصی اہمیت دیتے ہوئے ڈرامے کے بعض سین کو اپنی تفصیلی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کیس نمبر 9 کا حوالہ برطانوی خبررساں ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما: پیرو کے ایمیزون علاقے میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث دو کشتیاں متاثر ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا، جہاں ایک کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی حکام کے مطابق کشتی مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی تھی کہ اچانک لینڈسلائیڈنگ ہوگئی۔ کشتی میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد سوار تھے، جن میں سے کئی زخمی یا لاپتا ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 28 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے...
    پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں تقریباً 63,970 گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں پر چالان کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ان چالانوں کے نتیجے میں تقریباً 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے وصول کیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے 28 ہزار چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر تھے۔ یعنی موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔  مزید برآں 4,312 افراد کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے۔ تقریباً 23,904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں ضبط بھی کر لی گئیں۔ ٹریفک قوانین کو مزید موثر بنانے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور بعض شہروں جیسے فیصل آباد، گجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں...
    بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اہم اقدام اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کوہلو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبہ قابلِ دید تھا۔ مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ مثبت راستہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ مقامی عمائدین کا...
    حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد زخمی اہل کاروں سے اسلحہ چھین لیا اور گاڑی کو نذر آتش کرکے فرار ہو گئے   بنوں کے علاقے میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی...
    بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ بھی شہید ہوگئے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب  فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔
    ۔۔فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔ پاکستان اور امارات کا جی ٹو فریم ورک معاہدہتقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک، امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔ امارات میں پاکستانی کمیونٹی...
    معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنے والد اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی وراثت اور فلمی ورثے کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے والد کی کسی بھی کلاسک فلم کو دوبارہ نہیں کریں گے۔ آئی ایف پی کری ایٹو فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے ہی امیتابھ بچن کے بڑے مداح رہے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ والد کی فلمیں بار بار دیکھتے ہوئے گزارا۔ انہوں نے بتایا کہ والد کے کام کے لیے ان کی عزت و احترام صرف بیٹے ہونے تک محدود نہیں، بلکہ وہ دل سے ان کے سب...
    بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے...
    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گرنے والے تین سالہ ابراہیم کی موت نے شوبز انڈسٹری کو بھی سوگوار کر دیا۔ والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے جانے والا ننھا ابراہیم گٹر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش پندرہ گھنٹے کے بعد ملی اور اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین بھی کر دی گئی۔ تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اداکار احسن خان نے ننھے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو وہ حفاظت نہیں دے سکے جو ہر بچے کا بنیادی حق ہے تمہاری معصومیت،...
    پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستانی کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے موجودہ حالات کے مطابق سب سے بہتر راستہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری کانٹینٹ بنانا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس پر آنے کے بعد پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا دیکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وجوہات کے باعث پڑوسی ملک پاکستان کے ڈراموں کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ہمارے ڈرامے معیار کے لحاظ سے پہلے ہی بھارت...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے نوجوانی کے دور میں بھنگ اور چرس کے استعمال کا تجربہ شیئر کردیا۔ یوٹیوب چینل ’’ان فلٹرڈ‘‘ پر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار چرس پینے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان، سڑک اور گاڑی سب حرکت کر رہے ہوں۔ انوپم کھیر نے کہا کہ ایک بار وہ آسمان میں اُڑتے جہاز کو دیکھ کر سمجھ بیٹھے کہ وہ کہیں اور جا پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے NSD (نیشنل اسکول آف ڈرامہ) کے دن بھی یاد کیے جب پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد وہ آٹھ گھنٹے تک ہنستے ہی رہے جبکہ دوست جو خود بھی نشے میں تھے چھت پر کھڑے ہوکر وارڈن کو چیخ...
    سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔ "The memories, the challenges, and the energy of India will stay with me forever" Glenn Maxwell has decided to opt out of the upcoming IPL auction pic.twitter.com/lx2x1uSTn0 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 2, 2025 بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے 1355 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل شامل نہیں...
    پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی۔ سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے اور اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا  ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل پلیٹ فارمز پر اعتماد کریں۔
    جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا شعبہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ ترقی صرف بھارت تک محدود نہیں رہی۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، خصوصاً ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن ادائیگیوں کے سیکٹر میں تیز رفتار ترقی جاری ہے۔ بھارت کئی برسوں سے خطے میں فِن ٹیک کا بڑا مرکز رہا ہے، تاہم اب اس کے پڑوسی ممالک بھی جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سنجیدہ ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش، جو دنیا کی سب سے بڑی ’اَن بینکڈ‘ آبادی رکھتے ہیں، تیزی سے ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ نیپال میں بھی ترقی کی...
    پنجگور اور تربت سمیت بلوچستان کا مکران ڈویژن کھجور کی پیداوار کے اہم مراکز ہیں، یہاں پر مقامی سطح پر کھجور کو مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ جیسے کِنچَتی ناہ کھجور کو تل کے بیج کے ساتھ ملا کر، شیرگی ناہ کھجور کو شیرے کے ساتھ ملا کر ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے۔ کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے جوس، سرکہ، جیلی، اور مائع ہیلتھ کیئر فنکشنل خوراک کی تیاری کی پاکستان میں بہتر صلاحیت اور ضرورت موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں ایک ایسی کمپنی وجود میں آچکی ہے، جو مقامی کھجوروں سے 4 اشیا بنا رہی ہے۔ درفشاں ڈیٹس کی مارکیٹنگ امور کے انچارج سلمان احمد کا کہنا ہے کہ یہ ایک پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، جہاں ٹریفک پولیس مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جن پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں زیرِ تحویل ہیں جب کہ صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرونز استعمال کیے جا رہے...
    ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ شدید تباہی کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سری لنکن صدر انورا کمارا نے اس تباہی کو 2004 کے ہولناک سونامی سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔ عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ روز سے لاپتا رہنے والے بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آ گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب ایس ایچ او بن قاسم نے انہیں کمرے میں بلایا اور کہا کہ زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کریں، انکار پر ایس ایچ او نے ان پر تشدد کیا۔لال بخش کے مطابق ایس ایچ او نے ان سے سرکاری پستول اور موبائل فون بھی لے لیا۔ تھانے سے نکلتے ہوئے انہیں چار افراد نے اغوا کر لیا۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ مسلح افراد انہیں دور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے راہ گیر سے لفٹ لی اور اس کے فون سے 15...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم، ساتھی مرد اور خاتون شامل ہے۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، تاہم راولپنڈی پولیس نے تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں ہے، ہمیں یہ سوچ بدلنی ہوگی۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیمینار میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی ترقی پذیر ملک میں حکومت کا بنیادی کردار روزگار فراہم کرنا نہیں ہوتا، اسی لیے پاکستان میں بھی اب اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی عالمی معیشت میں آئی ٹی اور آن لائن مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور نوجوان طبقہ فری لانسنگ اور ڈیجیٹل اسکلز کے ذریعے خود اپنے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔وزیر...
    پاکستان کا صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھادیا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ہنہ کے علاقہ میں واقع ان کے باغات میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور آمدنی ختم کر دی۔ بلوچستان میں کم بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 3 سے...
    پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے لیے دی جانے والی پچاس پاؤنڈ کی رقم ابرار الحق اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، خاص طور پر ایسے شخص کے لیے جو عوامی سطح پر اپنی ساکھ اعتماد پر قائم کرتا ہے۔ ابرار الحق کی لندن پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے پیسے جیب میں ڈالتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شائقین...
    شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک )میران شاہ میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ کے قافلےپرحملہ کیاجس کے نتجے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،حملے کے بعد حملہ آوروں نے گاڑی کوآگ لگادی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جہاں عمارتیں، گھروں کی چھتیں اور سڑکیں دو فٹ سے زائد برف تلے دب گئی ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں برفباری جاری ہے۔ نیویارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ الاسکا میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ شکاگو کے ایئرپورٹ پر اب تک 8.4 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے، جہاں کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھا دیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے، جو زرعی پیداوار کے لیے خطرے کی علامت ہے۔زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں زرعی اجناس کی کمی اور لوگوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ ہنہ کے علاقے میں واقع باغات میں کبھی معیاری سیب کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور مقامی لوگوں کی آمدنی ختم کر دی۔ماہرین کے مطابق...
    وزیرِ داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے جدید نظام کا معائنہ کیا اور اس تیز رفتار نظام کی کارکردگی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن قوی نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے آج صبح لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کے تمام عمل کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ وزیرِ داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس...
    عالمی جریدے “یوریشیا ریویو” نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد سرگرمیوں کو دنیا بھر کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان تیزی سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، جہاں بھاری اور ناقابلِ تردید شواہد عالمی سکیورٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسندوں سمیت وسطی ایشیائی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، جو بھرتی، فنڈنگ، پروپیگنڈا اور سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ یوریشیا ریویو کے مطابق تاجکستان میں چینی انجینئرز پر ہونے...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF)کی سال 2025 کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا پاکستان میں بالغ  آبادی میں ذیابطیس کا پھیلاؤ 30.8فیصد تک پہنچ چکا ہے، عالمی ادارے نے صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شرح عالمی اوسط کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جو ملک میں ایک بڑے صحت عامہ کے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ڈی ایف کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے علاج پر آنے والا خرچہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی...
    سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں، بیان اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد کی صنعتی و کاروباری برادری کودرپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے حل اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنے کیلئے سائلین کی شکایات کے اندراج کا نیا آن لائن سسٹم فعال کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں۔ سائلین اپنی شکایت [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ نمبر 0313-6552827 بھی اس مقصد کیلئے فعال...
    ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی...