2025-11-14@21:06:45 GMT
تلاش کی گنتی: 8745
«علی محمد خان نے کہا»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب اور مذہبی جواز نہیں ہے۔ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم قومی یکجہتی سے جواب دیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں مدارس غیر قانونی زمین پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ اختیارات کی تقسیم کے بغیر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پر کام کرنے والی کمیٹی کے اراکین کو اعزازات سے نوازا گیا کیونکہ یہ ترمیم ملک کی جمہوری بنیادوں کو مستحکم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم تھا، وفاق سے نچلی سطح تک فنڈز اور اختیارات کی منتقلی ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل کو مقامی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب پوری قوم متحد ہو کر ان فتنہ انگیز عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا تسلسل ہے، جو پاکستان میں دہشت اور عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، وکلا اور سائلین...
پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہ آئینی اور نہ ہی جمہوری ہے، یہ کسی کے فائدلے کیلیے لائی جارہی ہے۔ پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی...
اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔...
قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی اور قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی شمولیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریماکس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہا کے یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اسمبلی اس معاملے پر کسی پیش رفت سے قبل عدالتی فیصلے کی منتظر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر اسد قیصر اور عامر ڈوگر سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد معاملے کو زیر غور لایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اسمبلی عدالتی فیصلے سے قبل کوئی پیش رفت نہیں کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر اور رکن اسمبلی عامر ڈوگر سے اس معاملے پر ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اسپیکر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق کیس پشاور ہائیکورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں سماعت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق ایاز صادق نے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب 26ویں ترمیم کی جا رہی تھی اس وقت بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی ہم اُسی موقف پر کھڑے ہیں۔ ستائیسویں اورچھبیسویں ترمیم عوام کیلئے نہیں بلکہ خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہے، جب ضرورت پڑتی ہے، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اب اگر انتخابات کرانے کی بات ہو رہی ہے تو غیرجماعتی بنیادوں پر۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ نظام کو بدلنےکیلئے وکلا برادری کیساتھ مل کر...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، عوام خوش ہوتے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور عدلیہ مضبوط ہوگی، مگر آج بدقسمت دن ہے، آج وہ اپنی طاقت کے بل پہ بلڈوز کرنے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کے لیے ایک سوگ کا دن ہے اور اسے منظور کرکے حکومت خود کو ایسے اختیارات دے رہی ہے جس سے سزا سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق امور اگلی آئینی ترمیم میں زیر غور آئیں گے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ اور دیگر پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے ان کی ترمیم کی حمایت کی اور مشترکہ کمیٹی میں بھی اس پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل پیش، دو تہائی اکثریت سے منظوری کا امکان مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کچھ پارٹیز کو ہماری ترمیم پر اعتراض تھا، لیکن ان شا اللہ 28ویں ترمیم میں بلدیاتی نظام کی تشریح بہت جلد سامنے آئے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025...
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایٹمی اینرجی آرگنائزیشن کے دورے کے موقع پر ایران کی ایٹمی میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاملے میں کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں میں یورینیم کی افزودگی میں صحت و طب، ماحولیات کے تحفظ زراعت اور صنعتی میدان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا مغربی ممالک کو یہ اعتراض ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں جبکہ ہم اپنے ملک میں ایٹمی میدان...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آج بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون اور مکالمے کی علامت ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت پارلیمان کے احترام اور مکالمے کے فروغ کی عکاس ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہا کہ دنیا کے شمالی و جنوبی حصوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک چھت تلے جمع ہونا نئے عہد کی پارلیمانی یکجہتی کی بنیاد ہے۔ کانفرنس کا موضوع ‘امن،...
پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے، وزیراعظم کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شروع سے سفارتکاری اور امن پر یقین رکھتا ہے، پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور افواج پاکستان نے عسکری تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا، جنگ جیتنے کے بعد اب ہمیں امن جیتنا چاہیے، امن ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، تدبر اور شائستگی کو ہمیشہ ترجیح دی۔ انہوں نے علم و ادب اور سیاست دونوں میدانوں میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ اسپیکر کے مطابق عرفان صدیقی نے برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا اور قومی سیاست میں ان کی خدمات...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ وہ علم و تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے اور ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیتے رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی...
سینٹ 27ویں ترمیم منظور : اپوزیشن کا ہنگامہ ، واک آئو ٹ کا پیاں بھاڑدیں : قومی اسمبلی میں آج ہیش ہوگی
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایوان بالانے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ ستائیسویں آئینی ترمیمی پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ ہوئی تو سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے۔ اس کے علاوہ جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے...
قومی اسمبلی : بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد ‘ نجکاری کمشن کے قانوں میں ترمیم کا بل منظور : اپوزیشن کا اجتجاج بلال تارڑ کا حلاف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر رہا اور اپوزیشن ارکان وقفے وقفے سے نعرہ بازی کرتے رہے۔ ڈیسک بجائے گئے اور حکومت کی طرف سے ارکان کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور کیے رکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے گوجرانوالہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بلال تارڑ سے رکنیت کا حلف لیا، اور رول پر دستخط کیے۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایوان کے اندر داخل ہوئے اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان کے نعروں میں ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت نے ماہ اکتوبر میں 11.9 فیصد اضافے سے رقوم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ حوصلہ افزا ء ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات 820.9 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 697.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 487.7 ملین ڈالر جبکہ امریکا سے 290.0 ملین ڈالر موصول ہونا خوش آئند ہے۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے ملک میں بجلی اور گیس کے نرخ بڑھائے جانے کی کوششوں کو صنعتی مخالف سرگرمیاں قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ آج منگل کوسوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے حالانکہ انکی یہ درخواست موجود معاشی حالات میں غیر مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اوگر ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ صدر نکاٹی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-21 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں ایک ہنگامی اور اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ آج میڈیا کو ہماری بات سننی چاہیے تھی کیونکہ یہ ترمیم دراصل آئین کی تدفین ہے، 1973 کے آئین کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔ اب نہ عدلیہ آزاد ہے نہ قانون باقی رہا۔ بلاول زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی امانت آئین میں خیانت کی ہے، اور کہا کہ بھٹو کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاڑکانہ:۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے سپورٹ پروگرام برائے 2025ءکے تحت ڈی اے پی اور یوریا کی خریداری کے لیے بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا ہے، جو ایک انقلابی اور ملکی تاریخی میں اپنی نوعیت کا پہلا جامع پروگرام ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ کسان خوشحال ہوگا، تو ملک خوشحال ہوگا۔ ہماری سوچ ہے کہ اے ڈی پی اور یوریا کی خرایدری کا بوجھ کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کو اٹھانا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی ہدایات پر وزیراعلیٰ...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ساوتھ پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری سارہ علی سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل طاقتور قبضے کی سازش ہے، ججوں کی عمر بڑھانے، منتقلی کے اختیارات دینے اور حکومت کے پسندیدہ جج تعینات کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور سول...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی اور 27ویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بات کی۔پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی میں مگر مسئلہ یہ ہے اپیل کس عدالت میں دائر کی جائے؟ 27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، رانا ثناء وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اپیل سپریم کورٹ میں کی...
فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون ہے فرح گوگی؟ حالیہ دفاعی تقاضوں کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عہدہ ختم کیا جائے گا،...
معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ علینہ عامر سے ایک موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوال کیا۔ رپورٹر نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں کیا انہیں کرلینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر فوکس رکھنا چاہیے‘۔ علینہ عامر نے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلیے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی چاہیے...
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور انکے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے تاکہ یہاں کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے "وندے ماترم" سے متعلق حالیہ بیان پر جاری تنازعہ کے دوران اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں "وندے ماترم" کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ گورکھپور میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہر اسکول میں قومی گیت "وندے ماترم" کو لازمی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو مردآہن سردار پٹیل کی جینتی میں شامل...
زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔ قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ساو تھ پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری سارہ علی سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل طاقتور قبضے کی سازش ہے ججوں کی عمر بڑھانے، منتقلی کے اختیارات دینے اور حکومت کے پسندیدہ جج تعینات کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ترمیم عدلیہ کی ازادی، جمہوریت اور سول...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاک فوج کے حق میں کھل کر بول پڑے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکنِ اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک تفصیلی اور جذباتی خطاب کیا، انہوں نے تقریر کے آغاز میں اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف 3 منٹ دیے گئے ہیں مگر وہ چند اہم باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل، شیر افضل مروت کے تہلکہ خیز انکشافات شیر افضل مروت نے کہا کہ میں سب سے پہلے معذرت چاہتا ہوں اگر میری باتوں سے کسی کو دکھ پہنچے۔ میں پاکستان تحریکِ انصاف کا رکن رہا ہوں، مجھے تین بار نکالا جا...
ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے،...
کراچی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے کی درخواست...
فائل فوٹو، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 170سروسز کی نشاندہی کی جا چکی جنہیں ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درجوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 14 مختلف سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی ہے، جن میں انتقال جائیداد ٹیکس، جائیداد ٹیکس، اسلحہ لائسنس، ابیانہ، ڈرائیونگ لائسنس، پلاٹ رجسٹریشن، ایچ ای سی داخلہ اور ہنٹنگ لائسنس فیس وغیرہ شامل ہیں۔بریفنگ میں مزید کہا...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا حصہ نے بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس ترمیم کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، صدر مملکت کو مقدمات سے استثنیٰ کے حوالے سے شق پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین قوم،عوام اور ملک کے لیے ہوتا ہے، آئین اس لیے نہیں ہوتا کہ کسی فرد کو استثنیٰ یا کسی کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترمیم لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوگا، چند اشخاص کو تحفظ دینے کے لیے سارا کچھ کیا...
فوٹوز فائل جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈر شپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔جس میں راجہ ناصر عباس، حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، تحریک کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر آئینی عمل میں شریک ہونا آئین کی بالادستی سے انحراف ہے، 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے، پارلیمانی توازن اور وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ پارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجاز نہیں، 27ویں ترمیم جامع قومی اتفاقِ رائے سے عاری ہے۔ اعلامیے...
—فائل فوٹو اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔جس میں راجہ ناصر عباس، حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، تحریک کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس کیا نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں، ہم اس استثنیٰ...
چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ
چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ سے) — ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ این اے-66 وزیرآباد سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطا اللہ تارڑ کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ٹیلی فون کے ذریعے چوہدری...
27 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی کی ٹوکری لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔27 ویں ترمیم کی ممکنہ منظوری کے موقع پر فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے، جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں، جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی، آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔
—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔ 27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غورذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہ کیا جائے گا جس...
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں 129ویں نمبر پر ہیں، جبکہ عوام کو بروقت انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی عزت اور احترام لازمی ہے، دنیا نے ترقی اسی وقت کی جب جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اب بھی 50 ہزار سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، جس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف حاصل کرنے کے لیے سفارش اور لابنگ کی ضرورت پیش آتی...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کر سکے۔سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے اس سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں؟ ہم اس استثنیٰ کے خلاف ہیں۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری، سینیٹ کا اجلاس جارینائب وزیراعظم اسحاق...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے...
ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روۓ، لیگی سینیٹرآغا شاہزیب درانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ انہیں کس نے انٹراپارٹی الیکشن سے روکا تھا،یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت مادہ نہیں،آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی،یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کررہے ہیں۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ لیگی سینیٹر نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم...
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے صرف عدلیہ سے متعلق ایک نکتے پر تقریریں کیں، اس کا مطلب ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے باقی نکات کو تسلیم کرلیا۔سینیٹ میں خطاب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے تصویر کا وہ رخ دکھایا جو انہیں پسند ہے، تصویر کا وہ رخ نہیں دکھایا جس نے عدلیہ کو پارٹی کے آلہ کار میں بدلنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ جج کے چوغہ کے نیچے ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا چھپا لیا اور اس کے مقاصد کے لیے کردار ادا کیا، اب ضروری ہے کہ نظام میں بہتری لائی جائے۔سینیٹر پرویز رشید کے...
وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی سیاسی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوتی جائیں گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلے اور قانون سازی کا فورم ہے، اسے دھونس اور دھمکی سے نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی ایمونٹی سمیت کئی امور پر بات چیت جاری ہے، زیادہ تر نکات پر اتفاقِ رائے ہوچکا ہے، کوشش ہے کہ باقی معاملات پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مختلف جماعتوں اور کمیٹیوں میں بات چیت جاری ہے اور تمام ترامیم پر اتفاقِ رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔...
اسلام آباد: چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کردی گئیں۔ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی ترامیم بھی پیش کر دیں، ذرائع نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری دیدی۔ زیر التوا مقدمات میں فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی، ایک سال تک مقدمہ کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔ اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی، خیبر پختونخوا سے نام خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کے ترمیم...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو برائے نیوز ڈیبورہ ٹرنَس نے ادارے میں جانبداری کے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ایک سابق بی بی سی مشیر کی جانب سے تیار کردہ اندرونی رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ سے متعلق سنگین الزامات بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج میں دوہرا معیار، ظہران ممدانی بی بی سی پر برس پڑے رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے معروف پروگرام پینوراما میں ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے 2 حصوں کو اس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا تحریک شروع ہے۔ نعرہ ہوگا ’’ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے‘‘۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا 27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اشرافیہ اپنے مفادات کیلئے آئین میں ترمیم کررہی ہے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنے کلام سے نوجوان نسل میں نئی روح پھونک دی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مصور پاکستان کے یوم پیدائش پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ بلندی افکار اور وسعت نگاہی کا استعارہ ہیں ۔ انہوں نے اپنی شاعری سے قومی غیرت و حمیت کواجاگر کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج بھی قومی مسائل کے حل کیلیے حکیم الامت کے افکار سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ علامہ محمد اقبالؒ ایران اور ترکی کے عوام میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کا 148واں یوم پیدائش شہرہ آفاق شاعری کی یاد دلاتا ہے، ہمیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری اشفاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے نے وہ تمام حقیقتیں بے نقاب کر دی ہیں جو برسوں سے عوام کے سامنے چھپائی جا رہی تھیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ جیسے عوامی نعرے لگانے والی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ اب قوم کے سامنے آچکا ہے۔ چودھری اشفاق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ یہ پارٹیاں صرف اقتدار کے حصول کیلیے عوامی جذبات سے کھیلتی رہیں، لیکن عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی پاکستانی عوام اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-7 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے ضلع حیدرآباد کے تمام اسکولوں میں بچوں کا تمام تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہم نے کام شروع کردیا ہے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو ہم فری میں بہترین تعلیمی ماحول اور تعلیم دیں گے ڈینگی سے بچاو کے لیے عوام احتیاطی تدبیروں پر عمل کرے انھوں نے یہ باتیں راول ہاوس ٹنڈوجام میں صوبائی سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ضلع حیدرآباد کے سرکاری اسکولوں کو فرنیچر دیئے جانے کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اچھی تعلیم اچھے ماحول میں حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے اور ہم چاہتے ہیں...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جارہا ہے، جتنے بھی طاقتور لوگ آئے انہوں نے آئین کو پامال کیا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نہ آئینی ہے اور نہ جمہوری ۔ پشاور بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی عمران خان کا تحفہ ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی آر ٹی بسوں کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لینے آیا ہوں، نئے روٹس جس میں باڑہ کا روٹ بھی شامل ہے شروع کررہے ہیں، 50 بسیں منگوائی گئیں ہیں جبکہ مزید 50 بسیں منگوانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے چیئرمین پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام اور ان کا نظریہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی قومیت اور جداگانہ شناخت کا احساس دلایا اور یہی احساس بعد میں نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا۔ پیر ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے خطبہ الٰہ آباد میں جو تصورِ مملکتِ خداداد پیش کیا تھا وہ دراصل اسلامی اصولوں پر مبنی ایک روحانی و فکری ریاست کا تصور تھا، جس میں عدل مساوات بھائی چارہ اور اسلامی اقدار کو بنیاد بنایا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں ترمیم کے ذریعے آئینی استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے’۔ شہباز...
27ویں آئینی ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نہ آئینی ہیں اور نہ ہی جمہوری ہے۔ پشاور بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی آر ٹی بسوں کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لینے آیا ہوں، نئے روٹس جس میں باڑہ کا روٹ کے بھی شامل ہے شروع کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پچاس بسیں منگوائی گئیں ہیں جبکہ مزید 50 بسیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا 27 ویں آئینی ترمیم کی...
سربراہ قومی وطن پارٹی کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی...
سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں کوئی نئی چیز نہیں، تمام شقوں پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے ، نئی چیزیں نہیں ہیں یہ تمام باتیں کئی ہفتوں پہلے ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں رپورٹ پیش ہوگی ، اس سے تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی،جو لوگ مشاورت میں نہیں آئے وہ تو ملک کی خاطر بھی نہیں بولتے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا طلال چوہدری نے کہا کہ جنگ کے دوران بھی ان لوگوں نے پاکستان کے حق میں بیان نہیں دیا،خصوصا پی ٹی...
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تقریریں ایک نکتے پر تھیں لگتا ہے انہوں نے باقی نکات تسلیم کرلیے ہیں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر نے تصویر کا وہ رخ دکھایا جو انہیں پسند ہے ، تصویر کا وہ رخ نہیں دکھایا، جس نے عدلیہ کو پارٹی کے آلۂ کار میں بدلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جج کے چوغہ کے نیچے ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا چھپالیا اور اس کے مقاصد کے لیے کردار ادا کیا ، اب ضروری ہے کہ نظام میں بہتری لائی جائے ۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزيشن نے ترمیم کے صرف عدلیہ سے متعلق ایک...
عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید
عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے تصویر کا صرف اپنا پسندیدہ رخ دکھایا۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے سیاسی کارکنوں نے قربانیاں دیں۔ اور سیاسی کارکنوں نے جیل و کوڑے برداشت کر کے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر بعض لوگوں کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا۔ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اور چند افراد کے...
پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ آفتاب احمد شیرپاو نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانش مندی اور ذمے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم سینیٹ وقومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی، صوبے کے نام سے خیبر ہٹا کر صرف ’پختونخوا‘ رکھنے کی ترمیم پیش ہوئی ہے۔ اے این پی کا موقف ہے کہ خیبر ایک ضلع ہے اس لیے دیگر صوبوں میں نام کے ساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا۔ اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا...
آفتاب شیرپائو(فائل فوٹو)۔ چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر...
ویراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر مفتی طیب قریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سُہیل آفریدی کا مساجد اور فوج کے بارے میں غیر محتاط بیان نامناسب ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں مفتی طیب قریشی کا کہنا ہے کہ ؛ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ مفتی طیب قریشی نے مزید کہا کہ ہماری مساجد پر روزانہ حملے اور دھماکے ہوتے تھے تو ہماری فوج اور پولیس ہی ان کے سامنے کھڑی ہوئی۔
سینیٹر علی ظفر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کردیا اور درخواست کی کہ تمام پارلیمانی جماعتیں ساتھ دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے، آئین میں ترمیم کسی عمارت کی بنیاد سے چھیڑ چھاڑ ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے 5 ستون ہیں، ایک بھی ستون کو ہلائیں گے، تو بڑی تباہی ہو جائے گی، 1973ء میں آئین آیا تو کہا گیا کسی جماعت یا کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔علی ظفر نے کہا کہ آپ کسی عمارت کی بنیاد کو تباہ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کےاستثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی شق کابینہ سے منظورشدہ مسودے میں شامل نہیں تھی اور میں نے 27 ویں ترمیم میں یہ شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted...
وزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمن اور طاہر خلیل سندھو نے وزیراعظم کو استثنی دینے کی تجویز جمع کرائی تھی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمان کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت عظمی کے عہدہ کے لیے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مجوزہ استثنیٰ کی تجویز واپس لی، جبکہ چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے، آئین میں ترمیم کسی عمارت کی بنیاد سے چھیڑ چھاڑ ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے 5 ستون ہیں، ایک بھی ستون کو ہلائیں گے، تو بڑی تباہی ہو جائے گی، 1973ء میں آئین آیا تو کہا گیا کسی جماعت یا کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ آپ کسی عمارت کی بنیاد کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آمروں کے درو میں آئینی ترامیم میں بھی بڑا وقت لگا، 4 سے6 ماہ لگے،...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
ویب ڈیسک: پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا اجلاس میں...
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام کے شعور، اتحاد...
ویب ڈیسک:27ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ کیلیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی رائے کو دیکھا جائے گا، جس جماعت کی جو...
ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا ہے کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔ 27 ویں ترمیم پر ن لیگ سے مذاکرات، پیپلز پارٹی نے صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ اور نیب خاتمے کے مطالبات پیش کردیئےاسلام آباد:…27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان... سینیٹ کی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گا۔ یومِ اقبال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ان کا 1930ء کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا، اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی، ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی شکست سامنے آئی ہے، جب وفاقی جج نے قرار دیا کہ انہوں نے نیشنل گارڈ فوجیوں کو پورٹ لینڈ، اوریگون بھیجنے کا حکم غیر قانونی طور پر جاری کیا۔ یہ فیصلہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کیرن امیرگٹ نے جمعہ کو سنایا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس فوج کو اندرونِ ملک احتجاج روکنے کے لیے استعمال کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پورٹ لینڈ میں "بغاوت" یا ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں تھی جس کے تحت وفاقی قانون لاگو نہ کیا جا سکے۔ جج کے مطابق احتجاج کے دوران معمولی نوعیت کی جھڑپیں ضرور ہوئیں، لیکن وہ اس سطح کی نہیں تھیں...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اور اہلِ پنجاب علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا اور قوم کی سمت متعین کی، اقبال کے افکار نے قائداعظم محمد علی جناح کے قافلے کو منزل کی طرف رواں دواں رکھا۔مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے لیے اپنی شاعری میں فکر انگیز پیغام دیا اور قوم کو خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔ ہر زندہ اور جیتی جاگتی قوم اپنا احتساب کرتی ہے:...
بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذراائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت...
باکو+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر ممنون ہیں۔دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں۔ یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی...
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان انڈیا گٹھ جوڑ نے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہمیںاپنی افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی کے دورِ حکومت میں علیحدگی پسندوں کا پروان چڑھنا اور ناصرف سندھ بلکہ کراچی میں...
اپنے بیان میں علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے۔ خصوصاً صوبے کے...
ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...